ایف آئی اے کا چھاپہ، ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر سمیت 4 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہے تھے، ملزمان بھاری رقوم وصول کرکے ویزا فراڈ کرتے تھے، ملزمان سے 12 پاکستانی پاسپورٹس، تعلیمی دستاویزات اور موبائل فونز سمز برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو جاتے تھے، ملزمان برآمد ہونیوالے پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے لاہور زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لئے۔ ملزمان کی شناخت راحیل پرویز، محمد عمر، یمام ندیم اور روحان محمود کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پائے گئے۔ ملزمان کو ماڈل ٹاون، رحمان گارڈن اور شمع لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم راحیل پرویز ریڈ بک کا مطلوب انسانی سمگلر ہے، ملزم سال 2019 سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا، ملزم نے شہریوں کو کینیڈا بھجوانے کی غرض سے 90 لاکھ روپے بٹورے تھے۔ دیگر ملزمان غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلا رہے تھے، ملزمان شہریوں کو بیرون ممالک ملازمت کاجھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہے تھے، ملزمان بھاری رقوم وصول کرکے ویزا فراڈ کرتے تھے، ملزمان سے 12 پاکستانی پاسپورٹس، تعلیمی دستاویزات اور موبائل فونز سمز برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو جاتے تھے، ملزمان برآمد ہونیوالے پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے، انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملزمان بھاری رقوم وصول ایف ا ئی اے کے مطابق وصول کر
پڑھیں:
راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
تھانہ نیو ٹاؤن کے ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے کاشف علی نے ہوٹل کا کمرہ بک کرایا تھا، کافی وقت گزرنے پر کمرے سے جواب نہ ملنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس سے رجوع کیا۔
پولیس پہنچنے پر کمرہ کھولا گیا تو اندر سے کاشف علی کی پھندا لگی نعش ملی، پولیس نے فرانزک شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