پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مہم، 22 روز مزید 220 بھکاریوں کو گرفتار کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو کہا ہے کہ وہ انٹر سیکشنز مارکیٹوں اور بازاروں میں گداگروں کی روک تھام کریں، گداگروں کو دوبارہ آنے سے روکنے کے لیے موثر اقدامات کریں اور انھیں گرفتار کرکے پولیس کی مدد سے این جی اوز اور رفاہی اور سماجی اداروں کے حوالے کریں۔ اسلام ٹائمز۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز کو عید کے موقع پر پیشہ ور گداگروں کی روک تھام کے لئے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انھوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو کہا ہے کہ وہ گداگروں کے خلاف مہم کو موثر بنائیں۔ کمشنر افس سے جاری کردہ ہینڈ آوٹ کے مطابق گزشتہ 22 روز میں 220 گداگروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ان کی دوبارہ آنے کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے وہ ان کی پشت پر موجود ممکنہ سرپرستوں کی تلاش کریں اور انہیں قانون کی گرفت میں لائیں ہینڈ آوٹ کے مطابق کمشنر نے شہر میں پیشہ ور گداگروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا سخت نوٹس لیا ہے۔انھوں نے ڈپٹی کمشنرز کو کہا ہے کہ وہ گداگروں کے خلاف جاری انتظامیہ کی مہم کو موثر بنائیں۔
انھوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز انٹر سیکشنز مارکیٹوں اور بازاروں میں گداگروں کی روک تھام کریں، سماجی بھلائی کے اداروں این جی اوز ٹریفک پولیس اور مقامی پولیس سے مدد لیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ گداگروں کو دوبارہ آنے سے روکنے کے لیے موثر اقدامات کریں اور انھیں گرفتار کرکے پولیس کی مدد سے این جی اوز اور رفاہی اور سماجی اداروں کے حوالے کریں۔ کمشنر نے کہا کہ عید کی خریداری کے رش میں شہریوں کو پیشہ ور گداگروں سے تکلیف کاسامنا ہے۔ کمشنر کراچی آفس نے اب تک پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی تفصیل بھی جاری کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یکم مارچ سے پیشہ ور گداگروں کے خلاف جاری مہم میں 22 مارچ تک کی گئی 22 روز کی کارروائیوں کے مطاق اس عرصہ میں 220 گداگروں کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا جا چکا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیشہ ور گداگروں ڈپٹی کمشنرز کو کی روک تھام گداگروں کی گداگروں کو انھوں نے کے خلاف
پڑھیں:
مری بھوربن کے ہوٹل میں ڈانس پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، 90 افراد گرفتار
مری کے علاقے بھوربن میں پولیس نے ایک مقامی ہوٹل میں جاری ڈانس پارٹی پر کارروائی کرتے ہوئے 90 افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں 32 خواتین اور 58 مرد شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ریڈ کے دوران موقع سے چھ لیٹر شراب برآمد کی گئی جبکہ ہوٹل میں لاوڈ میوزک چل رہا تھا اور نیم برہنہ حالت میں ڈانس پارٹی جاری تھی۔
پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف عصمت دری، لاوڈ اسپیکر کے غلط استعمال اور شراب نوشی کے الزامات کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔
مزید برآں، پنجاب کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر ہوٹل مالکان کے خلاف بھی الگ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
پولیس کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سے ہے۔
ڈی پی او مری کا کہنا ہے کہ غیر اخلاقی سرگرمیاں معاشرے کے لیے زہرِ قاتل ہیں، اس طرح کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں