سکھ کمیونٹی بھارتی سازشوں کو ہر سطح پر مسترد کرتی ہے: رمیش سنگھ
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ—فائل فوٹو
وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کر دیا۔
صوبائی وزیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سکھ کمیونٹی پاک فوج سے اظہارِ یک جہتی کرتی ہے اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے لاہور پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے سکھوں کو مکمل یقین ہے کہ پاکستان ان کے مذہبی مقامات پر کبھی حملہ نہیں کر سکتا۔
ان کا کہنا ہے کہ سکھ کمیونٹی مشکل کی ہر گھڑی میں پاک فوج کے ساتھ کھڑی رہی۔
انہوں نے کہا کہ سکھ کمیونٹی بھارتی سازشوں کو ہر سطح پر مسترد کرتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سکھ کمیونٹی رمیش سنگھ کرتی ہے
پڑھیں:
جی ایچ کیو حملہ کیس: رہنما پی ٹی آئی کی امریکا جانے کی اجازت سے متعلق درخواست مسترد
جی ایچ کیو حملہ کیس: تحریک انصاف کے رہنما میجر ر طاہر صادق کی امریکا جانے کی اجازت درخواست خارج کردی گئی۔
درخواست انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے خارج کی، پراسیکیوٹر نے کہا کہ میجر طاہر صادق جی ایچ کیو حملہ کے ملزم ہے اجازت نا دی جائے، سائل اس سے قبل بیرون ملک گئے عدالتی وقت کے 3 ماہ بعد واپس آئے۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ بیرون ملک جانے کے بعد یہ واپس نہیں آئیں گے پہلے وعدہ پورا نہیں کیا۔
درخوسشت گزار نے کہا کہ ضروری کاروباری کام ہیں دو تین ہفتوں میں واپسی ہوگی۔
عدالت نے جی ایچ کیو حملہ ملزم کی بیرون ملک جانے کی درخواست مسترد کر دی۔