2025-05-08@18:48:59 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«افرادی قوت کی تربیت»:
اسلام آباد؍ لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 20اپریل کو اہل فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسلام آباد میں ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہو گا۔ 22 اپریل کو پورے پاکستان میں ہڑتال کی جائے گی، دنیا بھر کی اسلامی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے رابطے میں ہیں، یقین ہے کہ اسی روز عالمی سطح پر بھی متفقہ احتجاج کیا جائے گا۔ 18اپریل کو ملتان میں غزہ مارچ کر رہے ہیں۔ امریکا اسرائیلی دہشت گردی کی سپورٹ بند کرے، غزہ میں جنگ بندی کرائے۔ قوم سے ان تمام مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کرتے ہیں جس سے اسرائیل کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں لانڈھی، کورنگی، لیاقت آباد اور سپرہائی وے پر ٹریفک حادثات میں ڈھائی سالہ بچے سمیت مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کالونی اسٹاپ کے قریب ٹریلر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی جبکہ سپر ہائی وے پر مزدا کی ٹکر سے ڈھائی سال کا بچہ فرحان اور کورنگی صنعتی ایریا ویٹا چورنگی کے قریب ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا۔ کورنگی ویٹا چورنگی میں ٹرالے کی زد میں آنے والے نوجوان کا بھیجا اور دیگر جسمانی اعضا سڑک پر چپک گئے تھے جنہیں شہریوں نے تھیلے میں جمع کیا۔ مقتول کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُس کی شناخت 41 سالہ عدنان...

نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت کی فراہمی اورافرادی قوت کی برآمد کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں. شہبازشریف
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 مارچ ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو مارکیٹ اور صنعتوں میں درکار ہنر اور کھپت کے مطابق تربیتی پروگرامز فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے وزیراعظم منصوبے پر عملدرآمد کے عمل کی خود نگرانی کریں گے جبکہ اس حوالے سے ماہانہ جائزہ اجلاس کی صدارت بھی خود کرنے کا فیصلہ کیا. شہباز شریف نے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت کیلئے مقامی صنعتوں سے مسلسل روابط اور افرادی قوت کے بین الاقوامی اداروں کی کھپت کو مد نظر رکھنے جبکہ مقامی صنعتوں میں درکار ہنر کے حوالے سے جامع ڈیٹا بیس قائم کرنے کی بھی ہدایت دی .(جاری ہے) وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان ملک کا...

انسانیت کی خدمت کی منفرد مثال،بیٹی کی کینسر سے موت ، باپ نے غیر منافع بخش اسپتال قائم کرنے کیلئے دولت عطیہ کر دی
عظیم اور تاریخ ساز لمحہ ہے جب انسانیت کی خدمت کے لیے ایک منفرد مثال قائم کی جا رہی ہے. دبئی کے ایک معروف کاروباری شخصیت میر واعظ عزیزی، جو کہ عزیزی گروپ کے بانی اور چیئرمین ہیں، نے حال ہی میں ایک تاریخی اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ”فادرز انڈومنٹ“ مہم کے لیے تقریباً 3 ارب درہم (228 ارب پاکستانی روپے) کی خطیر رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جو نہ صرف ایک قابل تحسین عمل ہے بلکہ ایک ایسی روایت کی بنیاد بھی ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بنے گی۔ یہ مہم دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے 21 فروری کو شروع کی تھی، جس کا مقصد صحت کے محتاج...
برمنگھم ( نیوز ڈیسک)برمنگھم میں پاکستانی قونصلیٹ کے قونصل جنرل کامران احمد ملک انتقال کر گئے۔برمنگھم میں پاکستانی قونصلیٹ کے قونصل جنرل کامران احمد ملک انتقال کر گئے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بھی کامران احمد ملک کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ان کی وفات پر اہم افراد کی اجنب سے غم کا اظہار کیا گیا۔ مرحوم کامران احمد ملک کی نماز جنازہ برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ادا کی جائے گی جس میں عزیز و اقارب، دوست احباب اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد شرکت کریں گے۔ کمیونٹی کے افراد نے مرحوم کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ مزیدپڑھیں:پیٹرول سے پلگ تک: پاکستان میں الیکٹرک اسکوٹرز...
اسلام آباد: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایات جاری کردیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا جائے۔ عمران خان کی جانب سے دی گئی ہدایات کے بعد پارٹی رہنما جلد شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کریں گے اور بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیر افضل مروت سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفا بھی طلب کیا جائے گا۔...

وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کوئلہ کان کے حادثے میں ضلع شانگلہ کے دس کان کنوں سمیت بارہ مزدوروں کی موت پر افسوس کا اظہار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کوئٹہ میں کوئلہ کان حادثے میں ضلع شانگلہ کے دس کان کنوں سمیت بارہ مزدوروں کی موت پر پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) وزیراعلی ہاؤس پشاور سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیراعلی نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نہیں، پارٹی میں ان کی حیثیت اجنبی جیسی ہے، شیر افضل مروت
پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نہیں، پارٹی میں ان کی حیثیت ایک اجنبی کی سی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی آئین کے مطابق الیکشن میں منتخب شخص ہی جنرل سیکرٹری ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ اگر پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل ہیں تو ان کے نام سے کوئی نوٹیفکیشن کیوں جاری نہیں کیا جاتا، وہ جنرل سیکریٹری بن ہی نہیں سکتے۔ یہ بھی پڑھیں شہدا کے خون کے حساب تک حکومت سے کوئی بات نہیں ہوگی، سلمان اکرم راجہ شیر افضل مروت نے کہاکہ بیرسٹر گوہر سے پوچھا جائے کہ سلمان اکرم راجہ...