2025-11-04@14:15:28 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 704				 
                «کو شہید کیا گیا»:
(نئی خبر)
	پشاور: مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان جیل میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش نہ کریں۔ ضلع خیبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ مذاکرات جمہوریت میں ہوتے ہیں اور یہ دروازے بند نہیں کرنے چاہئیں، ان لوگوں سے کہا جائے پاکستان سے محبت کریں بیرونی ایجنڈے پر نہ چلیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے گیارہ سال ہونے کو ہیں عوام کے لیے کیا کیا ؟ وفاقی حکومت ایک سال سے پیسے نہیں دے رہی یا گیارہ سالوں سے؟ جو پیسہ وفاق سے آرہا ہے پہلے اس کا تو حساب دو۔ لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا...
	 لاہور:  بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں عمران خان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواستِ ضمانت وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا۔ درخواست میں کہا گیاہے کہ سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ 2سال سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں، انتقامی کاروائی کی جا رہی ہیں۔ ہائیکورٹ 8مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔ واضح رہے کہ...
	عالمی شہرت یافتہ سربین ٹینس اسٹار اور 24 بار گرینڈ سلم چیمپیئن نوواک جوکووچ نے خود کو زہر دیے جانے سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔ ایک انٹرویو میں سربیا سے تعلق رکھنے والے نواک جوکووچ نے بتایا کہ 2022 کے آسٹریلین اوپن ویزا کیس کے دوران حراست میں لیے جانے کے بعد انہیں ہوٹل میں زہر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے احساس ہوا کہ میلبرن کے اس ہوٹل میں مجھے زہریلی خوراک دی گئی اور سربیا واپسی پر مجھے صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹر چہل بھی اہلیہ دھناشری سے طلاق پر بول اُٹھے ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ میں نے یہ بات کبھی کسی کو عوامی طور پر نہیں بتائی...
	 سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو دہشتگردوں کی طرح ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، انہیں ذاتی معالج تک رسائی نہیں دی جاتی۔پشاور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی سے ملاقات نہیں کروائی جا سکتی تو مطالبات پر عمل درآمد کیسے یقینی بنایا جائے گا؟ مذاکرات کے اگلے دور سے پہلے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی رسائی اپنے قائدین تک ہے ہماری رسائی بانی تک ختم کی گئی، بانی پی ٹی آئی سے ہماری پہلی ملاقات جامع نہیں تھی، ہم کھلے ماحول میں بانی پی ٹی آئی سے...
