2025-11-04@13:18:48 GMT
تلاش کی گنتی: 515

«کے نام پر اتفاق»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جنوری ۔2025 )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں سے چھ سے سات فی صد شرح سود پر ایک ارب ڈالر قرض کی شرائط پر اتفاق کیا ہے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقعے پر ایک انٹرویو میں اورنگزیب نے کہا کہ دو اداروں کے ساتھ ہم ٹرم شیٹ پر دستخط کرنے میں آگے بڑھے ہیں ان میں سے ایک دو طرفہ قرض ہے جبکہ دوسرا تجارتی قرض ہے.(جاری ہے) محمد اورنگ زیب نے کہا کہ یہ قرضے قلیل مدتی یا ایک سال تک کے ہیں پاکستان کے مرکزی بینک کے سربراہ جمیل احمد نے اگست میں بتایا تھا کہ...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں کے ساتھ 6 سے 7 فیصد شرح سود پر ایک ارب ڈالر قرض کی شرائط پر اتفاق کرلیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارےکے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ایک انٹرویو کے دوران وزیر خزانہ کا کہنا تھا ’دو اداروں کے ساتھ ٹرم شیٹ پر دستخط کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ 6 سے 7 فیصد شرح سود پر ملنے والا یہ قرض قلیل مدتی یا ایک سال تک کے لیے ہیں، ایک بینک کے ساتھ دو طرفہ قرض اور دوسرے کے ساتھ تجارتی قرضہ ہے۔ اسٹیٹ بینک آف...
    اسلام آباد:سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی نامزدگی کے لیے 4 میں سے 2 ناموں پر اتفاق کرلیا۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہفتے کو منعقد ہونے والے اجلاس میں جن 2 ججوں پر اتفاق ہوا ان میں سیشن جج اعظم خان اور سابق صدر اسلام آباد ہائیکورٹ راجہ انعام امین منہاس شامل ہیں۔ اعظم خان وہ جج ہیں جنہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کیس قابل سماعت قرار دے کر سول جج کو باقاعدہ سماعت کے لیے ریمانڈ بیک کیا تھا۔
    ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان اور برطانیہ کے دفاعی سربراہان نے جاپان، برطانیہ اور اٹلی کی جانب سے جدید ترین لڑاکا جہاز کی مشترکہ تیاری کے منصوبے پر کام کو تیز کرنے پر اتفاق کرلیا۔ اس کا مقصد رواں سال کے آخر تک ایک معاہدے کو حتمی شکل دینا ہے۔جاپان کے وزیر دفاع ناکاتانی گین نے اپنے برطانوی ہم منصب جان ہیلی سے ملاقات کی۔ فریقین نے 2035 ء میں طیارے کی تعیناتی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے منصوبے کے مطابق مشترکہ تیاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیااور اس بات کی ضرورت کو تسلیم کیا کہ طیارے کے ڈیزائن اور تیاری کے لیے جلد از جلد ایک مشترکہ کمپنی قائم کی جائے۔
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ بار کے عہدیداران نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس عائشہ ملک نے بھی شرکت کی فوری اور حکم امتناعی کے معاملات کی جلد سماعت پر غور کیا گیا۔ سی جے نے سپریم کورٹ بار کے مطالبات کو قبول کیا۔ فوری نوعیت کے معاملات سماعت کیلئے مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ سپریم کورٹ بار نے تمام ججز کا شکریہ ادا کیا۔ فوری نوعیت کی درخواستوں میں وضاحت کے ساتھ ثبوت فراہم کرنا ہوں گے۔
    ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ نے ملاقات میں مضبوط تعلقات پر اتفاق کیا۔ جاپانی وزیر خارجہ اوایا تاکیشی سیول پہنچے اور اپنے ہم منصب چو تییول سے ملاقات کی۔اس دوران دونوں وزرا نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ اْن کے ممالک بہتر تعلقات کی رفتار برقرار اور مضبوط کریں گے۔اْنہوں نے نوجوانوں کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے مدد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ اْنہوں نے شمالی کوریا کی جوہری اور میزائل ترقی اور روس کے ساتھ پیانگ یانگ کے گہرے فوجی تعاون پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
    رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حماس نے شہید رہنماء یحییٰ سنوار کی لاش کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے، تاہم اس پر سینیئر اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل یحییٰ سنوار کی لاش حماس کو نہیں دیگا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے مسودے پر اتفاق کرلیا۔ اسرائیلی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ حماس نے جنگ بندی مسودہ پر اتفاق سے ثالثوں کو آگاہ کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں ایک ہزار فلسطینیوں کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی ہوگی۔ علاوہ ازیں رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حماس...
    بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشترکہ اسٹریٹجک مفادات پر گفتگو ہوئی اوردونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: دشمن نفرت اور خوف کا بیج بونا چاہتا ہے، کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن وفد کے ہمراہ پاکستان کا...
    قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری غزہ جنگ بندی معاہدے کے مندرجات سامنے آگئے ہیں جن کا باضابطہ اعلان رواں ہفتے کے اختتام پر کیا جائے گا۔ یروشلم پوسٹ نے جنگ بندی مذاکرات میں شامل ایک فلسطینی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تین مرحلوں پر مشتمل جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے۔  معاہدے کے تحت ڈیل کے پہلے روز حماس 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گا جب کہ اس کے اگلے ہفتے مزید 4 یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔ مجموعی طور پر حماس 34 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گا۔ اس کے بدلے میں اسرائیل نے حماس کی جانب سے فراہم کی گئی فہرست کے مطابق ایک ہزار فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔...
    پاکستان اور بنگلہ دیش کے سفاتکاروں نے دوطرفہ تجارتی تعلقات مستحکم کرنے پر زوردیا ہے ۔یہ اتفاق رائے دبئی میں بنگلہ دیش کے قونصل جنرل محمد رشید الزماں اور دبئی میں ان کے پاکستانی ہم منصب حسین محمد کے درمیان ملاقات میں ہوا ۔حسین محمد نے دورے پر آئے ہوئے قونصل جنرل کا خیرمقدم کرتے ہوئے خصوصاً تجارت کے شعبے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے کی اہمیت پر زوردیا ۔ دونوں سفارتکاروں نے تعاون کے امکانات کا جائزہ لیتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے اپنے متعلقہ قونصلیٹس کے تجارتی سیکشن کو فعال کرنے پر اتفاق کیا ۔فریقین نے پاسپورٹ ، قومی شناختی کارڈ اور ویزے کے اجراء کے عمل سمیت مختلف قونصلر...
    مالدیپ کے صدر محمد معیزو چینی وزیرخارجہ وانگ یی سے مصافحہ کررہے ہیں مالے(انٹرنیشنل ڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے افریقا کے دورے سے واپسی پر مالدیپ کے صدر محمد معیزو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر محمد معیزو نے کہا کہ مالدیپ ہمیشہ چین کا قریبی شراکت دار بننے، اپنی روایتی دوستی کو مستحکم کرنے، مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعلقات کی زیادہ سے زیادہ ترقی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ مالدیپ بین الاقوامی اور علاقائی امور میں چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ طور پر بین الاقوامی انصاف کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔وانگ یی نے کہا کہ چین اور مالدیپ کے تعاون نے چھوٹے بڑے ممالک کے...
    لبنان :لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے شام کے حکمراں احمد الشرع سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدوں پر بات چیت کی گئی اور دونوں کے تعلقات کے لیے ایک نیا لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ 15 لاکھ شامی مہاجرین کی لبنان سے اپنے وطن واپسی کے منصوبے پر بھی تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ احمد الشرع نے حزب اللہ کے شام پر کیے گئے حملوں کو نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب شام حزب اللہ کے لیے ایرانی ہتھیاروں کا راستہ نہیں ہوگا۔ ملاقات میں سرحدی مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا گیا اور دونوں ممالک نے اپنی سرحدوں پر قانونی طور...
    امریکہ:دی سمپسنز کو کئی دہائیوں سے بڑے واقعات کی غیر معمولی پیشگوئیوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ 2020 میں، مداحوں نے دعویٰ کیا کہ شو نے 1993 کے ایک ایپی سوڈ میں COVID-19 وبا کی پیشگوئی کی تھی، اور 24 سال قبل کملا ہیرس کی نائب صدر کے طور پر نامزدگی کا اشارہ بھی دیا تھا۔ اب ایک ٹک ٹاک صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ شو نے 2007 کے ایپی سوڈ "لٹل بگ گرل” میں لاس اینجلس کی حالیہ تباہ کن جنگلاتی آگ کی پیشگوئی کی تھی۔ سیزن 18 کی 12ویں قسط میں دکھایا گیا ہے کہ اسپرنگ فیلڈ ایک خوفناک جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں آ جاتا ہے، جو بارٹ کے ایک مذاق کے نتیجے میں شروع ہوتی...
    اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ  حروں کے روحانی پیشوا اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ پیر صاحب پگارا سید صبغت اللہ شاہ راشدی  اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے درمیان اہم رابطہ ہوا ہے۔  رپورٹ کے مطابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اور عمران خان کے قریبی ساتھی بیرسٹر محمد علی سیف کی پیر پگارا سے اہم ملاقات  ہوئی، ملاقات میں سینئیر سیاستدان محمد علی درانی بھی موجود تھے۔ رپورٹ کے مطابق پیر پگارا نے عمران خان کے لئے نیک تمناﺅں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچاجا،  بیرسٹر محمد علی سیف نے عمران خان کی طرف سے پیر پگارا اور جی ڈی اے کی قیادت کے لئے نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات...