2025-05-14@21:28:37 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«بھکاریوں کو»:
لاہور بھر میں ٹریفک پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے سی ٹی او اطہر وحید کے مطابق شہر بھر سے تقریباً 95 فیصد بھکاریوں کو ہٹا دیا گیا ہے، ٹریفک سگنلز پر اب بھکاری نظر نہیں آئیں گے۔ اطہر وحید نے کہا ہے کہ بھکاریوں کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کرائی جارہی ہیں، 74 سے زیادہ بھیک مانگنے والے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جاچکا ہے
پاکستان سے بھکاریوں کے خاندان ان ملکوں میں جاکربھیک مانگتے ہیں جہاں یہ سنگین جرم ہے حکومت کی جانب سے ا نسداد دہشت گردی ایکٹ میں نئی قانونی ترامیم متعارف کرائی جائیں گی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ملکوں سے نکالے گئے پاکستانی بھکاریوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے چلانے کافیصلہ کرلیاگیا۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ملکوں سے نکالے گئے پاکستانی بھکاریوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے چلائے جائیں گے۔حکومتی فیصلے کے تحت جلد ہی انسداد دہشت گردی ایکٹ میں نئی قانونی ترامیم متعارف کرائی جائیں گی، حکومت نے یہ اصولی فیصلہ خلیجی ملکوں میں پاکستان کے قومی وقار کو نقصان پہنچانے والے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ملکوں سے نکالے گئے پاکستانی بھکاریوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے چلائے جائیں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حکومتی فیصلے کے تحت جلد ہی انسداد دہشت گردی ایکٹ میں نئی قانونی ترامیم متعارف کرائی جائیں گی، حکومت نے یہ اصولی فیصلہ خلیجی ملکوں میں پاکستان کے قومی وقار کو نقصان پہنچانے والے پاکستانی بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے کیا ہے۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حالیہ عرصے میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ملکوں نے حکومت کو شکایت کی تھی کہ پاکستان سے بھکاریوں کے خاندان ان ملکوں میں منتقل ہو رہے ہیں اور وہ ان...
علی ساہی: ٹریفک پولیس نے ٹرانسجینڈرز (خواجہ سرا) کو خواتین بھکاریوں کے خلاف کارروائی کے لیے بھرتی کر لیا۔ اس اقدام کے تحت 2 خواجہ سرا معصومہ اور کشش کو ٹریفک پولیس کی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جو اب وکٹم سپورٹ آفیسر کے طور پر کام کریں گے۔ ٹریفک پولیس کے وکٹم سپورٹ افسران خواجہ سرا بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں کریں گے اور بھکاریوں کی گرفتاری کے لیے آگاہی فراہم کریں گے۔ ان افسران کا مقصد خواجہ سراوں کو صحیح سمت میں رہنمائی فراہم کرنا اور بھکاریوں کے خلاف اقدامات میں ٹریفک پولیس کی مدد کرنا ہے۔ فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان ٹریفک حکام نے خواتین بھکاریوں کے خلاف بھی کارروائی تیز کر دی...
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو کہا ہے کہ وہ انٹر سیکشنز مارکیٹوں اور بازاروں میں گداگروں کی روک تھام کریں، گداگروں کو دوبارہ آنے سے روکنے کے لیے موثر اقدامات کریں اور انھیں گرفتار کرکے پولیس کی مدد سے این جی اوز اور رفاہی اور سماجی اداروں کے حوالے کریں۔ اسلام ٹائمز۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز کو عید کے موقع پر پیشہ ور گداگروں کی روک تھام کے لئے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انھوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو کہا ہے کہ وہ گداگروں کے خلاف مہم کو موثر بنائیں۔ کمشنر افس سے جاری کردہ ہینڈ آوٹ کے مطابق گزشتہ 22 روز میں 220 گداگروں کو گرفتار کیا...
لاہور ہائی کورٹ نے بھکاری بچوں کی بہبود کیلئے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو نوٹس جاری کردئیے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے نے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے درخواست پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کو نوٹس جاری کر دیئے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے چالڈ پروٹیکشن اینڈ ویلیفر بیورو کو بھکاری بچوں کیلئے بہتری کیا اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔ عدالتی احکامات اور درخواست گزار کے بیورو سے رابطہ کرنے کے باوجود کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ عدالت نے چالڈ پروٹیکشن اینڈ ویلیفر بیورو کی سربراہ کو 2...
اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے پریونشن آف اسمگلنگ آف مائیگرنٹس اور بھکاریوں کے حوالے سے سزاؤں میں اضافے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ سینیٹر فیصل سلیم کی صدارت میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا۔ سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ سزائیں بڑھانے کا مقصد یہ ہے کہ ملزمان کی ضمانتیں جلد نہ ہو سکیں، وزارت قانون کے حکام نے کہا کہ بل میں بھکاریوں کی معاونت کرنے والوں، سہولت کاروں اور بھیک مانگنے پر مجبور کرنے والوں کو10سال سزا ہوگی
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بھکاریوں سے متعلق سزاؤں میں اضافے کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم کی صدارت میں ہوا، جس میں حکومت کی جانب سے "پریونشن آف سمگلنگ آف مائیگرنٹس” اور بھکاریوں کے حوالے سے سزاؤں میں اضافے کا بل پیش کیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ خرم آغا نے اجلاس میں کہا کہ انسانی سمگلنگ اور بھکاریوں کے متعلق قوانین میں سختی لانا ضروری ہے تاکہ ان مسائل پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بل کے تحت بھکاریوں کی معاونت کرنے والوں اور سہولت کاروں کے لیے سزاؤں میں اضافہ کیا گیا ہے، اور ان افراد کو اب 10 سال تک...
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ٹریفک سگنلز پر خواجہ سرائوں کے بھیک مانگنے کے خلاف درخواست پر احکامات جاری کردیئے ۔سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی کے کسی بھی سگنل پر خواجہ سرا اور دیگر بھکاری موجود نہ ہوں، ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔سندھ ہائیکورٹ یہ ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھکاری خواجہ سرا، مرد، خواتین اور بچے نہ صرف شہریوں کو پریشان کرتے ہیں بلکہ ہراساں کرتے ہیں۔عدالت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے جو شہریوں کو پریشان اور ہراساں کرتے ہیں۔