2025-09-18@02:06:09 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«بچوں کے ساتھ زیادتی»:
کراچی میں بچے اور بچیوں سے زیادتی کرنے اور ان کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے الزام میں قیوم آباد کے علاقے سے ایک شبیر احمد نامی شخص گرفتار کرلیا گیا جس کے بارے میں متاثرہ محلے کے مکینوں نے تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے گزشتہ تقریباً 10 سالوں سے کم عمر بچیوں اور لڑکوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور اس عمل کی ویڈیوز بنائیں۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور یو ایس بیز برآمد کیں جن میں یہ غیر اخلاقی ویڈیوز موجود تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کا مرتکب شخص گرفتار، ویڈیوز برآمد، این سی آر سی کا شدید ردعمل ابتدائی طبی...
راولپنڈی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دو بچوں سے جبری زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے 2 بچوں سے جبری زیادتی کیسز کا فیصلہ سنایا۔ جج نے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر دو مجرمان کو دونوں مقدمات میں عمر قید کی سزا سنائیں اور مجرم واجب حسین کو معذور بچے سے زیادتی پر عمر قید کے ساتھ ساتھ 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ عدالت نے کہا کہ مجرم کو 5 لاکھ روپے ہرجانہ بھی دینا ہوگا اور مذکورہ رقم محکمہ مال ریکور کرے گا۔ عدالت نے دوسرے مجرم راشد عزیز کو بھی عمر قید کے ساتھ...
فائل فوٹو پنجاب کے شہر فیصل آباد میں کم سن بچے اور بچیوں سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے مبینہ طور پر 20 سے زائد 8 سے 12 سال کی بچیوں اور لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم کے موبائل سے بچوں سے زیادتی کی 30 سے زائد ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئیں۔ترجمان کے مطابق سی سی ڈی کے مطابق ملزم اسلحہ کے زور پر بچوں کو زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔
جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ نین تارا اور انکے شوہر وگنیش شیون کو بھارتی کوریوگرافر جانی ماسٹر کے ساتھ کام کرنا مہنگا پڑگیا اور اس وقت دونوں کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔ واضح رہے کہ تیلگو، تامل، کناڈا اور ہندی فلموں میں کام کرنے والے 43 سالہ جانی ماسٹر پر جنسی ہراسانی کا الزام ہے اور وہ بچوں کو جنسی جرائم سے تحفظ فراہم کرنے والے قانون (POCSO) کے تحت جنسی الزامات کے مقدمہ کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب وگنیش شیون نے بتایا کہ جانی ماسٹر نے ان سے فلم لوو انشورنس کمپنی میں کام کے حوالے سے بات کی ہے، جبکہ یکم جولائی کو جانی ماسٹر نے ایک...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)خیبرپختونخوا میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور پرتشدد واقعات کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سنٹرل پولیس آفس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے ابتدائی چار ماہ کے دوران بچوں کے ساتھ زیادتی کے 128 واقعات رپورٹ ہوئے، جب کہ مختلف پرتشدد واقعات میں 36 بچے جان کی بازی ہار گئے۔رپورٹ کے مطابق بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے مجموعی طور پر 3 سنگین کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔(جاری ہے) پولیس نے ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائیاں کیں، جن میں 205 ملزمان کو نامزد کیا گیا، جب کہ 183 کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں...
پیرس: فرانس میں بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق ایک بڑے کریک ڈاؤن میں 55 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان افراد پر بچوں کی فحش تصاویر رکھنے، تقسیم کرنے اور باقاعدگی سے دیکھنے کے الزامات ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گرفتار شدگان میں ایک پادری، ایک پیرامیڈک اور ایک میوزک ٹیچر شامل ہیں۔ ان کے خلاف کارروائی فرانسیسی تنظیم OFMIN (جو نابالغوں کے خلاف تشدد کی روک تھام کرتی ہے) کی جانب سے کی گئی۔ ان افراد کو فرانس کے 42 مختلف علاقوں سے پکڑا گیا ہے، اور ان کی عمریں 25 سے 75 سال کے درمیان ہیں۔ یہ گرفتاریاں 10 ماہ کی تحقیقات کے بعد عمل میں آئیں۔ تنظیم کے مطابق یہ...
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ کا دورہ کیا اور خضدار دھماکے میں زخمی ہونے والے اسکول سے بچوں کی عیادت کی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ خضدار میں بچوں کی اسکول وین پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد وزیراعظم، فیلڈ مارشل نے کوئٹہ کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم، آرمی چیف نے زخمیوں کی عیادت کی اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف،وزیر داخلہ محسن نقوی،وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی ہمراہ تھے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کا بچوں کی شہادت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسکول...
2024ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک بھر میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے کل 1 ہزار 630 کیسز رپورٹ ہوئے۔ غیر سرکاری تنظیم ساحل کی 2024ء کے ابتدائی 6 ماہ کے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے کل 1 ہزار 630 کیسز رپورٹ ہوئے 2024ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 862، اغواء کے 668، گمشدگی کے 82 اور کم عمری کی شادیوں کے 18 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ جنسی زیادتی کے بعد فحش ویڈیوز بنانے کے 48 کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں
بھارت میں کمسن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں ایک پادری کو گرفتارکرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو کے کوئمباٹور میں واقع ایک چرچ کے پادری کو 2 نابالغ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے، کنگز جنریشن چرچ کے پادری جان جیبراج کو کل شام گرفتار کیا گیا، اسے آج عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ 37 سالہ جبراج جن کے سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں فالوروز ہیں، وہ مہینوں سے گرفتاری سے بچ رہے تھے، کوئمباٹور کے سینٹرل آل ویمن پولیس اسٹیشن نے اسے تلاش کیا اور اپنی تحویل میں لے لیا، قبل ازیں کوئمباٹور سٹی پولیس نے ملزم کو تلاش کرنے کے...
کراچی: سندھ کے صوبائی وزیرتعلیم سردار شاہ نے بورڈز کی کارکردگی کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کراچی کے بچوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کمیٹی میں شامل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان، جماعت اسلامی، پاکستان تحریک انصاف (پی آئی ٹی) اراکین صوبائی اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے بورڈ کے انتظامی ڈھانچے اور اسسمنٹ، آئی ٹی اور امتحانات پر کئی سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے گزشتہ 8 برس سے نتائج مسلسل کم ہو رہے ہیں، دیگر بورڈز سے بھی تقابل کریں تو یہاں کے نتائج کم ہو رہے...
اسکردو کے علاقے حسین آباد میں ایک نوعمر لڑکے کے ساتھ مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق حسین آباد تھانے میں متاثرہ لڑکے کے اہلخانہ کی جانب سے دی گئی درخواست پر کارروائی عمل میں لائی گئی،ایس ایچ او حسین آباد اور ان کی ٹیم نے قانونی عمل کے تحت ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کو جنسی زیادتی اور ہتک عزت کے الزام میں 50 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم پولیس کا کہنا ہے کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزم کو عدالت میں...