2025-05-14@18:13:10 GMT
تلاش کی گنتی: 6671

«تو عمران خان»:

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ملا کنڈ ڈویژن کی تقسیم کا اعلان کردیا۔ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری کے لیے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری کے لیے طویل مشاورت کی گئی۔ ملاکنڈ ڈویژن کے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نےاجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ملاکنڈ ڈویژن کو دو الگ ڈویژنز بنانے کا اعلان کیا۔ علی امین گنڈاپور نے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملاکنڈ بہت وسیع رقبے پر پھیلا ہوا پہاڑی علاقہ ہے، لوگوں کی سہولت کے لیے اسے 2 ڈویژنز میں تقسیم کرنا ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ انتظامی یونٹس چھوٹے ہونے سے سروس...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ملاکنڈ ڈویژن کو دو الگ ڈویژنز بنانے کا اعلان کردیا۔ پشاور میں علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری کے لئے مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری کے لئے طویل مشاورت ہوئی اور ملاکنڈ ڈویژن کے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے لئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا اہم اقدام سامنے آیا ہے، انہوں نے ملاکنڈ ڈویژن کو دو الگ ڈویژنز بنانے کا اعلان کیا۔ علی امین گنڈا پور کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملاکنڈ بہت وسیع رقبے پر پھیلا ہوا پہاڑی علاقہ ہے، لوگوں کی سہولت کے لئے اسے...
    سیالکوٹ (نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے اگلے مورچوں سے مودی کو للکارتے ہوئے کہا کہ بھارت کا خطے میں تھانیداری کا بت پاش پاش ہوگیا، دوبارہ حملہ کیا تو تمہارا کچھ نہیں بچے گا، ہماری امن کی خواہش پر غلط فہمی کا شکار نہ ہونا، انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق کچھ سوچنا بھی نہیں، بھارت سے 1971 کی جنگ کا بدلہ لے لیا، پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کے جواب میں بہادری سے مادر وطن کا دفاع کیا، تاریخ گواہ رہے گی کہ کس طرح وطن کے بہادر بیٹوں نے چند گھنٹوں میں بھارتی جارحیت کو خاک میں ملا دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)...
    پشاور: عیدالاضحیٰ سے قبل ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے جہاں ایک دن میں مرغی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اور ایک ہفتے میں 95 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے اور چینی کی قیمت میں بھی فی کلو 30 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عید سے قبل ہی مرغی اور چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، مرغی کی قیمت میں ایک ہی دن میں فی کلو 40 روپے اضافہ ہوا ہے، مرغی کی فی کلو قیمت 500 روپے تک پہنچ گئی ہے اور ایک مرغی کی قیمت ایک ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اورایک ہفتے میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 90 روپے اضافہ ہوا...
    کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیششن جج جنوبی نے 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں عاطف خان کی درخواست ضمانت اور اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیششن جج جنوبی کی عدالت میں 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کے مقدمے کی سماعت کی جہاں اداکارہ نادیہ حسین، فیصل اور امتیاز عدالت میں پیش ہوئے اور تینوں ملزم عبوری ضمانت پر ہیں۔ عدالت نے نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی درخواست ضمانت اور اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور عدالت نے ریمارکس دیے کہ دونوں ملزمان کی درخواستوں پر فیصلہ جلد سنایا جائے گا۔ ملزم امتیاز کے...
    دوبارہ حملے کا سوچا تو جو بچا ہے وہ بھی ختم کر دینگے، وزیراعظم کا مودی کو دو ٹوک پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز سیالکوٹ (سب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دو ٹوک الفاظ میں پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان پر دوبارہ حملے کا سوچا تو جو بچا ہے وہ بھی ختم کردیں گے اور منہ کی کھا ئوگے۔بدھ کو وزیراعظم شہبازشریف نے پسرور چھانی سیالکوٹ کا دورہ کیا جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سربراہ پاک فضائیہ...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے دوبارہ جارحیت کا ارتکاب کیا تو پاکستان ایسا جواب دے گا، جس کا اس نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا۔ پسرور کینٹ کے دورے کے موقع پر افواج پاکستان کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے بھارت سے جو جنگ لڑی اور جیتی اس پر کتابیں لکھی جائیں گی، میں تینوں مسلح افواج کی قیادت اور جوانوں کو مادر وطن کی حفاظت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے دشمنوں کے ہوش ٹھکانے لگا دیے ہیں، بھارت کی جانب سے اگر دوبارہ مہم جوئی کی گئی تو ہمیں پھر بھی تیار پائےگا، ہم امن اور جنگ دونوں کے لیے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری افواج نے اللہ کے کرم سے بھارت کے گھمنڈ اور غرور کو خاک میں ملادیا، اگر پانی بند کرنے یا جارحیت کی دوبارہ کوشش کی گئی تو مزید طاقت سے جواب دیں گے۔ سیالکوٹ پسرور چھاؤنی کے دورے کے موقع پر افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مودی کو اپنے اسلحے اور جنگی سازو سامان پر بہت غرور اور گھمنڈ تھا، جسے اللہ کے فضل سے آپ نے خاک میں ملادیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن ہم سے تعداد میں کئی زیادہ بڑا ہے وہ اربوں ڈالر کا جنگی سازوسامان خرید کر ناز کرتا تھا، جس کو ہماری افواج نے اللہ کے کرم سے خاک میں ملادیا۔ انہوں...
    سکھر اور خیرپور کی پولیس نے دریائی (کچے) کے علاقے میں جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے اغواکاروں سے 12 مغوی افراد کو بازیاب کرالیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ آپریشن 12 مئی کو سکھر کے کچے کے علاقے باگڑجی میں شروع ہوا اور 13 مئی تک جاری رہا۔ کارروائی کے دوران پولیس کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، ڈاکوؤں نے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی، جن میں 12.7 ایم ایم مشین گنیں، جی تھری رائفلیں، سب مشین گنیں (ایس ایم جیز)، دستی بم اور راکٹ لانچر شامل تھے۔ اس کے باوجود پولیس اہل کاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجرموں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے اور کئی اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کا سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے ساتھ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں جنوبی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کشیدگی کم کرنے پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی کاوشوں کو سراہا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خطے کے وسیع تر مفاد میں جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا، پاکستان اپنی خودمختاری ،علاقائی سالمیت کاہر قیمت دفاع کرے گا۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بھارتی جارحیت کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے، کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہو۔اس موقع پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے قیمتی جانوں کے...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھارتی قیادت کے مسلسل اشتعال انگیز بیانات پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے خطے میں امن کے وسیع تر مفاد میں جنگ بندی پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں جنوبی ایشیا کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ تیسرا ٹیلیفونک رابطہ ہے۔ وزیر اعظم نے جنوبی ایشیا کی کشیدہ صورت حال کم کرنے کے لیے سیکریٹری جنرل کی قیادت اور سفارتی کوششوں کو سراہا اور کہا...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے کل ملاقات کا دن ہے، تحریک انصاف نے ملاقاتیوں کی فہرست میں تبدیلی کردی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا نام فہرست سے نکال دیا گیا جبکہ ان کی جگہ احمد چٹھہ کا نام شامل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان سے کل اڈیالہ جیل ملاقات کرنے والوں کی فہرست سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا نام نکال دیا گیا۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی فہرست سے علی امین گنڈا پور کا نام خارج کرکے ان کی جگہ احمد چٹھہ کا نام شامل کر دیا گیا۔ نئی فہرست...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوام کے لیے خوشخبری، آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں معمولی کمی اور پیٹرول پر درآمدی پریمیم میں کمی کے بعد پیٹرول اور ڈیزل سستے ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ وزارت خزانہ آئندہ چند روز میں قیمتوں کا باضابطہ اعلان کرے گی، جس کا اطلاق 16 مئی سے متوقع ہے۔ مزیدپڑھیں:پاکستان کے ساتھ مل کر 6 ممالک نے بھارت پر سائبر حملہ کیا، ٹائمز آف انڈیا
    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف تاریخی فتح نے پاکستانی قوم کو متحد کر دیا ہے، اور اس اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے بانی چیئرمین پر درج سیاسی نوعیت کے مقدمات کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین ملک کے سب سے مقبول عوامی رہنما ہیں، ان کو جعلی اور بے بنیاد مقدمات میں قید رکھنا قوم کو دوبارہ تقسیم کرنے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت قومی اتحاد کے...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یوم تشکر کے موقع پر گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں، اگر افواج مضبوط ہوں گی تو سرحدیں بھی محفوظ رہیں گی۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پاکستان نے دشمن کو رات کے اندھیرے میں للکارنے کا منہ توڑ جواب دن کے اجالے میں دیا ہے۔ انہوں نے عالمی میڈیا میں پاکستانی موقف کے مؤثر دفاع پر ترجمانوں کے کردار کی بھی تعریف کی۔(جاری ہے) اس موقع پر ہندو، سکھ، عیسائی سمیت مختلف کمیونٹیز کی شرکت کو سراہتے ہوئے گورنر سندھ نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی اور پیٹرول پر درآمدی پریمیم میں معمولی کمی کی وجہ سے 31 مئی کو ختم ہونے والے اگلے پندرہ دن کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 3.5 اور 7 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے تاہم یہ ریلیف ٹیکس کی غیر تبدیل شدہ شرحوں سے مشروط ہے۔(جاری ہے) باخبر ذرائع نے بتایا کہ موجودہ ٹیکس کی شرحوں کی بنیاد پر 15 مئی کو ہونے والے حتمی حساب سے پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 3.5 روپے کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) میں 7 روپے فی لیٹر کمی...
    — فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے اسکینڈل، 36 ارب روپے کی مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کےلیے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔پشاور میں ہونے والے اجلاس کی صدارت اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی کر رہے تھے۔اسپیکر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا اسکینڈل ہے، صرف ایک محکمے میں تقریباً 40 ارب روپے کی بدعنوانی ہوئی ہے۔ ملکی تاریخ کا بڑا مالیاتی اسکینڈل، خیبر پختونخوا کے سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے کی خورد برد کا انکشافپشاورخیبر پختونخوا کے سرکاری بینک اکاؤنٹس سے... ان کا کہنا ہے کہ یہ پہلا اسکینڈل ہے جس میں کوئی سیاسی شخصیت ملوث نہیں بلکہ اسکینڈل میں اکاؤنٹنٹ...
    دارالعلم امام خوئی نجف اشرف میں خطاب کے دوران حقیقی مجتہدین کی تربیت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے آیت اللہ جوادی آملی نے فرمایا کہ تقلید معاشرے کے مسائل کا حل نہیں ہے۔ جو شخص اہل ہے، اسے مجتہد بننا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ مفسر قرآن، حوزہ علمیہ قم کے استاد بزرگوار اور مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی جوادی آملی نے نجف اشرف میں دارالعلم امام خوئی میں موجود سینکڑوں اساتذہ، طلباء اور حوزہ علمیہ کے فضلاء کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نجف اشرف کے قدیم اور پُرشکوہ حوزہ علمیہ کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ حوزہ "أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى" کی روشن مثال ہے، شیخ طوسی سے لے کر آیت اللہ خوئی تک،...
