بھارت پاک کشیدگی: بھارت کا ایشیا کپ میں حصہ نہ لینے پر غور
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 مئی 2025ء) بھارتی میڈیا نے انڈین کرکٹ بورڈ کے حکام کے حوالے سے یہ خبریں شائع کی ہیں کہ چونکہ فی الوقت ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ پاکستان کے ایک وزیر ہیں، اس لیے اس نے اس کے کسی بھی ایونٹ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بھارت کے معروف میڈیا ادارے انڈین ایکسپریس، اور دیگر اداروں نے بھی لکھا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی) کے حکام نے اس سلسلے میں ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو آگاہ کر دیا ہے کہ بھارت اگلے ماہ سری لنکا میں ہونے والے ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ اور ستمبر میں ہونے والے دو سالہ مینز ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بھارت اور پاکستان میں آئی پی ایل اور پی ایس ایل کی بحالی کے اعلانات
واضح رہے کہ فی الوقت اے سی سی کے سربراہ پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی ہیں، جو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بھی چیئرمین ہیں۔
(جاری ہے)
اخبار نے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ بھارتی بورڈ کا یہ فیصلہ "پاکستان کرکٹ کو تنہا" کرنے کے اقدام کا ایک حصہ ہے۔
بھارت پاکستان میچ: نعرے بازی پر مسلم والدین کی گرفتاری اور دوکان مسمار
بی سی سی آئی کے ایک اہلکار نے بتایا، "بھارتی ٹیم ایسے ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل سکتی، جس کا اہتمام اے سی سی نے کیا ہو اور جس کا سربراہ پاکستانی وزیر ہو۔ یہ قومی جذبے کی بات ہے۔"
ان کا مزید کہنا تھا، "ہم نے اے سی سی کو آئندہ ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ سے دستبرداری کے بارے میں زبانی طور پر آگاہ کر دیا ہے اور ان کے ایونٹس میں ہماری مستقبل کی شرکت بھی روک دی گئی ہے۔
ہم اس سلسلے میں بھارتی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔"بھارتی کرکٹ بورڈ کے اس موقف سے مردوں کے ایشیئن کرکٹ کپ ٹورنامنٹ پر بھی اب سوالیہ نشان لگ گیا ہے، جس کی میزبانی خود بھارت ستمبر میں کرنے والا ہے۔ ایشیا کپ میں بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان اور سری لنکا جیسی ٹیمیں شامل ہوتی ہیں، جس کے ہونے پر اب شک و شبہہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
چمپئینز ٹرافی: ’پاکستان کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں‘
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بی سی سی آئی اس بات سے واقف ہے کہ بھارت کے بغیر ایشیا کپ کا انعقاد ممکن نہیں ہے، کیونکہ بین الاقوامی کرکٹ ایونٹس کے زیادہ تر اسپانسرز بھارت سے ہیں۔ اس کے علاوہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایشیا کپ میں پیسہ کمانے والے بھارت اور پاکستان کے میچ کے بغیر براڈکاسٹروں کو زیادہ دلچسپی بھی نہیں ہو گی۔
پاکستان اور بھارت کے کرکٹ میچوں کے چند متنازع لمحات
آئندہ آٹھ برسوں کے لیے ایشیا کرکٹ کپ کے حقوق سونی پکچرز نیٹ ورکس نے 170 ملین امریکی ڈالر میں گزشتہ برس حاصل کیے تھے اور ٹورنامنٹ کے نہ ہونے کی صورت میں، اس معاہدے پر دوبارہ کام کرنا پڑے گا۔
اے سی سی کے پانچ مکمل اراکین بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان ہیں، جنہیں براڈکاسٹنگ ریونیو سے 15 فی صد حصہ ملتا ہے، جبکہ باقی رقم ایسوسی ایٹس اور ملحقہ اداروں میں تقسیم کی جاتی ہے۔
سن 2023 میں ایشیا کپ کا آخری ایڈیشن بھی پاکستان اور بھارت کی صورتحال سے متاثر ہوا تھا، جب ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کے پاس تھی اور بھارت نے پاکستان جانے سے انکار کر دیا تھا۔ پھر اس بات کو یقینی بنایا گیا تھا کہ بھارت اپنے میچ سری لنکا میں کھیلے گا۔
چیمپیئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کا جرسی پر 'پاکستان' لکھنے سے انکار
گزشتہ برس بھی جب پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کی، تو بھارت نے پھر سے پاکستان جانے سے انکار کیا اور بھارتی ٹیم نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت اپنے سارے میچز دبئی میں کھیلے۔
کرکٹ کا عالمی گورننک ادارہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ہے، جبکہ اے سی سی کا قیام سن 1983 میں برصغیر میں کرکٹ کو ترقی دینے اور عالمی کرکٹ میں ایک طاقتور ایشیائی بلاک بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔
اس سے قبل بھارتی وزیر داخلہ کے بیٹے جے شاہ ایشیائی کرکٹ کونسل کے سربراہ تھے، جو اب آئی سی سی کے چیئرمین ہیں۔
ادارت: جاوید اختر
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ہے کہ بھارت کرکٹ کونسل پاکستان کے کرکٹ بورڈ اور بھارت سری لنکا ایشیا کپ اے سی سی کرکٹ کو
پڑھیں:
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، پاکستان شاہینز نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
قطر میں کھیلے گئے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق دوحہ میں کھیلے گئے گروپ میچ میں پاکستان کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارت اے کی ٹیم 19 اوورز میں 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی، انڈیا کے سوریاونسی 45 اور نمن 35 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
شاہینز کے شاہد عزیز نے 3، معاذ صداقت اور سعد مسعود نے 2،2 جبکہ سفیان مقیم، عبید شاہ اور احمد دانیال نے ایک ایک کھلاڑی کو شکار بنایا۔
بھارت کی جانب سے دیے گئے 137 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دو کٹوں کے نقصان پر 13.2 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔
What a proud moment for Pakistan and for the Board today! ????????✨
Our Pakistan Shaheens defeated India A by 8 wickets, chasing down the target in just 13.2 overs.
A dominant, fearless and unforgettable performance in the Asia Cup Rising Stars Tournament in Doha.
Superb cricket by… pic.twitter.com/ZmnAtXQhKA
پاکستان اے کے معاذ صداقت 79 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے انہوں نے 47 گیندوں پر 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے یہ رنز بنائے۔ محمد فائق بھی 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان اے کے محمد نعیم 14 اور یاسر 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اُدھر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے شاندار فتح پر شاہینز کے کھلاڑیوں کو داد دی ہے۔