Nawaiwaqt:
2025-07-25@13:48:09 GMT

لاہور: انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 4 ملزمان گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT

لاہور: انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 4 ملزمان گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے لاہور میں کارروائیوں کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت راحیل پرویز، محمد عمر ، یمام ندیم اور روحان محمود کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پائےگئے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو ماڈل ٹاون، رحمٰن گارڈن اور شمع لاہور سے گرفتار کیا گیا.

گرفتار ملزم راحیل پرویز ریڈ بک کا مطلوب انسانی اسمگلر ہے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم سال 2019 سے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا. ملزم نے شہریوں کو کینیڈا بھجوانے کی غرض سے 90 لاکھ روپے بٹورے، دیگر ملزمان غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلا رہے تھے۔ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کاجھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے، ملزمان بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہے تھے، ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے ویزا فراڈ کرتے تھے۔ایف آئی اے کے مطابق چھاپوں کے دوران ملزمان سے 12 پاکستانی پاسپورٹس، تعلیمی دستاویزات اور موبائل سمز برآمد ہوئیں۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو جاتے تھے، ملزمان برآمد ہونے والے پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے. ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کے مطابق انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے. انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے. گرفتار انسانی اسمگلرز کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی. بین الاقوامی سطح پر انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایف آئی اے کے مطابق انسانی سمگلنگ

پڑھیں:

راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا، فتنہ الخوارج کا انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی بروقت کارروائی سے راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا، فتنہ الخوارج کا انتہائی خطرناک دہشت گرد موسیٰ اسلحہ و بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی، دہشت گرد راولپنڈی میں حساس مقامات پر دہشت گردی کے لیے ریکی مکمل کر چکا تھا۔سی ٹی ڈی کی جانب سے بتایا گیا کہ دہشت گرد افغانستان میں متعدد بار ٹریننگ کے لیے جا چکا ہے اور فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھا، اس سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، دستی بم، حفاظتی فیوز وائر 7 فٹ، ڈیٹونیٹر 3.، ریموٹ بٹن، پرائمہ کارڈ اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، مذکورہ دہشت گرد نے چند روز قبل حساس مقامات کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پہ وائرل بھی کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • نوعمر بچوں کو نشے کا عادی بنا کر وارداتیں کروانے کا انکشاف، ڈکیت گروہ ساتھیوں سمیت گرفتار
  • لاہور: خاتون سمیت 7 جعلی پراپرٹی ڈیلرز گرفتار، 22 لاکھ نقدی برآمد
  • راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا، فتنہ الخوارج کا انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
  • کراچی، پولیس مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 منشیات فروش گرفتار، 5 کلو سے منشیات اور اسلحہ برآمد
  • لاہور: شہریوں کو اغوا کرکے تاوان لینے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا
  • ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاریوں سمیت 9 ملزمان گرفتار
  • میرپور خاص میں شہریوں سے آن لائن فراڈ کا انکشاف
  • فیصل آباد: شہریوں کے فنگر پرنٹ چوری کرکے بینک اکاؤنٹ کھلوانے والا گروہ گرفتار
  • انسانی اسمگلنگ، غیرقانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیرملکی گرفتار
  • تفتان، غیر قانونی بارڈر کراسنگ کی کوشش کرنیوالے غیر ملکی گرفتار