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز عوام کے لیے خوشخبری، آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں معمولی کمی اور پیٹرول پر درآمدی پریمیم میں کمی کے بعد پیٹرول اور ڈیزل سستے ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ وزارت خزانہ آئندہ چند روز میں قیمتوں کا باضابطہ اعلان کرے گی، جس کا اطلاق 16 مئی سے متوقع ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
    ---فائل فوٹو  صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں مالی اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران اہم ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔پولیس کے جانب سے کی گئی کارروائی کے دوران ملزمان کے گھروں سے پاکستانی کرنسی، امریکی ڈالرز اور سونے سمیت مجموعی طور پر ایک ارب 59 کروڑ روپے کی خطیر رقم برآمد کی گئی۔تین ملزمان کے گھروں سے 3 کلو سونا جبکہ 12 ملزمان کے گھروں سے ڈیڑھ ارب روپے برآمد کے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 40 ارب کے مالیاتی اسکینڈل نے ہلچل مچادی، وزیراعلیٰ علی امین کا سخت نوٹسپشاورخیبرپختونخوا میں مبینہ طورپر40ارب روپے کے... اسکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے، ملزمان میں اعلیٰ سرکاری افسران اور ٹھیکیدار بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں سیزن کے بقیہ میچز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی۔ شائقین کرکٹ ٹکٹ نجی کوریئر کمپنی کی مقررہ برانچز سے حاصل کر سکیں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ حالات کے بعد پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز پر زیادہ شائقین کرکٹ کی آمد متوقع ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل ٹیموں کے درمیان 4 گروپ میچز یعنی کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز اور ملتان سلطان بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کوالیفائز، ایلیمنیٹر 1، ایلیمیٹر 2 اور فائنل کے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت پاکستان اور وزارت خزانہ نے بجٹ 2025/26 کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور 2 جون کو بجٹ پیش کرنے کا اعلان کیاجاچکا ہے ، ایسے میں خبرآئی ہے کہ وفاقی حکومت ملازمین کو ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے اور اس سلسلے میں ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافے کی تجویز پر غور کیا جارہاہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک 20 فیصد اضافہ متوقع ہے، یادرہے کہ پہلے ہی حکومت آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینے کا عندیہ دے چکی ہے ، حکومت کی جانب سے تنخواہ...
    سٹی42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے محنت کش توقیر عباس کی ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں عیادت کی۔ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون دہشتگردی کا نشانہ بننے والے شہید علی حیدر کے کزن توقیر عباس کی خیریت دریافت کی جو حملے میں زخمی ہوئے۔ دورے کے دوران وزیر داخلہ نے نوجوان کے حوصلے کو سراہتے ہوئے ڈاکٹرز سے آنکھ کے علاج کے متعلق تفصیلات لیں اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ میکسیکو : انتخابی مہم کے دوران فائرنگ، میئر کیلئے خاتون امیدوار سمیت 4 افراد قتل محسن نقوی نے کہا کہ توقیر عباس کی آنکھ کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔...
    اگلے پندرہ دن کے لئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں  3.5 اور 7 روپے فی لٹر کی کمی کا امکان ہے تاہم یہ ریلیف ٹیکس کی غیر تبدیل شدہ شرحوں سے مشروط ہے۔ موجودہ ٹیکس کی شرحوں کی بنیاد پر 15 مئی کو ہونے والے حتمی حساب سے پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریبا 3.5 روپے کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل(ایچ ایس ڈی)میں 7 روپے فی لٹرکمی کی جاسکتی ہے۔پٹرول کی قیمت میں کمی کا تخمینہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران پٹرول کی بین الاقوامی قیمت میں تقریباً 1.5 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل میں تقریبا 3 ڈالر فی بیرل کمی سے لگایا گیا ۔ایکس ڈپو پیٹرول کی موجودہ قیمت 252.63 روپے...
    وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے شہداء کی قربانیوں کی بدولت فتح نصیب کی۔محسن نقوی نے ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت کی۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے  توقیر عباس کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ بھارت کیلئے شرم کا مقام، پاکستان کی فتح کی گونج دنیا بھر میں سنائی دینے لگی اسلام آباد …پاکستان کی بھارت کیخلاف فوجی... اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توقیر عباس کی آنکھ کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔محسن نقوی نے زخمی توقیر عباس کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی۔واضح...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی شخص توقیر عباس کی عیادت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے قریب بھارتی ڈرون دہشتگردی میں 8 بہنوں کے اکلوتے بھائی شہید علی حیدر کے زخمی کزن توقیر عباس کی خیریت دریافت کی اور نوجوان کے بلند حوصلے کو سراہا۔انہوں نے توقیر عباس کی زخمی آنکھ کے علاج معالجے بارے ڈاکٹرز سے معلومات لیں اور بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ توقیر عباس کی آنکھ کو بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، دعا ہے کہ اللہ زخمی توقیر عباس کو جلد صحتیابی عطا فرمائے، اللہ تعالیٰ نے شہدا کی...
