2025-11-25@21:18:37 GMT
تلاش کی گنتی: 608
«قبول نہیں کیا»:
(نئی خبر)
فاسٹ بولراحسان اللہ کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔ کیونکہ یہ دنیا اور لوگ بھی مطلبی ہیں۔ ایک انٹرویو میں احسان اللہ نے کہا کہ وہ اب فرنچائز کرکٹ نہیں کھیلیں گے اور زندگی رہی تو پی ایس ایل میں کبھی نظر نہیں آئیں گے۔ انہوں نے ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی ان سے رابطہ نہیں کیا۔ یہ بھی پڑھیں: علی ترین نے ورلڈ کپ میں شکست کا ذمہ دار عماد وسیم کو کیوں قرار دیا؟ میزبان نے احسان اللہ سے سوال کیا کہ علی ترین نے آپ سے رابطہ نہیں کیا وہ تو آپ کو بہت سپورٹ کرتے تھے۔ جس پر ان...
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد، ان کے خاندان، برطانوی وزیر اور اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 77 سالہ شیخ حسینہ واجد اگست 2024 میں انقلاب کے بعد بھاگ کر بھارت چلی گئی تھیں، جہاں انہوں نے بڑے پیمانے پر قتل سمیت دیگر الزامات کا سامنا کرنے کے لیے بنگلہ دیش حوالگی کی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔ ان پر یہ مقدمات گنجان آباد دارالحکومت ڈھاکا کے مضافاتی علاقے میں قیمتی پلاٹوں پر مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر قبضے سے متعلق ہیں۔ انسداد بدعنوانی کمیشن (اے سی سی) کے ڈائریکٹر جنرل اختر حسین نے صحافیوں کو بتایا ’شیخ...
آزاد کشمیر میں شہد کی مکھیاں ختم ہوتی جا رہی ہیں، کیونکہ یہاں مکھیوں کو ماحولیاتی مسائل درپیش ہیں، جن میں قدرتی ماحول کی تباہی، جنگلات کی آگ، ماحولیاتی آلودگی، موسمی تبدیلیاں اور تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی شامل ہیں۔ ان تمام عوامل نے شہد کی مکھیوں کے قدرتی ماحول کو متاثر کیا ہے، جس کے باعث ان کی تعداد میں کمی آ رہی ہے ۔ شہد کی مکھیوں کی کمی کے انسانی زندگی پر بہت گہرے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ شہد کی مکھیاں نہ صرف شہد پیدا کرتی ہیں بلکہ فصلوں کی پولینیشن میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ان کی کمی کی وجہ سے زرعی پیداوار میں کمی آ سکتی ہے۔ خاص طور پر پھلوں اور سبزیوں...
پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال ہر ذی شعور کو فکر میں مبتلا کر چکی ہے، لیکن افسوس کہ عوام کے رویے اور ترجیحات اس سے مطابقت نہیں رکھتے۔ شادی بیاہ جیسی تقریبات میں بے دریغ فضول خرچی ایک ایسا رویہ بن چکا ہے جو معاشرتی ناہمواریوں کو مزید گہرا کر رہا ہے۔ پاکستان کے معروف اداکار خالد انعم نے پاکستان کی معاشی صورت حال کے برعکس نظر آنے والے قوم کے رویے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ ان کی جانب سے شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور شادیوں کی چکاچوند پر طنز یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم نے اپنی اقدار کو ظاہری نمائش کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔ موسمِ سرما کا آغاز ہوتے ہی شادیوں کا سیزن ایک مقابلے کی شکل...
کسی بھی زبان کی ترقی و ترویج اس وقت ممکن ہوتی ہے جب اس زبان میں ادب مستقل بنیادوں پر تحریر ہوتا رہے اور ادبی مکالمہ جاری و ساری رہے۔ تحریر و مکالمہ زبان کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سندھی زبان کو بہت اعلیٰ پائے کے ادیب و شاعر نصیب ہوئے جن میں ایک اہم نام محترم ولی رام ولبھ کا بھی ہے۔ سندھی ادب کے حوالے سے انتہائی معتبر نام، جن کی زندگی محنت اور جدوجہد سے عبارت تھی۔ آپ رہنمائی کا ہنر جانتے تھے۔ولی رام ولبھ نے تھرپار کر کے شہر مٹھی میں 18 اگست 1941 میں جنم لیا۔ پرائمری کی تعلیم مٹھی سے حاصل کی۔ اردو میں ماسٹرز سندھ یونیورسٹی سے کیا۔آپ نے اردو...
لاہور،حافظ آباد(لیڈی رپورٹر+نمائندہ نوائے وقت) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے زیر اہتمام سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے سینکڑوں اساتذہ و ملازمین نے چوہدری مختار گجر چیئرمین آگیگا لاہور ڈویژن کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے خالد جاوید سنگھیڑہ چیئرمین آگیگا پنجاب ضیاء اللہ نیازی ،مختار گجر ، پروفیسر فائزہ رعنا جنرل سیکرٹری آگیگا پنجاب ، ڈاکٹر طارق کلیم ،رانا لیاقت ، چوہدری غفار ، چوہدری بشیر وڑائچ ، کاشف شہزاد چوہدری ،افتخار رسول سلہری ، ، شفیق گجر ، عامر بٹ ، ایاز گجر نے کہا کہ ملازمین نے اپنی چھینی گئی مراعات کے حصول کے لیے کفن پہن لئے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنشن و گریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ میں کمی...
(گزشتہ سےپیوستہ) اب سوال یہ ہےکہ بفرض محال اگر یہ درست ہے کہ مذکورہ مجرمان کو ٹریپ کرکے ان سے بلاسفیمی جیسے سنگین جرم کاارتکاب کروایاگیاہے،تو کیا محض اس بنیاد پر مذکورہ مجرمان کوکوئی ریلیف دیاجاسکتا ہے؟؟؟کیا محض اس بنیاد پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ مذکورہ مجرمان کے خلاف بلاسفیمی سے متعلقہ قوانین کو حرکت میں لانا غلط ہے؟ قانون کی روشنی میں مذکورہ دونوں سوالات کاجواب نفی میں ہے۔اس لئے کہ کسی بھی مجرم کے حق میں یہ دلیل نہیں مانی جاسکتی کہ اس نے کسی بھی جرم کا ارتکاب اپنی مرضی سے نہیں بلکہ ٹریپ ہو کر کیا ہے۔اگر مجرمان کےحق میں اس دلیل کو درست مان لیا جائے تو پھر کسی دہشت گرد کو کوئی سزا...
اپنی چال میں اعتدال اختیار کر، اور اپنی آواز ذرا پست رکھ، سب آوازوں سے زیادہ بْری آواز گدھوں کی آواز ہوتی ہے۔ کیا تم لوگ نہیں دیکھتے کہ اللہ نے زمین اور آسمانوں کی ساری چیزیں تمہارے لیے مسخر کر رکھی ہیں اور اپنی کھلی اور چھپی نعمتیں تم پر تمام کر دی ہیں؟ اِس پر حال یہ ہے کہ انسانوں میں سے کچھ لوگ ہیں جو اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہیں بغیر اس کے کہ ان کے پاس کوئی عِلم ہو، یا ہدایت، یا کوئی روشنی دکھانے والی کتاب۔ اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ پیروی کرو اْس چیز کی جو اللہ نے نازل کی ہے تو کہتے ہیں کہ ہم تو اْس چیز...
