سمر خان نے جنوبی امریکہ کی سب سے اونچی چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
پاکستان کی جرات مند کوہ پیما سمر خان نے ایک اور تاریخی کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے جنوبی امریکہ کی بلند ترین چوٹی، ماؤنٹ اکنکاگوا، سر کر لی ہے۔
ارجنٹائن میں واقع اس چوٹی کی بلندی 6,961 میٹر ہے، جو سمر خان نے شدید سردی، تیز ہواؤں، اور مشکل ترین حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے عبور کی۔
سمر خان کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی ان کے لیے صرف ایک چڑھائی نہیں بلکہ ایمان، ہمت اور استقامت کی جیتی جاگتی مثال ہے۔ انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا اللہ کی مہربانیوں اور اپنے خاندان، دوستوں اور چاہنے والوں کی دعاؤں کو دیا۔
ماؤنٹ اکنکاگوا دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں شامل ہے اور ایشیا کے باہر سب سے بلند چوٹی ہے۔ اس کا غیر ہموار راستہ، ناقابلِ پیش گوئی موسم اور انتہائی بلندی پر چڑھائی اسے کوہ پیماؤں کے لیے ایک مشکل آزمائش بناتے ہیں۔ لیکن سمر خان نے اپنی لگن اور حوصلے سے یہ چیلنج قبول کیا اور کامیابی حاصل کی۔
View this post on InstagramA post shared by Samar Khan | Adventure Athlete (@skhanathlete)
سمر خان کی کامیابیاں یہیں ختم نہیں ہوتیں۔ 2024 میں، وہ یورپ کی بلند ترین چوٹی، ماؤنٹ ایلبرس، پر سنوبورڈنگ کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بنیں۔ اس سے قبل، وہ اپنی پہاڑی بائیک پر دنیا کے مشکل ترین راستوں میں سے ایک، کے ٹو کے بیس کیمپ تک پہنچنے والی پہلی خاتون بنیں۔
سمر خان نے انسٹاگرام پر اپنے اس سفر کی جھلکیاں بھی شیئر کیں، جن میں اس مشکل مہم کے دوران پیش آنے والی مشکلات اور جذباتی لمحات شامل تھے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی بلند
پڑھیں:
ہنگو ؛ پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ
سٹی 42 : ہنگو میں دوآبہ کے علاقے تورہ وڑی میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
ایس ایچ او دوآبہ عمران الدین کے مطابق دہشتگردوں نے پولیس کی گاڑیوں پر فائرنگ کی، پولیس کی جانب سے دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں، دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کریں گے۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری