2025-11-10@19:24:25 GMT
تلاش کی گنتی: 418

«سیریز اور ایشیا کپ»:

(نئی خبر)
    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کی تاریخ میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ پہلے 6 جون 2025 کو سری لنکا میں شروع ہونے والا تھا۔ اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے ایکس پر لکھا کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شممی سیلوا کی طرف سے بھیجے گئے خط میں سری لنکا میں موسمی حالات کی ناسازگاری اور چکن گونیا مرض کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر ٹورنامنٹ کی تاریخ کو مؤخر کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: سعدیہ اقبال ٹی20 کی نمبر ون بولر، پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے پذیرائی اے سی سی کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کے...
    فلسطین نےایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان  کو مات دے کر 16 واں بی ایف اے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ جیت لیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ایران کے شہر کرج میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں فلسطین نے دفاعی چیمپئن پاکستان کو سخت مقابلے کے بعد 4-5 سے شکست دی۔ مقررہ 9 اننگز میں مقابلہ 4-4 سے برابر تھا،ٹرافی کا فیصلہ اضافی اننگ میں ہوا۔ پاکستان کو2018 کے بعد پہلی بار ایونٹ میں ناکامی رہی، پاکستان نے سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت کو1-14 سے شکست  دی تھی۔ قبل ازیں پاکستان نے بنگلا دیش کو 6-10 اور میزبان ایران کو 0-14 سے ہرایا تھا۔
    لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایران کے شہر تہران میں جاری ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان بھارت کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ قومی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کیخلاف 13 رنز سے برتری ثابت کی۔ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 رنز بنائے۔ بھارتی ٹیم صرف ایک رن بناسکی۔بھارت کے خلاف جیت پر پاکستانی کھلاڑیوں نے سٹیڈیم میں خوب جشن منایا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ایران اورفلسطین کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔پاکستان نے گروپ بی میں ناقابل شکست رہتے ہوئے بنگلہ دیش کو 10-6 اور ایران کو 14-0 سے ہرایا تھا جبکہ بھارت گروپ اے میں فلسطین کے...
    کراچی: پاکستان اور بھارت منگل کو ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گے۔  دونوں روایتی حریف ایران کے شہر تہران میں ہونے والے سولہویں بی ایف اے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2025 کے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔  فائنل میں رسائی کے لیے ہونے والے فیصلہ کن معرکہ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے، پاکستان نے مذکورہ ایونٹ میں اب تک بنگلہ دیش اور ایران کو شکست دی ہے۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری جنرل سید فخرعلی شاہ کے مطابق پاکستان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور تمام کھلاڑی بھارت کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے پرعزم اور پرجوش ہیں۔  ایونٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 6-10 اور میزبان...
    بھارت کے ایشیا کپ نہ کھیلنے کی خبروں پر بی سی سی آئی کا ردعمل آگیا،میڈیا رپورٹس کی تردید WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس ) 19 مئی پیر کے روز یہ خبریں سامنے آئیں کہ بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا پر خبریں نشر کی گئیں کہ پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت کی جانب سے ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تاہم اب اس معاملے پر سیکرٹری بھارتی کرکٹر بورڈ دیو اجیت سائکیا کا ردعمل آیا ہے جنہوں نے اے سی سی ایونٹس سے دستبرداری کی خبروں کی تردید کی ہے۔ دیو اجیت سائکیا نے کہا کہ ایشین...
    لاہور: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 اور ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ سے بھارت کے دستبردار ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیو جیت سائیکیا نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ نے ایشیا کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے ان ایونٹس سے متعلق فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بات چیت ہوئی ہے، اس بارے میں کوئی بھی خبر یا رپورٹ محض قیاس آرائی اور خیالی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی سی سی آئی کی توجہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور انگلینڈ کے خلاف سیریز پر مرکوز ہے۔ واضح رہے...
     (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے کہا کہ ایشیا کپ کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ایشیا کپ کے حوالے سے بنیاد خبریں چل رہی ہیں۔ انہوں نے میڈیا پر چلنے والی ان خبروں کی تردید کی جن میں بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے تمام ایونٹس سے وقتی طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دیواجیت سائیکیا نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل سے دستبرداری کے بارے میں صبح سے خبریں سن رہا ہوں، کونسل کو خط لکھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت کشیدگی: ایشین...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 مئی 2025ء) بھارتی میڈیا نے انڈین کرکٹ بورڈ کے حکام کے حوالے سے یہ خبریں شائع کی ہیں کہ چونکہ فی الوقت ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ پاکستان کے ایک وزیر ہیں، اس لیے اس نے اس کے کسی بھی ایونٹ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بھارت کے معروف میڈیا ادارے انڈین ایکسپریس، اور دیگر اداروں نے بھی لکھا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی) کے حکام نے اس سلسلے میں ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو آگاہ کر دیا ہے کہ بھارت اگلے ماہ سری لنکا میں ہونے والے ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ اور ستمبر میں ہونے والے دو...
    پاک بھارت کشیدگی: بی سی سی آئی کا ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) پاکستان کیخلاف ایک اور سازش رچاتے ہوئے بھارت نے ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے مینز ایشیا کپ اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مینز ایشیا کپ رواں سال ستمبر میں کھیلا جانا ہے جبکہ ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ جون کے مہینے میں سری لنکا میں شیڈول ہے۔ اس حوالے سے بی سی سی آئی کے اہلکار کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہیں، بھارتی ٹیم ایک...
    بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے تمام ایونٹس سے وقتی طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی اخبار دی انڈین ایکسپریس کے مطابق، بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے اس فیصلے سے متعلق ایشین کرکٹ کونسل کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے کہ بھارت نہ صرف اگلے ماہ سری لنکا میں ہونے والے ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ سے دستبردار ہورہا ہے بلکہ ستمبر میں مجوزہ مینز ایشیا کپ میں بھی شرکت نہیں کرے گا۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: ایشین کرکٹ کونسل تحلیل اور ایشیا کپ میں پاکستان کی شرکت منسوخ ہوسکتی ہے، سنیل گواسکر بھارتی میڈیا...
    ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2025 میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 10-6 سے ہرادیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے یو اے ای کو شکست دیکر بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک ٹورنامنٹ جیت لیا ایران میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے اس میچ میں پاکستان کی جانب سے عبدالرازق، عاشر عباس، محمد ریحان اور سعید اختر نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ مزید پڑھیں: زمانہ طالب علمی میں بیس بال ٹیم کی کپتان تھی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز چوں کہ بنگلہ دیش گروپ میں اپنے 2 میچ ہار چکا ہے اس لیے اب پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی یقینی ہوگئی ہے۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ ہفتے کے روز ایران کے خلاف کھیلے گا۔ مزید پڑھیں:...
    سابق انڈین کرکٹر سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ وہ پچھلے مہینے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کو ایشیا کپ میں حصہ لیتے ہوئے نہیں دیکھ رہے۔ ہندوستان اور سری لنکا کو رواں سال کے آخر میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنا تھی لیکن اپریل میں پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے نے ایونٹ کے انعقاد اور پاکستان کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ’میں بھارت میں بھارت کو ہرانے آرہا ہوں‘، سنیل گواسکر نے عمران خان کا دلچسپ قصہ سنا دیا اسپورٹس ٹوڈے کو ایک خصوصی انٹرویو میں گواسکر نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا موقف ہمیشہ وہی رہا ہے جو ہندوستانی حکومت انہیں...
    بھارت(نیوز ڈیسک)ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ 2025 ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال کی زد میں آ گیا ہے، کیونکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی نے ستمبر میں شیڈول ایونٹ کے انعقاد کے ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کی میزبانی سری لنکا یا متحدہ عرب امارات کے سپرد کیے جانے کا امکان ہے، مگر بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قوی امکان ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دے گا۔ اگر ایسا ہوا تو ٹورنامنٹ مؤخر یا مکمل طور پر منسوخ بھی ہو سکتا ہے۔ پاک بھارت میچ نہ صرف شائقین کے لیے سب سے بڑی دلچسپی کا مرکز ہوتے ہیں بلکہ ٹی وی ریٹنگز، اسپانسرشپ، اور...
    پاک بھارت کشیدگی،ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ 2025ملتوی ہونے کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ 2025 ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال کی زد میں آ گیا ہے، کیونکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی نے ستمبر میں شیڈول ایونٹ کے انعقاد کے ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کی میزبانی سری لنکا یا متحدہ عرب امارات کے سپرد کیے جانے کا امکان ہے، مگر بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قوی امکان ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دے گا۔ اگر ایسا ہوا تو ٹورنامنٹ موخر یا مکمل طور پر منسوخ بھی ہو سکتا ہے۔پاک بھارت میچ...
    چوتھے ایشیا کپ ویمنز بیس بال کوالیفائرز 2025 میں پاکستان نے ایران کو 2-17 سے شکست دینے کے صرف 30 منٹ بعد دوسرے میچ میں سری لنکا کو 5-10 سے مات دے دی۔ تھائی لینڈ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ویزا کے مسائل کے باعث  تاخیر سے آمد کے باوجود قومی ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں نے غیر معمولی عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری جنرل سید فخر علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف کامیابی کے صرف 30 منٹ بعد سری لنکا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف دوبارہ میدان میں اترنا ایک بڑا چیلنج تھا لیکن قومی ویمن ٹیم نے بھرپور جوش اور جزبہ کے ساتھ  میچ میں فتح  پائی۔
    نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچویں ٹی 20 میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-4 سے اپنے نام کر لی آکلینڈ میں کھیلے گئے آخری میچ میں کیویز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ جمی نیشم کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ پوری سیریز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بہترین کرکٹ کھیلی اور ہمیں مکمل طور پر آؤٹ کلاس کر دیا  ان کا کہنا تھا کہ جب ٹیم ہار جاتی ہے تو انفرادی کارکردگی کی کوئی حیثیت نہیں رہتی سلمان علی...
    پاک بھارت کشیدگی:رواں سال شیڈول ایشیاء کپ نیوٹرل وینیو پر کرائے جانے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ایشیا کپ 2025 بھارت کے بجایے کسی دوسرے ملک میں کروانے کی تجویز سامنے آگیی۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایشیا کپ مجوزہ طور پر ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں کروانے کا قوی امکان ہے جبکہ ایشیاکپ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی تناو کے باعث ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کروایے جانے کا امکان ہے، ایشیاکپ کے وینیو کا حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کرے گی۔ایشیا کپ کے میچز کرانے کے لیے اس وقت سری لنکا اور متحدہ عرب امارات زیرِ غور ہیں،...
    پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ایشین کپ کوالیفائرز سے دستبرداری کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے ایشین کپ کوالیفائرز سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔پی ایف ایف کا کہنا ہیکہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہیکہ پاکستان ایشین کپ کوالیفائر کا فائنل رانڈ نہیں کھیل پائیگا۔خیال رہیکہ فیفا کی جانب سے پاکستان کی رکنیت معطل کیے جانے کے بعد پاکستان فٹبال ٹیم کی 2027 ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) ایشین کپ کوالیفائرز کے تیسرے رانڈ میں شرکت خطرے میں پڑگئی تھی۔ پاکستان کوالیفائرز کے گروپ ای میں شام، میانمار اور افغانستان کے ساتھ شامل تھا اور قومی ٹیم کو اپنا پہلا میچ 25 مارچ...