پاک بھارت کشیدگی،ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ 2025ملتوی ہونے کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ 2025 ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال کی زد میں آ گیا ہے، کیونکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی نے ستمبر میں شیڈول ایونٹ کے انعقاد کے ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کی میزبانی سری لنکا یا متحدہ عرب امارات کے سپرد کیے جانے کا امکان ہے، مگر بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قوی امکان ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دے گا۔ اگر ایسا ہوا تو ٹورنامنٹ موخر یا مکمل طور پر منسوخ بھی ہو سکتا ہے۔
پاک بھارت میچ نہ صرف شائقین کے لیے سب سے بڑی دلچسپی کا مرکز ہوتے ہیں بلکہ ٹی وی ریٹنگز، اسپانسرشپ، اور تجارتی پہلوئوں سے بھی ٹورنامنٹ کا دار و مدار انہی پر ہوتا ہے۔ گزشتہ ایڈیشنز میں بھی پاک بھارت مقابلوں نے ہی ایشیا کپ کو زندہ رکھا۔ اگر یہ مقابلہ نہ ہوا تو ٹورنامنٹ کی کمرشل اہمیت بری طرح متاثر ہو گی، اور ایشین کرکٹ کونسل کو شدید دبا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ ، عام آدمی بھی ٹرین میں موجود لگژری سیلون بک کراسکیں گے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ عام انتخابات دھاندلی کمیشن کی تشکیل سے متعلق درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم بھارت کی طرف سے جنگ کا خطرہ برقرار ہے، ہماری بھی تیاری مکمل ہے، خواجہ آصف بھارت نے آئی ایم ایف سے پاکستان کو دیے گئے قرضوں کا ازسرِ نو جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ستمبر میں شیڈول پاک بھارت ایشیا کپ

پڑھیں:

ایشیا کپ: پی سی بی اور آئی سی سی میں ڈیڈ لاک برقرار، آج پاکستان اور یواے ای کا میچ نہ ہونے کا امکان

دبئی:

ایشیا کپ میں ریفری کو ہٹانے کے معاملے پر پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، ٹیم ذرائع نے کہا ہے کہ آج پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ نہ ہونے کا امکان ہے

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بھارت کرکٹ میچ میں ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے متنازع کردار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھا اور واضح کیا کہ اگر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کے بقیہ میچز کا بائیکاٹ کرے گا۔

پاکستان کے مطالبے پر آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان اس معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ذرائع کے مطابق ٹیم کو ہوٹل میں ہی رہنے کا کہا گیا ہے ٹیم اسٹیڈیم نہیں جارہی، آج پاکستان اور یو اے ای کے درمیان کرکٹ میچ نہیں ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان اور یو اے ای کے میچ کا ٹکٹ خریدنے والے شائقین پریشان ہیں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ میچ کنفرم ہونے پر ہی اسٹیڈیم کا رخ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ میں صائم ایوب ایک بار پھر ناکام : مسلسل تیسری بار ‘0’ پر آ ئوٹ
  • ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ؛ پاکستان متحدہ عرب امارات میچ کا ٹاس ہو گیا
  • ایشیا کپ: پی سی بی اور آئی سی سی میں ڈیڈ لاک برقرار، آج پاکستان اور یواے ای کا میچ نہ ہونے کا امکان
  • حکومت بلوچستان کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم، بحران کا خدشہ
  • مئی 2025: وہ زخم جو اب بھی بھارت کو پریشان کرتے ہیں
  • سیلاب سے  ایم 5 موٹروے 5 مقامات پر متاثر ،ٹریفک بند
  • ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • پاک بھارت ٹاکرے میں میچ ریفری کا تنازع، قومی ٹیم نے دبئی میں شیڈول پریس کانفرنس ملتوی کر دی
  • ایشیا کپ تنازع: دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی
  • ایشیا کپ: پاکستانی ٹیم کی پریس کانفرنس منسوخ، ٹورنامنٹ سے دستبرداری پر غور