بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے جارحانہ مؤقف کے تناظر میں انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیزاسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں ایک ڈائیلاگ کا انعقاد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی مسلح افواج اور عوام دفاع وطن کے لیے متحد، آرمی چیف کا کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب

اس کا مقصد بھارت کے جنگی موقف کے اندرونی اور بیرونی عوامل اور پاکستان کے خلاف اعلان کردہ اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔ ڈائیلاگ میں سفارت کاروں، پریکٹیشنرز، ماہرین تعلیم، تھنک ٹینکس کے سربراہان اور سکیورٹی ماہرین نے شرکت کی۔

شرکا نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر الزامات عائد کرتے ہوئے کوئی تحقیقات نہیں کیں اور نہ ہی کوئی ثبوت پیش کیا۔بین الاقوامی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ بھارت مبینہ مداخلت کا کوئی قابل اعتبار ثبوت فراہم کیے بغیر پاکستان کے خلاف اپنا مقدمہ بنانا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت جوہری جنگ دنیا کے لیے کتنی مہلک ہوسکتی ہے؟

شرکا نے یہ بھی کہا کہ بھارت بڑی تعداد میں ممالک کی طرف سے پہلگام حملے کی مذمت کو نئی دہلی کے جنگی اقدامات کی توثیق کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ درحقیقت غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کے لیے پاکستان کی معقول پیشکش کو عالمی برادری میں بہت سے لوگوں نے مثبت انداز میں دیکھا ہے۔

بھارت اور پاکستان پر بھی زور دیا جا رہا ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو برقرار رکھیں۔ عالمی برادری میں یہ احساس بھی ہے کہ دیرینہ حل طلب مسئلہ کشمیر علاقائی امن و استحکام کو مسلسل نقصان پہنچا رہا ہے۔

یہ  بھی پڑھیں:جنوبی ایشیا جوہری تصادم کی دہلیز پر، امریکا کردار ادا کرے، رضوان سعید شیخ

شرکا نے بھارت کے اس اشتعال انگیز رویے، اقدامات کا بھی ذکر کیا کہ اس نے یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر سندھ طاس معاہدہ کو التوا میں ڈال دیا ہے۔ اس تناظر میں انہوں نے کہا کہ پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا معاہدہ اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے اور یہ کہ پاکستان اس معاملے کو ہر مناسب بین الاقوامی فورم پر لے جانے کا حق رکھتا ہے۔

24 اپریل کے این ایس سی کے بیان میں موجود بھارتی کارروائیوں پر پاکستان کے مجموعی ردعمل کی تعریف کرتے ہوئے شرکا نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی طرف سے کسی بھی فوجی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی اپنی صلاحیت اور عزم دونوں کا اعادہ کیا ہے۔

شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری غیر ذمہ دارانہ بھارتی رویے کا جائزہ لے جو جنوبی ایشیائی خطے کو ایک خطرناک تنازع اور انسانی تباہی کی طرف دھکیل سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی ایس ایس آئی انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز بھارت پاکستان پہلگام جنوبی ایشیا سندھ طاس.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آئی ایس ایس آئی بھارت پاکستان پہلگام جنوبی ایشیا جنوبی ایشیا بھارت کے شرکا نے کے لیے کہا کہ کی طرف

پڑھیں:

پاک فوج کی کوششوں سے گوادر میں جدید ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ قائم

 پاک فوج کی کاوشوں سے گوادر کے نوجوانوں کے لیے عالمی معیار کا ایک بے مثال تعلیمی ادارہ گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی خطے میں ترقی، تعلیم اور ہنرمندی کی علامت بن چکا ہے۔ یہ ادارہ 2005 سے گوادر اور مکران ڈویژن کے نوجوانوں کو جدید فنی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کر رہا ہے، تاکہ وہ قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنے ہنر کا لوہا منوا سکیں۔ کمانڈر گوادر ڈویژن نے انسٹیٹیوٹ کے ہونہار طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں انہوں نے نوجوانوں کے عزم اور قابلیت کو سراہا۔ اس موقع پر کمانڈر گوادر ڈویژن نے کہا کہ یہاں کے طلبہ بین الاقوامی معیار کی تکنیکی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور یہی نوجوان پاکستان کے تابناک مستقبل کے معمار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کا کردار وطن کی تعمیر و ترقی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ تعلیم کے ساتھ دیانتداری اور خلوصِ نیت کے ساتھ محنت ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں۔ کمانڈر گوادر ڈویژن نے طلبہ کو نصیحت کی کہ اپنی صلاحیتیں علم و تحقیق کے فروغ میں صرف کریں، کیونکہ پاکستان کا مستقبل اُن باصلاحیت نوجوانوں سے جڑا ہے جو اپنی کامیابی کے ساتھ وطن کی ترقی کا عزم رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی پاک فوج کے اُس عزم و وژن کا مظہر ہے جو بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم، روزگار اور خود انحصاری کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک مرتبہ ایشیا کپ کی ٹرافی کی ڈیمانڈ کردی
  • وسطی ایشیا میں بھارتی موجودگی کا خاتمہ، تاجکستان نے بھارت سے اپنا ایئربیس واپس لے لیا
  • ویمنز ورلڈ کپ؛ بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کو باآسانی شکست دے کر عالمی چمپیئن بن گئی
  • پاک فوج کی کوششوں سے گوادر میں جدید ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ قائم
  • تاجکستان سے بھارتی فوج کی بے دخلی، آینی ایئربیس کا قبضہ کھونے پر بھارت میں ہنگامہ کیوں؟
  • امریکا بھارت دفاعی معاہد ہ حقیقت یا فسانہ
  •  دینی مدارس کے خلاف اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی کا رویہ دراصل بیرونی ایجنڈے کا حصہ ہے، مولانا فضل الرحمن 
  • ’را‘ ایجنٹ کی گرفتاری: بھارت کی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم ناکام
  • دو ہزار سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد، بھارتی حکومت کو سانپ سونگھ گیا
  • خطے میں کسی نے بدمعاشی ثابت کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا: ملک احمد خان