لیبیا کشتی حادثہ 2023 میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ایجنٹس کو گرفتارکرلیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کی شناخت محمد پرویز اور عمران صابر کے نام سے ہوئی۔

ملزمان کو گجرات اور گجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزم پرویز کا نام انتہائی مطلوب اسمگلرز کی فہرست میں شامل ہے، گرفتار ملزم ریڈ بک کا مطلوب انسانی اسمگلر اور لیبیا کشتی حادثہ کا اہم ملزم ہے جس کا تعلق گجرات سے ہے۔

ایف آئی اے  کے مطابق ملزم کمپوزٹ سرکل گجرات میں درج متعدد مقدمات میں نامزد ہے، گرفتار ملزم سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پایا گیا، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں لوکڑی ملاں گجرات سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے گوجرانوالہ نے کہا کہ ملزم کا نام سال 2023 سے ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی فہرست میں شامل ہے، ملزم نے شہریوں کو اٹلی بھجوانے کی غرض سے فی کس 30 لاکھ روپے بٹورے۔

ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق ملزم متاثرہ شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لیبیا کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے میں ملوث پایا گیا، متاثرہ شہریوں کو لیبیا میں بنائے گئے سیف ہاؤسز میں محصور کر کے شہریوں کے خاندان سے تاوان کا مطالبہ کرتا تھا۔

تاوان نہ ملنے پر متاثرہ شہریوں پر تشدد بھی کیا جاتا تھا گوجرانوالہ:یورپ سفر کے دوران مسافر کشتی کو حادثہ پیش آ گیا جس میں متعدد پاکستانیوں کی موت واقع ہوئی۔

چھاپہ مار کاروائی کے دوران ملزم سے 12عدد پاکستانی پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے، ملزم پاسپورٹ برآمدگی کے حوالے سے تسلی بخش جواب نہ دے سکا جسےگرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ملزم عمران صابر نے شہری کو سعودی عرب ملازمت کا جھانسہ دے کر 4 لاکھ 10 ہزار روپے بٹورے، ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایف آئی اے شہریوں کو میں ملوث

پڑھیں:

کراچی: پولیس کی وردی میں ملبوس جعلی پولیس اہلکار گرفتار

اتحاد ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر مین چرچ موڑ سیکٹر نائن بی کے قریب چھاپہ مار کر پولیس کی وردی میں ملبوس جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ذیشان ولد جاوید کے نام سے کی گئی جو کہ پولیس کی جعلی وردی پہن کر عوام پر رعب ڈال کر لوٹتا تھا جبکہ ملزم نے اپنی جعلی وردی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں سے پیسے بھی ادھار لیے ہوئے تھے جو وہ واپس نہیں کر رہا تھا۔تاہم، پولیس ملزم سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: منشیات سپلائی میں ملوث پنجاب پولیس کا تھانیدار اور ساتھی 4 کلو چرس سمیت گرفتار
  • لاہور: شہریوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد 3 ملزمان گرفتار
  • افغان شہریوں کو جعلی سپانسرشپ پر ای ویزوں کے اجرا کا سکینڈل بےنقاب, وزارت خارجہ اور  پی آئی ڈی کے اہلکار بھی ملوث نکلے , گرفتاریاں 
  • پڈعیدن، نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈائون، 5ملزمان گرفتار
  • جعلی اسپانسرشپ پر افغان شہریوں کو ای ویزوں کے اجرا کا اسکینڈل بےنقاب،وزارت خارجہ کے اہلکار بھی ملوث
  • لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
  • گوجرانوالہ: تشدد کے بارے میں اہلخانہ کو آگاہ کرنے پر سفاک شوہر کی فائرنگ، 7 بچوں کی ماں قتل
  • اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم سمیت 3ملزمان پکڑے گئے
  • کراچی: پولیس کی وردی میں ملبوس جعلی پولیس اہلکار گرفتار
  • لکی مروت میں رات گئے پولیس کی کارروائی، انتہائی مطلوب 2 دہشتگرد گرفتار