    لاہور میں خطاب میں تحریک بیداری کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ثالثی کرنیوالے ممالک دراصل اسرائیل کے مفادات کے محافظ بن چکے ہیں، پاکستان میں غزہ کے قاتل ریاستوں کے وسیع مفادات موجود ہیں، اسرائیلی درندگی اب کسی حد و قید کی پابند نہیں رہی اور اس نے غزہ پر مکمل قبضے کا اعلان کرکے اپنے مکروہ اور شیطانی عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں خطاب میں عالم اسلام، خصوصاً پاکستان کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ ایک بار پھر آتش و آہن کی لپیٹ میں ہے، اسرائیلی درندگی اب کسی حد و قید کی پابند نہیں رہی اور اس...
    محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ ملک کے جنوبی میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بعد از دوپہر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ دن کے اوقات میں جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم...
    آئی ایم ایف کا وفد بجٹ تیاری کے سلسلے میں طے شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان نہ پہنچ سکا، جس کے باعث آج ورچوئل مذاکرات شروع ہوں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کی پاکستان آمد آئندہ ہفتے متوقع ہے ، آن لائن مذاکرات کے دوران حکومت کی جانب سے بجٹ سے متعلق تجاویز شیئر کی جائیں گی۔وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام ورچوئل مذاکرات میں شرکت کریں گے جبکہ آئی ایم ایف کا وفد بجٹ تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ اگر تمام مراحل طے ہوتے رہے تو آئندہ ہفتے عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے۔
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ کے امور ،ریلیف اور  ممکنہ ٹیکسیشن اقدامات کے لئے بات چیت کا آغاز آج سے متوقع ہے ،ذرائع کا کہنا ہے آئی ایم ایف کے وفد کی آمد مئی کو شیڈول ہے اور  اس کی اسلام آباد میں آمد کے ساتھ ہی بات چیت شروع ہو جائے گی جو اس ہفتہ کے اختتام تک جاری رہے گی ،وزارت خزانہ پہلے ہی ریلیف اور ریونیو اقدامات کی تجاویز پر کام کر چکی ہے ، جس پر آئی ایم ایف کو آمادہ کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ ٹیکس ادا کرنے یا ٹیکس نہ دینے والوں کو نیٹ مین لانے کے لئے پلان  تیار کیا گیا ہے ،اس پر...
    بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی 16 مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق موجودہ ٹیکس کی شرحوں کی بنیاد پر 15 مئی کو ہونے والے حتمی حساب سے پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 3.5 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی جا سکتی ہے۔پیٹرول کی قیمت میں کمی کا تخمینہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی بین الاقوامی قیمت میں تقریباً 1.5 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل میں تقریباً 3 ڈالر فی بیرل کمی سے لگایا گیا ہے۔پیٹرول کی موجودہ ایکس ڈپو قیمت 252.63 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ ایکس ڈپو...
    اسلام آباد(نیٹ نیوز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کی 3 بڑی جماعتوں نے ناقابل بھروسہ قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  ن لیگ کے بلال اظہر کیانی، پی پی کے آغا رفیع اللّٰہ اور پی ٹی آئی کے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا نریندر مودی شاید اس سیزفائر کو آگے لے کر نہیں چلیں گے۔ اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حالیہ تقریر اور ٹوئٹ کے بعد  کی صورتحال  پر بات چیت کی گئی اور پاکستان کی 3 بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں  نے نریندر مودی کو  ناقابل بھروسہ قرار دیا ۔
    لاہور (این این آئی) ممتاز بین الاقوامی میڈیا اداروں جیسے''بلوم برگ''، امریکی مالیاتی انٹیلی جنس ایجنسیوں، بھارتی معیشت دانوں، سابق سکیورٹی اہلکاروں اور عالمی خطرات کا تجزیہ کرنے والی مشاورتی کمپنیوں کے ماہرین نے حالیہ پاک بھارت مختصر مگر اہم جنگ کے دوران واضح کیا کہ اگر یہ تنازع طویل ہوتا تو بھارت کو پاکستان کے مقابلے میں کہیں زیادہ معاشی نقصان برداشت کرنا پڑتا۔ بلوم برگ نے نشاندہی کی کہ اگر بھارت اور پاکستان امن معاہدے پر متفق ہو جائیں تو خطے کی معیشت میں زبردست ترقی کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ کے ابتدائی 48 گھنٹوں میں بھارتی سرمایہ کاروں کو سٹاک مارکیٹس کی گراوٹ کے باعث 83 ارب ڈالر (تقریباً 23.5 کھرب پاکستانی روپے)...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچہ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی خیبرپختونخوا کے وفد نے پشاور میں ہونے والی یکجہتی پاکستان ریلی کے انعقاد سے آگاہ کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 26 مئی کو ہونے والی ریلی کے اغراض و مقاصد سے بھی آگاہ کیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پشاور میں کرپشن، لاقانونیت اور بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کے خلاف 26 مئی کو ریلی کا انعقاد ہوگا، 26 مئی کو پشاور میں ہونے والی ریلی کا مقصد بلدیاتی نمائندوں سے لے کر کسانوں کے حقوق غصب...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیانات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کی خواہش کو پاکستان سے جوڑنا جھوٹ ہے‘ پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا‘ انڈیاکسی غلط فہمی میں نہ رہے‘ امن کے لئے ہمارے عزم کو کبھی کمزوری نہ سمجھا جائے. آئندہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور عزم کے ساتھ فیصلہ کن جواب دیا جائےگا‘بھارت کوئی غلطی نہ کرے، ہم آنے والے دنوں میں بھارت کے اقدامات اور رویے پر کڑی نظر رکھیں گے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے کہاہے کہ ہندوستان نے سندھ طاس معاہدہ...
    پشاور(اوصاف نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ حادثے کے فوری بعد مقامی افراد نے ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی، جس پر امدادی اہلکار موقع پر پہنچے اور لاشوں سمیت زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تین افراد کا تعلق غنڈی میر خان خیل سے ہے۔ جاں بحق نوجوانوں کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حادثے کی اصل وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام
    سٹی 42: بھارت کی جانب سے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ اہلکار قرار دینے پر سخت جواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور گتیکا سری واستو کو طلب کیا سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ناظم الامور گتیکا سری واستو کی جگہ بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار شنکر دفتر خارجہ پہنچے, بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار شنکر کو احتجاج ریکارڈ کرانے کے ساتھ ڈی مارش بھی تھمایا گیا ،اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیاگیا,  کھانے کے برتن دِل کے دشمن نکلے، لاکھوں کو موت کے منہ میں پہنچا دیا بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو بھی 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی جا...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کی 3 بڑی جماعتوں نے ناقابل بھروسہ قرار دیدیا۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں ن لیگ کے بلال اظہر کیانی، پی پی کے آغا رفیع اللّٰہ اور پی ٹی آئی کے صاحبزادہ حامد رضا نے شرکت کی۔اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو حالیہ تقریر اور ٹوئٹ کے بعد پاکستان کی 3 بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ناقابل بھروسہ قرار دیا ہے۔دوران پروگرام تینوں جماعتوں کے رہنماؤں نےکہا کہ نریندر مودی شاید اس سیزفائر کو آگے لے کر نہیں چلیں گے۔اس موقع پر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ اگر نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے پھر کوئی مہم جوئی کی کوشش کی تو پاک فوج...
