اسرائیل کا غزہ پر بمباری سے 104 شہادتوں کے بعد جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز

غزہ (آئی پی ایس )اسرائیل کی حماس پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے شروع کی گئی بمباری کے نتیجے میں ایک دن میں 46 بچوں سمیت 104 فلسطینی شہید ہوئے تاہم اب اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرے گا۔غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کریں گے تاہم کسی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اسرائیل نے گزشتہ شب حماس پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرکے بم باری شروع کردی تھی اور مزید کہا تھا کہ ان کے فوجی اہلکار کو فلسطینیوں نے قتل کردیا ہے۔غزہ کے محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ اسرائیل کی بم باری سے بچوں اور عورتوں سمیت 104 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں 46 بچے اور 20 خواتین شامل ہیں اور اس حوالے سے جاری ویڈیو میں ایک اسپتال کے اندر کئی خواتین اور بچوں کی لاشیں نظر آ رہی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے غزہ پر تازہ حملوں کے حوالے سے دعوی کیا کہ حماس کے کمانڈر سمیت کئی ارکان کو نشانہ بنایا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ اسلحہ کے ڈپو اور حماس کی سرنگوں کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ حماس نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی فورسز پر حملہ کیا اور ایک فوجی کو ہلاک کردیا۔دوسری جانب حماس نے رفح میں اسرائیلی فورسز پر حملے کی تردید کی اور کہا کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کر رہے ہیں جس کا اطلاق 10 اکتوبر کو ہو گیا تھا۔یاد رہے کہ اسرائیل کے 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر شروع ہونے والے وحشیانہ حملوں میں اب تک 69 ہزار فلسطینی شہید اور لاکھوں کی تعداد میں زخمی یا بے گھر ہوگئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان سے ملاقات کا معاملہ، توہین عدالت کی درخواست کیلئے سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط عمران خان سے ملاقات کا معاملہ، توہین عدالت کی درخواست کیلئے سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط پی آئی اے کی لندن میں شاندار تقریب برطانیہ کے لیے نئی پروازوں کا اعلان اسحاق ڈار کا الجزائری ہم منصب سے رابطہ، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق راولپنڈی: تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں اہم پیشرفت؛ علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا پیپلز پارٹی نے آزادکشمیر میں وزیراعظم کے امیدوار کا نام فائنل کرلیا وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پی اے آرسی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جنگ بندی معاہدے پر عمل

پڑھیں:

اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزی، حماس نے مغویوں کی لاشوں کی حوالگی مؤخر کردی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث مغویوں کی لاشوں کی حوالگی مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کے جاری فضائی اور زمینی حملے نہ صرف جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ کارروائیاں یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش اور ان کی حوالگی کے عمل میں سنگین رکاوٹ بن رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی جارحیت نے غزہ میں انسانی صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے، جس سے نہ صرف عام شہری بلکہ امدادی عملہ اور بین الاقوامی ادارے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ القسام بریگیڈز کے مطابق، اسرائیلی فوج کے حملے اس وقت جاری ہیں جب جنگ بندی معاہدے کے تحت فریقین کو تمام کارروائیاں روکنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ حماس نے گزشتہ روز ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اسرائیلی فورسز کی جانب سے معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کے بعد اس عمل کو عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا۔

حماس نے اپنے بیان میں اسرائیلی بمباری کو مصر کے شہر شرم الشیخ میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ رفح کراسنگ کی مسلسل بندش بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔

تنظیم نے جنگ بندی کے ضامن ممالک — خصوصاً امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ — سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مداخلت کریں اور اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ وہ جارحیت بند کرے، انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائے اور معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد کرے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری, 46 بچوں سمیت 104 فلسطینی شہید
  • حماس نے جنگ بندی ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
  • حماس نے مغویوں کی لاشیں واپس کرنے کا عمل مؤخر کر دیا
  • حماس نے جنگ بندی کے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کر دیا
  • اسرائیل کا جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے بعد سیز فائر کی بحالی کا اعلان
  • اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی، غزہ پر وحشیانہ بمباری میں 31 فلسطینی شہید
  • اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اُڑا دیں، وحشیانہ بمباری سے بچوں سمیت 31 فلسطینی شہید
  • اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزی، حماس نے مغویوں کی لاشوں کی حوالگی مؤخر کردی
  • حماس کا اسرائیلی حملوں کے باوجود جنگ بندی معاہدے پر قائم رہنے کا اعلان