ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے ہانیہ عامر اور ماہرہ خان کو اہم مشورہ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
اداکار حمزہ عباسی کی بہن ڈرماٹولوجسٹ فضیلہ عباسی نے اداکارہ ہانیہ عامر اور ماہرہ خان کو اہم مشورہ دے دیا۔
ایک حالیہ گفتگو میں فضیلہ عباسی نے اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق فلرز اور خوبصورتی بڑھانے کیلئے کروائی جانے والی ٹریٹمنٹس کی افواہوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ نوجوان ہیں اور قدرتی طور پر خوبصورت ہیں انہیں کسی فلرز یا بوٹاکس کی ضرورت نہیں ہے اور مشورہ ہے کہ وہ ایسا کچھ نہ کروائیں۔
ماہرہ خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے کہا کہ لوگ انہیں ان کی ناک کے بارے میں مشورے دیتے ہیں جس پر انہیں کبھی عمل نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ کچھ چیزیں جو لوگ غیر ضروری سمجھ رہے ہوتے ہیں وہی ہماری خوبصورتی کی اصل وجہ ہوتی ہیں جبکہ انہیں فلرز یا بوٹاکس کی بھی ضرورت نہیں۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی بھابھی اور اداکار حمزہ علی عباسی کی بیوی نیمل خاور خان حال ہی میں اپنی ناک کی سرجری کروا چکی ہیں جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: فضیلہ عباسی نے
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج کیس،عامرکیانی ، عمران اسماعیل کی بریت درخواستوں پر سرکار کو نوٹس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)سیشن کورٹ اسلام آباد نے 26نومبر احتجاج کے دو مقدمات میں عامر کیانی اور عمران اسماعیل کی جانب سے بریت کی درخواستوں پر نوٹس جاری کر دیئے ۔(جاری ہے)
منگل کوسینئرسول جج مبشرحسن چشتی نے کیسز کی سماعت کی،پی ٹی آئی کے کچھ کارکن عدالت میں پیش ہوئے،وکیل صفائی سردارمصروف خان نے استدعا کی کہ جوملزمان پیش نہیں ہورہے ان کو اشتہاری قراردے کر چالان منگوایا جائے۔
عدالت نے پیش ہونیوالے ملزمان کی حاضری لگا کر انھیں جانے کی اجازت دیدی،عامر کیانی اورعمران اسماعیل کی بریت درخواستوں پرسرکارکو نوٹس جاری کر دیا۔دونوں مقدمات میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنما بری ہو چکے ہیں،کیس کی مزید سماعت بائیس ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