2025-11-03@23:32:16 GMT
تلاش کی گنتی: 14
«انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان»:
لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار راجا کی ہدایات پر کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا اور یونان کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں خاتون اور اشتہاری، لیبیا میں اغوا اور تشدد میں ملوث انسانی اسمگلر بھی شامل ہے، جن میں محمد اشرف عرف اشرف سلیمی، وکی گمن، محمد سہیل، شاہد فاروق، خدیجہ نامی خاتون چامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو سیالکوٹ، گجرانوالہ اور منڈی بہاالدین کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، گرفتار انسانی اسمگلر محمد اشرف 2024 میں ہونے والے یونان...
فائل فوٹو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سال 2025 کے لیے انسانی اسمگلرز کی نئی ریڈ بک جاری کر دی ہے، جس میں انتہائی مطلوب 143 انسانی اسمگلرز کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ایف آئی اے کی طرف سے جاری کی گئی ریڈ بک میں سب سے زیادہ تعداد گوجرانوالہ زون کو مطلوب انسانی اسمگلرز کی ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی یہ 13ویں ریڈ بک ہے جس میں 6 خواتین انسانی اسمگلرز کے نام بھی شامل ہیں، اس سے پہلے ایف آئی اے نے سال 2023 میں 156 انسانی اسمگلرز پر مشتمل ریڈ بک جاری کی تھی۔سال 2025 کی ریڈ بک میں گوجرانوالہ زون 70 انسانی اسمگلرز کے ساتھ سر...
لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے ملتان زون کی جانب سے بڑی کارروائیاں کی گئی ہیں اور انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں فیروز قیصر سگو، محمد اعظم اور محمد وزیر شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم فیروز قیصر کو چھاپہ مار کارروائی میں خانیوال سے گرفتار کیا گیا، ملزم کا نام انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی فہرست...
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملتان میں کارروائی کر کے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث گینگ کے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے ملتان زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 9 ملزمان گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران اشتہاریوں سمیت 9 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا۔ انسانی سمگلروں کو ملتان اور بہاولپور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں غوث بخش ، عطا الحسن عرف چاند شاہ ، محمد شوکت،...
لیبیا کشتی حادثہ 2023 میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ایجنٹس کو گرفتارکرلیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کی شناخت محمد پرویز اور عمران صابر کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو گجرات اور گجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزم پرویز کا نام انتہائی مطلوب اسمگلرز کی فہرست میں شامل ہے، گرفتار ملزم ریڈ بک کا مطلوب انسانی اسمگلر اور لیبیا کشتی حادثہ کا اہم ملزم ہے جس کا تعلق گجرات سے ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کمپوزٹ سرکل گجرات میں درج متعدد...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 2023ء میں ہونے والے لیبیا کشتی حادثے کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان عطاء اللّٰہ اور سعید عثمان کو سرگودھا اور سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا، اس کیس میں پہلے بھی 2 ملزمان گرفتار کیے جاچکے ہیں۔حکام کے مطابق ملزم عطاء اللّٰہ نے 2 شہریوں کو اٹلی بھجوانے کے 45 لاکھ روپے بٹورے جبکہ ملزم سعید عثمان نے شہری کو اٹلی بھجوانے کےلیے 26 لاکھ روپے لیے تھے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے شہری کو پہلے لیبیا بھجوایا، متاثرہ شہری لیبیا سے تاحال لاپتا ہے۔
لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز فیصل آباد (سب نیوز)لیبیا کشتی حادثے 2023 میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق فیصل آباد زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جن کی شناخت عطا اللہ اور سعید عثمان کے نام سے ہوئی ۔دونوں ملزمان کو سرگودھا اور سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم عطا اللہ سادہ لوح شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث پایا گیا۔ گرفتار ملزم ریڈ بک...
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے لاہور میں کارروائیوں کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت راحیل پرویز، محمد عمر ، یمام ندیم اور روحان محمود کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پائےگئے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو ماڈل ٹاون، رحمٰن گارڈن اور شمع لاہور سے گرفتار کیا گیا. گرفتار ملزم راحیل پرویز ریڈ بک کا مطلوب انسانی اسمگلر ہے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم سال 2019 سے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا. ملزم نے شہریوں کو کینیڈا بھجوانے کی غرض سے...
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہے تھے، ملزمان بھاری رقوم وصول کرکے ویزا فراڈ کرتے تھے، ملزمان سے 12 پاکستانی پاسپورٹس، تعلیمی دستاویزات اور موبائل فونز سمز برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو جاتے تھے، ملزمان برآمد ہونیوالے پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے لاہور زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لئے۔ ملزمان کی شناخت راحیل پرویز، محمد عمر، یمام ندیم اور روحان محمود کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پائے گئے۔ ملزمان کو ماڈل...
گوجرانوالہ میں ویزہ فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت عاصم جمیل اور امداد اللہ مکی کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزمان شہریوں کو ملازمتوں کا جھانسہ دے کر بیرون ملک بھجوانے اور ویزا فراڈ میں ملوث پائے گئے۔ ملزمان کو چھاپہ مار کاروائیوں میں ملتان اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم عاصم جمیل کا نام اشتہاری ملزمان کی فہرست میں شامل ہے۔ملزم نے شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر 12 لاکھ روپے سے زائد بٹورے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف سال 2014 سے کمپوزٹ سرکل گوجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم امداد اللہ نے شہری کو یو...
گوجرانوالہ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق 3 گرفتار ملزمان کی شناخت ظفر اقبال، فیضان جاوید اور عظیم جاوید کے نام سے ہوئی۔ملزمان کو گجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم ظفر اقبال نے شہری کو اٹلی میں ملازمت کا جھانسہ دے کر 12 لاکھ 30 ہزار روپے بٹورے۔ملزم فیضان جاوید اور عظیم جاوید نے شہری کو سعودی عرب ملازمت کا جھانسہ دے کر 11 لاکھ روپے ہتھیائے۔ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے۔ ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے۔ گرفتار...
