سندھ ہائیکورٹ کا پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ٹریفک سگنلز پر خواجہ سرائوں کے بھیک مانگنے کے خلاف درخواست پر احکامات جاری کردیئے ۔سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی کے کسی بھی سگنل پر خواجہ سرا اور دیگر بھکاری موجود نہ ہوں، ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔سندھ ہائیکورٹ یہ ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھکاری خواجہ سرا، مرد، خواتین اور بچے نہ صرف شہریوں کو پریشان کرتے ہیں بلکہ ہراساں کرتے ہیں۔عدالت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے جو شہریوں کو پریشان اور ہراساں کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے خلاف کارروائی ٹریفک سگنلز پر سندھ ہائیکورٹ
پڑھیں:
لکی مروت: ٹریفک پولیس کی موبائل میں دھماکا، 2 افراد زخمی
—فائل فوٹولکی مروت میں درہ پیزو بازار کے قریب ٹریفک پولیس کی موبائل پر آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔
خضدار/ڈیرہ مراد جمالی خضدارکی تحصیل نال میں...
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد ٹریفک پولیس موبائل گاڑی میں آگ لگ گئی۔