چینی وزیرخارجہ کی مالدیپ کے صدر سے ملاقات‘مضبوط تعلقات پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
مالدیپ کے صدر محمد معیزو چینی وزیرخارجہ وانگ یی سے مصافحہ کررہے ہیں
مالے(انٹرنیشنل ڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے افریقا کے دورے سے واپسی پر مالدیپ کے صدر محمد معیزو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر محمد معیزو نے کہا کہ مالدیپ ہمیشہ چین کا قریبی شراکت دار بننے، اپنی روایتی دوستی کو مستحکم کرنے، مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعلقات کی زیادہ سے زیادہ ترقی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ مالدیپ بین الاقوامی اور علاقائی امور میں چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ طور پر بین الاقوامی انصاف کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔وانگ یی نے کہا کہ چین اور مالدیپ کے تعاون نے چھوٹے بڑے ممالک کے درمیان مشترکہ ترقی کی مثال قائم کی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مالدیپ کے
پڑھیں:
ووٹ کی طاقت ہی جمہوریت کو مضبوط بناتی ہے: ملک محمد احمد خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان — فائل فوٹواسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ ووٹ کی طاقت ہی جمہوریت کو مضبوط بناتی ہے، جمہوریت ہمیں ڈائیلاگ کی طرف لے کر جاتی ہے۔
ملک محمد احمد خان نے نجی یونیورسٹی میں جمہوریت کو درپیش چیلنجز پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں کسی سیاسی جماعت کی نمائندگی کرنے کے لیے نہیں آیا، سیاسی جماعتیں منشور دیتی ہیں انتخاب عوام کرتے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر محمد احمد خان نے کہا کہ ملکی معیشت ترقی کررہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا دیہات کی سطح پر تعلیمی سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں، پالیسی میکرز کو ملک کی ترقی کے لیے آئیڈیاز دینے ہوں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا سوسائٹی کے لیے چیلنچ بن چکا ہے، ڈیجیٹل میڈیا کے درست استعمال سے ملک کو اور ہمیں فائدہ ہو گا۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کا فیک استعمال ملک کی ساکھ کو متاثر کر رہا ہے۔