بھارت(نیوز ڈیسک)ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ 2025 ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال کی زد میں آ گیا ہے، کیونکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی نے ستمبر میں شیڈول ایونٹ کے انعقاد کے ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کی میزبانی سری لنکا یا متحدہ عرب امارات کے سپرد کیے جانے کا امکان ہے، مگر بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قوی امکان ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دے گا۔ اگر ایسا ہوا تو ٹورنامنٹ مؤخر یا مکمل طور پر منسوخ بھی ہو سکتا ہے۔

پاک بھارت میچ نہ صرف شائقین کے لیے سب سے بڑی دلچسپی کا مرکز ہوتے ہیں بلکہ ٹی وی ریٹنگز، اسپانسرشپ، اور تجارتی پہلوؤں سے بھی ٹورنامنٹ کا دار و مدار انہی پر ہوتا ہے۔ گزشتہ ایڈیشنز میں بھی پاک بھارت مقابلوں نے ہی ایشیا کپ کو زندہ رکھا۔ اگر یہ مقابلہ نہ ہوا تو ٹورنامنٹ کی کمرشل اہمیت بری طرح متاثر ہو گی، اور ایشین کرکٹ کونسل (ACC) کو شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 ٹی20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل ایک اہم تیاری کا موقع بھی ہے، مگر اگر دو بڑی ٹیمیں آپس میں نہ کھیلیں تو اس تیاری کی افادیت بھی کم ہو جائے گی۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ کشیدگی نے ایشیا کپ کو متاثر کیا ہو۔ 2023 میں بھارت نے پاکستان آ کر کھیلنے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد “ہائبرڈ ماڈل” کے تحت کچھ میچز سری لنکا منتقل کیے گئے۔ مگر اس ماڈل کو دوبارہ اپنانا اب شاید ممکن نہ ہو، خاص طور پر اگر بھارت مکمل طور پر پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکاری ہو۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ایشیا کپ

پڑھیں:

ایشیا کپ میں صائم ایوب ایک بار پھر ناکام : مسلسل تیسری بار ‘0’ پر آ ئوٹ

ایشیا کپ میں صائم ایوب ایک بار پھر ناکام : مسلسل تیسری بار ‘0’ پر آ ئوٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز

دبئی(آئی پی ایس ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 میں ایک بار پھر ناکام ہوتے ہوئے مسلسل تیسری اننگز میں صفر پر آٹ ہوگئے۔صائم ایوب ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں بھی اسکور نہ کرسکے اور صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

صائم ایوب نے ایشیا کپ میں اب تک کوئی رن اسکور نہیں کیا،وہ ایونٹ میں مسلسل تیسری بار صفر پر آٹ ہوئے ہیں۔اس سے قبل ایشیا کپ میں صائم ایوب پہلے میچ میں عمان اور دوسرے میچ میں بھارت کے خلاف کھاتہ کھولے بغیر صفر پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

ناقص بیٹنگ فارم کی وجہ سے صائم ایوب کو شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب زیادہ مسلسل صفر پر آٹ ہونے کا بدترین ریکارڈ پاکستان کے عبداللہ شفیق کے پاس ہے جو مسلسل 4 اننگز میں صفر پر آٹ ہوئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ، چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں اہم پیش رفت اسلام آباد ہائیکورٹ، چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں اہم پیش رفت شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ایشیا کپ: یو اے ای کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ ایشیا کپ تنازع: اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان ٹیم اور منیجر سے معافی مانگ لی ریلوے میں8 ماہ کے دوران اربوں کی بچت، اصلاحات جاری رہیں گے: حنیف عباسی ڈی ایم اے کی جی نائن اور آئی الیون بس اسٹینڈز کی کامیاب نیلامی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ میں صائم ایوب ایک بار پھر ناکام : مسلسل تیسری بار ‘0’ پر آ ئوٹ
  • ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ؛ پاکستان متحدہ عرب امارات میچ کا ٹاس ہو گیا
  • مشاہد حسین سید کا پاکستان کو بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے کا مشورہ
  • مئی 2025: وہ زخم جو اب بھی بھارت کو پریشان کرتے ہیں
  • میچ ریفری کی تبدیلی: ایشیا کپ کھیلنے کا حتمی فیصلہ آج ہو گا: ترجمان پی سی بی
  • پاک بھارت ٹاکرے میں میچ ریفری کا تنازع، قومی ٹیم نے دبئی میں شیڈول پریس کانفرنس ملتوی کر دی
  • ایشیا کپ تنازع: دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی
  • ایشیا کپ: پاکستانی ٹیم کی پریس کانفرنس منسوخ، ٹورنامنٹ سے دستبرداری پر غور
  • میچ ریفری تبدیل نہ کرنے پر پاکستان کا ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
  • میچ ریفری فوری طور پر ہٹایا جائے‘، ایسا نہ ہونے پر پاکستان کا ایشیا کپ مزید نہ کھیلنے کا امکان