2025-05-20@12:41:07 GMT
تلاش کی گنتی: 9

«اقلیتی برادریوں»:

    عنوان: پاکستان میں اقلیتی برادریوں کا کردار اور درپیش چیلنجز WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز تحریر: افق چوہانپاکستان ایک کثیرالثقافتی اور متنوع معاشرہ ہے جہاں مختلف مذاہب، قومیتوں اور ثقافتوں کے لوگ بستے ہیں۔ قیام پاکستان کے وقت ہی قائداعظم محمد علی جناح نے اقلیتوں کو برابر کے شہری حقوق دینے کی یقین دہانی کروائی تھی۔ پاکستان کا آئین بھی اقلیتوں کو مذہبی آزادی، مساوی مواقع، اور تحفظ فراہم کرتا ہے۔ تاہم، عملی میدان میں اقلیتی برادریوں کو مختلف سماجی، معاشی اور مذہبی چیلنجز کا سامنا رہتا ہے۔ پاکستان میں ہندو، مسیحی، سکھ، پارسی، احمدی، بہائی اور دیگر اقلیتی برادریاں آباد ہیں۔ ان برادریوں نے ملک کی تعمیروترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کی...
    وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ—فائل فوٹو وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کر دیا۔صوبائی وزیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سکھ کمیونٹی پاک فوج سے اظہارِ یک جہتی کرتی ہے اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ امن ہماری خواہش ہے کمزوری نہیں، رمیش سنگھ اروڑہوزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے لاہور پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے سکھوں کو مکمل یقین ہے کہ پاکستان ان کے مذہبی مقامات پر کبھی حملہ نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ سکھ کمیونٹی مشکل کی ہر گھڑی میں پاک فوج کے ساتھ کھڑی رہی۔انہوں نے کہا کہ سکھ کمیونٹی بھارتی سازشوں...
    پنجاب کے صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ—فائل فوٹو پنجاب کے وزیرِ اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ سکھ یاتریوں کے لیے رہائش، میڈیکل اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں۔پنجاب کے صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ نے بے ساکھی کے تہوار میں بھارت سے بڑی تعداد میں  پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلی پنجاب کی کاوش سے اس مرتبہ سکھ یاتریوں کی بہت بڑی تعداد پاکستان پہنچ رہی ہے۔ نیپالی سفیر تپس ادھیکاری کی اقلیتیوں کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریفوزیرِ اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ نے نیپالی سفیر سے ملاقات کی۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے بتایا ہے کہ معاہدے کے تحت...
    پنجاب میں اقلیتی برادریوں کے مسائل کے حل کیلئے مینارٹی ایڈوائزری کونسل قائم، رمیش سنگھ اروڑہ چیئرمین مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب حکومت نے اقلیتی برادریوں کے مسائل حل کرنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مینارٹی ایڈوائزری کونسل کے قیام کا اعلان کر دیا۔صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کو کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ سینئر سیاسی رہنما کامران بھٹی کو نائب چیئرمین اور عاقب عالم کو کنوینر نامزد کیا گیا ہے۔ مینارٹی ایڈوائزری کونسل 38 ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں سکھ، مسلم، ہندو اور خواتین ممبران کی نمائندگی موجود ہوگی۔ کونسل کی مدت تین سال ہوگی تاہم حکومت کو اسے قبل از...
    لاہور: پنجاب حکومت نے اقلیتی برادریوں کے مسائل حل کرنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مینارٹی ایڈوائزری کونسل کے قیام کا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کو کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ سینئر سیاسی رہنما کامران بھٹی کو نائب چیئرمین اور عاقب عالم کو کنوینر نامزد کیا گیا ہے۔   مینارٹی ایڈوائزری کونسل 38 ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں سکھ، مسلم، ہندو اور خواتین ممبران کی نمائندگی موجود ہوگی۔ کونسل کی مدت تین سال ہوگی تاہم حکومت کو اسے قبل از وقت تحلیل کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔   تمام ارکان بشمول چیئرمین، نائب چیئرمین اور کنوینر بلا معاوضہ کام کریں گے۔ وزیر اعلیٰ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقلیتی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ریمارکس پر پاکستان نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والا بھارت اقلیتی حقوق کا چیمپئن بننے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بیان لوک سبھا میں بھارتی خارجہ امور کی جانب سے ریمارکس اور پاکستان میں اقلیتوں کی صورت حال پر بحث سے متعلق میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے  دیا۔اپنے بیان میں شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت اقلیتوں کے حقوق کا چیمپئن بننے کی پوزیشن میں نہیں ہے کیونکہ وہ خود اقلیتی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔ پنجاب پولیس کی جراتمندانہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اقلیتی برادریوں کے لیے ایک منفرد اور انقلابی اقدام کرتے ہوئے ‘مینارٹی کارڈ’ کا اجرا کیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد اقلیتی برادریوں کو مالی معاونت فراہم کرنا اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ مینارٹی کارڈ کے تحت اقلیتی برادریوں کے افراد کو تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر بنیادی ضروریات کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کارڈ کی بدولت اقلیتی افراد کو اپنے حقوق کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم ملے گا، جو نہ صرف ان کے مسائل حل کرے گا بلکہ ان کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں بھی لائے گا۔ مریم نواز نے اس اقدام کو بین...
    راؤ دلشاد: پنجاب کابینہ نے اقلیتی برادری کے لیے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے ہندو میرج رجسٹرار رولز 2024 کی منظوری دے دی ہے،  یہ فیصلہ ہندو کمیونٹی کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندومیرج ایکٹ کے رولز کی منظوری سے ہندو کمیونٹی کے افراد کی شادیوں کو باقاعدہ رجسٹرڈ کرنے کا عمل شروع ہو گا۔ اس نئے قانون کے تحت یونین کونسل کی سطح پر شادی اور طلاق کی رجسٹریشن ممکن ہو سکے گی، جس سے کمیونٹی کے مختلف معاشرتی مسائل جیسے طلاق اور بچوں کی حوالگی کے معاملات بھی حل ہو سکیں گے۔ طلبہ کے...
۱