2025-11-04@06:45:10 GMT
تلاش کی گنتی: 403

«پاکستان اور امریکہ»:

(نئی خبر)
    پاکستان کی جرات مند کوہ پیما سمر خان نے ایک اور تاریخی کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے جنوبی امریکہ کی بلند ترین چوٹی، ماؤنٹ اکنکاگوا، سر کر لی ہے۔  ارجنٹائن میں واقع اس چوٹی کی بلندی 6,961 میٹر ہے، جو سمر خان نے شدید سردی، تیز ہواؤں، اور مشکل ترین حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے عبور کی۔ سمر خان کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی ان کے لیے صرف ایک چڑھائی نہیں بلکہ ایمان، ہمت اور استقامت کی جیتی جاگتی مثال ہے۔ انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا اللہ کی مہربانیوں اور اپنے خاندان، دوستوں اور چاہنے والوں کی دعاؤں کو دیا۔ ماؤنٹ اکنکاگوا دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں شامل ہے اور ایشیا کے باہر سب سے بلند چوٹی...
    جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی فلسطینیوں پر مسلط عذاب سے نجات دِلائے گی لیکن اسرائیل نے امریکی سرپرستی میں 50 ہزار سے زائد انسان قتل کردیے، تاریخ کی بڑی نسل کشی کردی گئی اور عالمِ اسلام مستقل خطرات کی شاہراہ پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، کشمیر و فلسطین کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے مرکزی تربیت گاہ منصورہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ سے رہائی، پذیرائی، اقتدار کے حصول کی امیدیں غلام ذہنیت کا شاخسانہ ہے۔ پاکستان سیاسی، معاشی، جمہوری اور خودانحصاری و خودداری کی اقدار کی بنیاد پر مستحکم ہوگا تو پوری دنیا سے باعزت، باوقار مقام حاصل کرے گا۔ وگرنہ عالمی استعمار پاکستان کے...
    پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی تاریخ پون صدی تک پھیلی ہوئی ہے لیکن دو طرفہ تعلقات کو عوامی سطح پر فروغ دینے میں سابق صدر ایوب خان کے زمانے میں بہت کام ہوا اور پھر یہ سلسلہ سابق صدر ضیا الحق ، سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو ، سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف ، سابق صدرپرویز مشرف ، سابق و موجودہ صدر آصف علی زرداری اورسابق و موجودہ وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کے ادوار حکومت میں مزید آگےبڑھتا رہا۔ اس دوران سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ادوارحکومت میں پاک امریکہ تعلقات میں 2 مختصر عرصوں کیلئے کچھ سرد مہری بھی پیدا ہوئی لیکن مجموعی طور پر پاکستان اور امریکہ کے حکومتی و...