کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں لانڈھی، کورنگی، لیاقت آباد اور سپرہائی وے پر ٹریفک حادثات میں ڈھائی سالہ بچے سمیت مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کالونی اسٹاپ کے قریب ٹریلر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی جبکہ سپر ہائی وے پر مزدا کی ٹکر سے ڈھائی سال کا بچہ فرحان اور کورنگی صنعتی ایریا ویٹا چورنگی کے قریب ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا۔

کورنگی ویٹا چورنگی میں ٹرالے کی زد میں آنے والے نوجوان کا بھیجا اور دیگر جسمانی اعضا سڑک پر چپک گئے تھے جنہیں شہریوں نے تھیلے میں جمع کیا۔ مقتول کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُس کی شناخت 41 سالہ عدنان خان کے نام سے ہوئی۔

جاں بحق شہری قانون نافذ کرنے والے ادارے کا ریکارڈ اہلکارہے اور نجی ادویات بنانے والی کمپنی میں سیکیورٹی افسر تعینات تھا۔ ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا

شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی اسٹاپ کے قریب ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار کر روند ڈالا جس کے میں 25 سالہ مسعود خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔

اس حوالے ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی شرافی گوٹھ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریلر کے ڈرائیور محمد صفدر کو گرفتار کر کے ٹریلر اپنے قبضے میں لے لیا۔

اس کے علاوہ سائٹ سپرہائی وے میں تیز رفتار مزدا نے ڈھائی سالہ بچے کو کچلا اور کمسن بچہ ماں کی آنکھوں کے سامنے دم توڑ گیا جس کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی۔

لیاقت آباد تھانے کے علاقے لیاری ایکسپریس وےعیسیٰ نگری کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے ایک  راہ گیرجاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، متوفی کی عمر45 سال کے قریب اور شناخت نہیں ہوسکی۔

دریں اثنا سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر سیون اے مقصودیہ مدرسے کے قریب ٹریفک حادثے میں نوعمر لڑکا زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 14 سالہ محمد سعد بیگ کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او سرجانی غلام حسین پیرزادہ نے بتایا حادثہ لوڈنگ مزدا کی ٹکر سے پیش آیا تھا جبکہ موقع پر ہی لڑکے ورثا کا ڈرائیور سے تصفیہ ہوگیا تھا جس کے بعد انھوں نے کوئی قانونی کارروائی نہیں کرائی۔

واضح رہے کہ شہر کی سڑکوں پر موت کا رقص جاری ہے اور رواں سال کے 99 روز میں ٹریفک حادثات میں اموات کی مجموعی تعداد 241 ہوگئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے قریب

پڑھیں:

محرابپور،5 سالہ بچہ دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

محراب پور(جسارت نیوز)کچے میں دریائے سندھ بند پر5سالہ بچہ انتظامی نااہلی کا شکار ہوگیا، واقعہ کچے میں پپری پولیس تھانہ کی حدود میں گاؤں دودو کلہوڑو کا رہائشی5سالہ عبد القادر کلہوڑو ولد علی رضا کلہوڑو دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیاہے۔ علی رضا کلہوڑو کے مطابق بیٹا انتظامیہ نااہلی کا شکار ہوا ہے دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال کے باوجود ضلعی و تحصیل انتظامیہ کیساتھ پولیس بھی غائب ہے جس سے حادثات ہو رہے ہیں بچے کی تلاش میں ہماری کسی نے مدد نہیں کی حکومت سندھ نوٹس لے۔

متعلقہ مضامین

  • چمن سرحد کے قریب پارکنگ میں دھماکا، پانچ افراد جاں بحق
  • کراچی؛ موٹرسائیکل سلپ ہوکر گرنے سے 25 سالہ نوجوان  جاں بحق، ایک زخمی
  • غزہ پر اسرائیلی بمباری: مسجد، اسپتال اور رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر، 83 فلسطینی شہید
  • کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
  • محرابپور،5 سالہ بچہ دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا
  • لانڈھی اسپتال چورنگی پر المناک حادثہ،ماں بیٹا واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو زخمی
  • ساکران روڈ پر گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
  • کراچی: مختلف مقامات سے نوعمر لڑکی سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد