بیساکھی میلہ کیوں منایا جاتا ہے اور سکھ مذہب میں اس کی کیا اہمیت ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
’بیساکھی‘ ہر سال اپریل کے مہینے میں منایا جانے والا ایک رنگا رنگ تہوار ہے، جو نہ صرف پنجاب کی ثقافت کا خوبصورت عکس پیش کرتا ہے، بلکہ سکھ مذہب میں بھی خاص اہمیت کا حامل ہے۔
یہ دن دراصل فصلِ ربیع کی کٹائی کی خوشی میں منایا جاتا ہے، جب کھیت سونے جیسے گیہوں سے بھر جاتے ہیں۔ کسان اس دن قدرت کے انعامات پر شکر ادا کرتے ہیں اور نئی امیدوں کے ساتھ اپنی محنت کا جشن مناتے ہیں۔
تاہم، بیساکھی صرف ایک ثقافتی جشن نہیں بلکہ سکھ برادری کے لیے ایک مقدس اور تاریخی دن بھی ہے۔ 1699ء میں اسی دن سکھ مذہب کے دسویں گرو، گُرو گوبند سنگھ جی نے آنندپور صاحب میں خالصہ پنتھ کی بنیاد رکھی۔ جس نے سکھوں کو باقاعدہ مذہبی شناخت عطا کی۔
بیساکھی میلہ ہر سال 13 یا 14 اپریل کو منایا جاتا ہے۔ جس میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دیگرممالک سے ہزاروں غیر ملکی سکھ یاتری پاکستان آتے ہیں اور بلخصوص کرتارپور،ننکانہ صاحب اور گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں حاضری دیتے ہیں۔ اس دن گردواروں میں شبد کیرتن، ارداس اور لنگر کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ عقیدت مند صبح ہی صبح گردواروں کا رُخ کرتے ہیں اور سچائی، خدمت اور بھائی چارے کے پیغام کو تازہ کرتے ہیں۔
بیساکھی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہر نئی فصل صرف زمین کا عطیہ نہیں بلکہ ایک نیا آغاز، نئی امید، اور ایک موقع ہے خود کو بہتر بنانے کا۔ یہ دن مذہبی جوش، ثقافتی ورثے اور انسانی اقدار کو ایک خوبصورت لڑی میں پرو دیتا ہے۔ بیساکھی میلہ کے رنگ ثابت کرتے ہیں کہ زبان چاہے الگ ہو، لباس جدا ہوں لیکن عقیدت اور احترام سب کو ایک ہی جگہ لا کر کھڑا کردیتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
صبا قمر کی شادی کی خبریں کیوں زیر گردش ہیں؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی
ہزاروں دلوں پر راج کرنے والی معروف اداکارہ صبا قمر ایک بار پھر اپنی شادی کی خبروں وجہ سے زیر بحث ہیں۔
یوں تو صبا قمر اپنی نجی زندگی کو ہمیشہ بہت حد تک پرائیویٹ رکھتی ہیں اور شاذ و نادر ہی اپنی فیملی یا محبت بھرے رشتوں پر بات کرتی نظر آئی ہیں۔
تاہم ان کے مداح ہمیشہ سے ہی ایسی ہر خبر پر نظر رکھتے ہیں کہ جو صبا قمر کی شادی سے متعلق ہو۔
یہی وجہ ہے کہ جیسے ہی صبا قمر کے ایک نئے ڈرامے کا ٹیزرز سامنے آیا مداحوں نے اداکارہ کی شادی کی پیشن گوئی کردی۔
اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ڈرامے میں صبا قمر کے ہیرو عثمان مختار ہیں جنھیں مداح مذاقاً "لکی چارم" قرار دیتے ہیں۔
عثمان مختار کے ساتھ کام کرنے کے فوری بعد کئی اداکارائیں جیسے اشنا شاہ، کبریٰ خان، ماہرہ خان، سارہ خان اور نعیم الحا خاور کی شادی ہوگئی۔
جس کے بعد سے عثمان مختار کے بارے میں مشہور ہوگیا کہ وہ جس ہیروئن کے ساتھ ڈرامے میں کام کرتے ہیں اُس ہیروئن کی اصل زندگی میں شادی ہوجاتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ مداحوں نے سمجھ لیا کہ شادی کی اب باری صبا قمر کی ہے۔
ڈرامے کا ٹیزر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں نے صبا کو شادی کی پیشگی مبارکباد دینا شروع کر دی۔
ایک صارف نے لکھا: "ایڈوانس شادی مبارک صبا!" دوسرے نے لکھا کہ "عثمان مختار کے ساتھ کام کیا ہے، اب تو شادی پکی ہے۔
ایک اور نے تبصرہ کیا: "لگتا ہے اب صبا کی شادی کا وقت آ گیا ہے۔"