پاکستان سب کا ہے، اور ہم سب مل کر اس کو سنواریں گے، ہماری خدمت کا سفر رنگ، نسل اور مذہب سے بالاتر ہے ،انعام الرحمن کمبوہ کا یومِ اقلیت کے موقع پر جشنِ آزادی تقریب سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
پاکستان سب کا ہے، اور ہم سب مل کر اس کو سنواریں گے، ہماری خدمت کا سفر رنگ، نسل اور مذہب سے بالاتر ہے ،انعام الرحمن کمبوہ کا یومِ اقلیت کے موقع پر جشنِ آزادی تقریب سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )مرکزی مسلم لیگ کے اقلیتی ونگ کے زیرِ اہتمام ایف سیون4اسلام آباد کے مقامی کمیونٹی چرچ میں جشنِ آزادی و یومِ اقلیت کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اقلیتی برادری کے مرد، خواتین اور بچے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی صدر مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد انعام الرحمن کمبوہ تھے، جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں سردار سلیم الیاس، زون کے ذمہ دار حافظ عمر، یونس مسیح، امانت مسیح اور مقامی بشپ سمیت مسیحی برادری کی نمایاں شخصیات شامل تھیں۔
انعام الرحمن کمبوہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی ترقی اور اسلام آباد کو خوبصورت بنانے میں اقلیتی برادری کا کردار سنہری حروف میں لکھے جانے کے قابل ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کی کئی آبادیوں میں بنیادی سہولیات تک رسائی آج بھی ایک چیلنج ہے، لیکن مرکزی مسلم لیگ بلا تفریق عوامی خدمت کے عزم پر قائم ہے اور ان علاقوں میں مزید ترقیاتی منصوبے شروع کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یومِ اقلیت صرف ایک یادگار دن نہیں، بلکہ یہ ہماری قومی یکجہتی اور بھائی چارے کا مظہر ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اقلیتی برادری کی خدمات ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہیں، اور ہم سب کو مل کر پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔تقریب میں ملی نغمے، تقاریر اور آزادی کے خصوصی پروگرام پیش کیے گئے، جبکہ بچوں کی پرفارمنس نے حاضرین سے بھرپور داد سمیٹی۔ اختتام پر پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن کو حکومت سے مذاکرات کی دعوت دیدی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن کو حکومت سے مذاکرات کی دعوت دیدی چیف جسٹس اور وزیر خزانہ کی ملاقات، قانون کی حکمرانی کیلئے مشترکہ کاوشوں پر زور بلاول بھٹو نے وفاق سے نیا این ایف سی ایوارڈ جاری کرنے کا مطالبہ کردیا سپریم کورٹ رولز 2025نافذ، نظرثانی درخواست کی مدت اور بینچ کا تعین، گزٹ نوٹیفکیشن جاری سلام آباد کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے سی ڈی اے اور پاورٹی الیوی ایشن فنڈ کا اشتراک سپریم کورٹ نے عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انعام الرحمن کمبوہ
پڑھیں:
جیکب آباد، علامہ مقصود ڈومکی کی سندھ ایمپلائز الائنس کے احتجاج میں شرکت
ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ آئی ایم ایف کو سرکاری ملازمین کی پینشن پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے بلکہ اصل اعتراض انہیں حکمرانوں کی کرپشن اور عیاشیوں پر ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے آج جیکب آباد کے ڈی سی چوک پر سندھ ایمپلائز الائنس کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور احتجاجی ملازمین سے اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ کے صوبائی نائب صدر سید غلام شبیر نقوی و دیگر رہنماء بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ عبدالرب اوڈھانو، مرکزی سیکرٹری جنرل گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن سندھ نے علامہ مقصود علی ڈومکی کو ملازمین کے مسائل اور ان کے مطالبات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حکومت ایک طرف وزراء، اراکین اسمبلی اور حکمرانوں کی مراعات میں آئے روز اضافہ کر رہی ہے، جبکہ دوسری طرف غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں روز بہ روز کٹوتی کی جا رہی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ یہ انتہائی زیادتی ہے کہ وہ ملازمین جو پوری زندگی عوام کی خدمت کرتے ہیں، انہیں پینشن کے بنیادی حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کو سرکاری ملازمین کی پینشن پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے بلکہ اصل اعتراض انہیں حکمرانوں کی کرپشن اور عیاشیوں پر ہونا چاہیے۔ ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن ان کا حق ہیں اور کسی صورت ان پر ڈاکہ نہیں ڈالا جا سکتا۔ اس موقع پر سندھ ایمپلائز الائنس کے رہنماؤں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے متعارف کردہ ملازم دشمن پینشن رولز کے خلاف احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔ اس احتجاجی تحریک میں یہ مطالبات شامل ہیں کہ وفاق اور دیگر صوبوں کی طرح سندھ کے ملازمین کو بھی Disparity Reduction Allowance دیا جائے۔ گروپ انشورنس اور بینیوولنٹ فنڈ ملازمت کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کے موقع پر ادا کیے جائیں۔ پینشن کے حق پر قدغن لگانے کی سازشوں کو فوری واپس لیا جائے۔