2025-05-05@17:23:32 GMT
تلاش کی گنتی: 9

«بیلہ نور شاہ»:

    مظفرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف والے ان کے بھائی ہیں۔نجی ویب سائٹ اردو نیوز کے مطابق پیر کوآزاد کشمیر میں بین الااقوامی اور مقامی میڈیا کے ایک گروہ سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ’پی ٹی آئی والے اپنے ہی بھائی ہیں اور جب پاکستان کی بات آئے گی تو سب اکٹھے ہو کر لڑیں گے۔‘انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کے لئے ہم سب ایک ہیں اور آپس میں ہم بعد میں لڑ لیں گے۔ ہم اپنی لڑائی دو تین مہینے بعد لڑ لیں گے۔‘عطا اللہ تارڑ میڈیا کے نمائندوں کے ہمراہ پاکستان اور انڈیا کے بیچ لائن آف کنٹرول سے...
    ’بیساکھی‘ ہر سال اپریل کے مہینے میں منایا جانے والا ایک رنگا رنگ تہوار ہے، جو نہ صرف پنجاب کی ثقافت کا خوبصورت عکس پیش کرتا ہے، بلکہ سکھ مذہب میں بھی خاص اہمیت کا حامل ہے۔ یہ دن دراصل فصلِ ربیع کی کٹائی کی خوشی میں منایا جاتا ہے، جب کھیت سونے جیسے گیہوں سے بھر جاتے ہیں۔ کسان اس دن قدرت کے انعامات پر شکر ادا کرتے ہیں اور نئی امیدوں کے ساتھ اپنی محنت کا جشن مناتے ہیں۔ تاہم، بیساکھی صرف ایک ثقافتی جشن نہیں بلکہ سکھ برادری کے لیے ایک مقدس اور تاریخی دن بھی ہے۔ 1699ء میں اسی دن سکھ مذہب کے دسویں گرو، گُرو گوبند سنگھ جی نے آنندپور صاحب میں خالصہ پنتھ کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اپریل 2025ء) باغبان پورہ میں شاہ حسین کی درگاہ پر آگ کا الاؤ روشن تھا۔ منڈیر پر چھوٹے چھوٹے چراغ اور موم بتیاں جل رہی تھیں۔ مرد و خواتین باری باری آتے، چراغ میں انگلی ڈبوتے اور تیل اپنے جسم پر مل لیتے۔ یہ منظر لاہور کے سالانہ میلہ چراغاں کا ایک اہم حصہ رہا ہے۔ سینکڑوں برس سے مارچ کے آخری ہفتے لگتا آ رہا یہ میلہ چراغاں یا میلہ شالامار، جسے لاہور کا سب سے بڑا تہوار سمجھا جاتا ہے، اس مرتبہ بھی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری رہنے کے بعد پیر کے روز اختتام پزیر ہو گیا۔ ہم میں سے کئی نسلیں سکول کے نصاب میں وہ...
    سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی، امریکی کانگریس مینز کے وفد کے ہمراہ سکھ برادری کی خوشیوں میں شرکت کیلئے کرتار پور راہداری پہنچ گئے۔ وفد میں امریکی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی، امریکی کانگریس مین جوناتھن جیکسن، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز شامل تھیں۔  محسن نقوی اور امریکی وفد کا درشنی ڈیوڑی کے باہر سکھ برادری کی سرکردہ شخصیات نے پرتپاک استقبال کیا اور پھول پیش کئے۔  حافظ آباد میں آرگنائزڈکرائم یونٹ کو ن لیگ کے پبلک دفتر پرچھاپہ مارنا مہنگا پڑ گیا محسن نقوی اور امریکی کانگریس مینز تھامس رچرڈ سوازی، جوناتھن جیکسن نے بیساکھی میلے کی سکھ برادری کو مبارکباد دی ۔   محسن نقوی اور  امریکی...
    سکھ مذہب کے اہم ترین تہوار بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے قریباً 7 ہزار سکھ یاتری 10 اپریل کو پاکستان پہنچے۔ واہگہ بارڈر سے انڈین یاتریوں کو سخت سیکیورٹی حصار میں گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچایا گیا۔ ’شاندار استقبال، مکمل مذہبی آزادی‘ تین ہزار سے زیادہ بھارتی سکھ یاتری حسن ابدال پہنچے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راﺅ عاطف رضا، ڈی پی او سردار غیاث گل اور اسسٹنٹ کمشنر عارف قریشی سمیت دیگر ضلعی افسران نے یاتریوں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے بھی پیش کیے۔ یہ بھی پڑھیں بابا گرو نانک کا 555واں جنم دن:پاکستان میں سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی کےلیے فول پروف انتظامات ’مذہبی رسومات کی...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار+ این این آئی) صوفی شاعر حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے 437 ویں عرس اور میلہ چراغاں کی تین وزہ تقریبات کا لاہور میں آغاز ہوگیا۔ ملک بھر سے عقیدت مند لاہور پہنچنا شروع ہو گئے۔ میلہ چراغاں کی مناسبت سے آج مقامی تعطیل ہے۔ عرس کا افتتاح سیکرٹری/ چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری آج 12 بجے دن رسم چادر پوشی سے کریں گے۔ تقریبات میں محکمہ اوقات کے اعلیٰ افسروں سمیت زائرین اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد کی سعادت حاصل کرے گی۔
    لاہور (نیوز ڈیسک) 12 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ، تمام سرکاری دفاتر اور ادارے اس روز بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 16ویں صدی کے صوفی بزرگ حضرت شاہ حسین کے عرس کی مناسبت سے سالانہ تہوار میلہ چراغاں کے موقع پر 12 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ویلفیئر ونگ) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تعطیل صرف لاہور ضلع میں لاگو ہو گی اور تمام ذیلی دفاتر بھی اس میں شامل ہوں گے، تاہم پنجاب سول سیکرٹریٹ، اس سے منسلک محکمے اور علاقائی دفاتر تعطیل سے مستثنیٰ ہوں گے۔میلہ چراغاں، جسے روشنیوں کا تہوار بھی کہا جاتا ہے، لاہور کی سب سے اہم...
    لاہور: تاریخی شالامارباغ میں 67 سال بعد میلہ چراغاں کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جہاں چار روزہ میلے کی تقریبات 11 اپریل کو شروع ہوں گی اور پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے صوفی کلچر کو اجاگر کرنے کے لیے روایتی صوفی ڈیرے سجا دیے گئے ہیں۔ شالامارباغ کے اندر صوفی ڈیرے تیار کرنے والی ٹیم کے ڈائریکٹر آرٹ سید نعمان نے بتایا کہ انہوں نے کوشش کی ہے کہ ملک کے مختلف خطوں میں جو روایتی صوفی کلچر ہے اس کو اجاگر کیا جائے، ہر صوبے کے صوفی کلچر اور وہاں کی تہذیب وثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیرے تیار کیے گئے ہیں جہاں لوک فنکار صوفیانہ کلام پیش کریں گے۔ آرٹ ڈائریکٹر حرا نذیر اور...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ 14 مارچ کو ہونے والا پنجابی کلچر میلہ ملتوی کر دیا گیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر فیسٹیول کو مؤخر کیا جا رہا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے وضاحت کی کہ بلوچستان میں پیش آنے والے ٹرین حادثے اور احترامِ رمضان کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم، پنجابی کلچر فیسٹیول اب 14 اپریل کو جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا اور پنجابی ثقافت کے رنگ بھرپور انداز میں اُجاگر کیے جائیں گے۔
۱