    پاکستان اور بھارت کی لڑائی ہوتی تو لاکھوں افراد ہلاک ہوجاتے، شاید انہیں ایک ڈنر پر اکھٹا بھی کردیں،ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز ریاض (سب نیوز)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جھگڑا چھوڑ کر تجارت کریں، وہ نیوکلیئر میزائلوں کی ٹریڈ کے بجائے وہ ٹریڈ کریں جو ان کو خوبصورت بنائے، دونوں ملکوں کی لڑائی ہوتی تو لاکھوں افراد ہلاک ہوجاتے، بڑھتے ہوئے تنازع کو رکوادیا۔سعودی عرب امریکا انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کچھ روز قبل ہم نے پاکستان اور بھارت کی لڑائی ختم کرائی، میں نے کہا دوستوں آ ایک ڈیل کرتے ہیں، پاکستان اور بھارت...
    پشاور: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے خیبرپختونخوا میں 16 ہزار سرکاری ملازمین کی برطرفی، سرکاری اداروں میں کرپشن اور امن و امان کی خراب صورت حال کے خلاف 26 مئی کو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچا کی سربراہی میں وفد نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور انہیں پشاور میں ہونے والی یکجہتی پاکستان ریلی کے انعقاد سے آگاہ کیا۔ پی پی پی کی صوبائی قیادت نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 26 مئی کو ہونے والی ریلی کے اغراض و مقاصد سے بھی آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کو صوبائی عہدیداروں نے بتایا کہ پشاور میں کرپشن، لاقانونیت اور...
    صوبے کے ڈی جی ٹورازم اتھارٹی نے بتایا کہ ہندوکش رینج کی چوٹیوں پرکوہ پیمائی ٹیکس میں چھوٹ دی ہے، ترچ میر چوٹی سر کرنے کے 75 سال ہونے پر سال 2025 ترچ میرکا سال قرار دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کوہ پیمائی ٹیکس میں 2 سال کے لیے چھوٹ دے دی۔ صوبے کے ڈی جی ٹورازم اتھارٹی نے بتایا کہ ہندوکش رینج کی چوٹیوں پرکوہ پیمائی ٹیکس میں چھوٹ دی ہے، ترچ میر چوٹی سر کرنے کے 75 سال ہونے پر سال 2025 ترچ میرکا سال قرار دیا گیا ہے۔ ڈی جی ٹورازم اتھارٹی کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے کوہ پیمائی ٹیکس میں 2 سال کے لیے چھوٹ دی ہے، کوہ پیمائی ٹیکس کی...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو محکمۂ داخلہ خیبر پختونخوا کا پراونشل ایکشن پلان سامنے آ گیا۔پراونشل ایکشن پلان کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے ڈویژنل اور ڈپٹی کمشنرز کو اس ضمن میں خط ارسال کر دیا۔ کے پی کے اور بلوچستان میں دہشت گردی، ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری اسلام آبادخیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت... خط میں لکھا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیوں کا فیصلہ محکمۂ داخلہ کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔محکمۂ داخلہ کے پی کے خط میں دہشت گردوں کے نیٹ ورکس فوری ختم کرنے کی ہدایات...
    اپنے بیان میں مشیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام سیکیورٹی ادارے بھارت کی ’’اے‘‘ اور ’’بی‘‘ ٹیموں کے خلاف متحد ہیں، بھارت خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی پشت پناہی میں ملوث ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے مشرقی سرحد پر بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر اس کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، اب مغربی سرحد پر بھارت کی ’’بی ٹیم‘‘ دہشت گردوں کو بھی شکست دیں گے۔ اپنے بیان میں مشیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام سیکیورٹی ادارے بھارت کی ’’اے‘‘ اور ’’بی‘‘ ٹیموں کے خلاف متحد ہیں، بھارت خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی...
    اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کاغذوں میں سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سے کچھ نہیں ہوتا، پاکستان کے حصے کا پانی تو آ رہا ہے، اگر انڈیا نے دریاؤں کا رخ موڑا تو یہ اقدام جنگ سمجھا جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کاغذوں میں سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سے کچھ نہیں ہوتا، پاکستان کے حصے کا پانی آ رہا ہے، اگر انڈیا نے پاکستان کے حصے میں دریاؤں کے پانی کا رخ موڑنے کی کوشش کی تو اس کو اقدام جنگ سمجھا جائے گا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ممبئی حملوں میں انڈیا نے پاکستان کو کوئی ثبوت نہیں...
    خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے پلان کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے تحت ان کے رشتہ داروں، دوستوں اور سہولت کاروں کی بھی جائیدادیں منجمد کی جائیں گی۔ خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا فیصلہ صوبائی ایکشن پلان کے تحت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جو چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کی سربراہی میں ہوا۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری مراسلے میں تمام متعلقہ انتظامیہ اور پولیس کو سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 6 خوارج کو ہلاک کردیا محکمہ داخلہ کی جانب سے ارسال مراسلے کی کاپی وی نیوز نے حاصل...
    محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، سوات، دیر، شانگلہ، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، بٹگرام، ضلع کرم اور اورکزئی میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، سوات، دیر، شانگلہ، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، بٹگرام، ضلع کرم اور اورکزئی میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ایبٹ آباد، ہری پور، مہمند، باجوڑ، صوابی، چارسدہ، مردان، کوہاٹ، ہنگو، کرک، خیبر، لکی اور مردان، میں بھی  گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتتہ روز سیدو شریف میں 7، بالاکوٹ میں 11 اور کاکول میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پشاور میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اگر عالمی طاقتیں واقعی دنیا میں امن کی خواہاں ہیں تو کشمیر جیسے دیرینہ تنازع کو نظرانداز کرنا ممکن نہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے خاص طور پر امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسے اپنی خارجہ پالیسی میں مسئلہ کشمیر کو ترجیح دینا ہوگی، تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد رکھی جا سکے۔(جاری ہے) چوہدری شجاعت حسین نے امریکی صدر کی سیزفائر میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے، امید ظاہر کی کہ وہ اسی سنجیدگی سے مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل میں بھی عملی دلچسپی اور ترجیحی اقدامات اٹھائیں گے ۔چودھری شجاعت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی پر درخواستوں سماعت کے دوران سنی اتحاد کے وکیل فیصل صدیقی نے آئینی بینچ پر اعتراض کرتے ہوئے متفرق درخواست دائر کرنے کے لیے وقت مانگ لیا جبکہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ تیسری سماعت پر ہی کیوں آپ کو بینچ پر اعتراض کرنے کا خیال آیا جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ متفرق درخواست پہلے کیوں دائر نہیں کی سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستوں پر سماعت کی۔آئینی بینچ جسٹس جمال خان مندوخیل،...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی قادر پٹیل نے بھارت کے رافیل طیاروں پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے چلانے کیلیے دل اور گردے رکھنے والا پائلٹ بھی درکار ہوتا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے قادر پٹیل نے کہا کہ بھارت کو رافیل پر بڑا ناز تھا لیکن جس کے شروع میں ’را‘ لگے اسے تو فیل ہونا ہی تھا، ہمارے پائلٹ نے کہا کہ رافیل تو بہت اچھا طیارہ ہے لیکن چلانا آنا چاہیے، دنیا بھارت کو ٹیکنالوجی دیتے ہوئے 100 بار سوچے کہ یہ بے عزتی کروائیں گے۔ قادر پٹیل نے کہا کہ رافیل جیسے جہاز چلانے کیلیے دل گردہ رکھنے والا پائلٹ بھی چاہیے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس ہمارے خلاف کوئی شواہد ہیں تو سامنے لائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو پتہ چلناچاہیے مودی انٹرنیشنل دہشتگرد ہے، پاکستان،امریکا اور کینیڈا میں بھی بھارتی دہشت گردی کے شواہد موجود ہیں، بھارت کی دہشت گردی کے شواہد منظر عام پر آنے چاہئیں۔ وزیردفاع کا کہنا تھا کہ بھارت اب دوبارہ پاکستان پر حملے کا سوچ بھی نہیں سکتا، دشمن کےخلاف پوری قوم متحد ہے، مودی کے دن گنے جاچکے ،فیصلہ اب بھارتی عوام نے کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کی بات تو خود ٹرمپ...
    اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے مئی کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی۔اوگرا نے مئی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 1.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 11.79 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔اسی طرح اوگرا نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمت...
    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے مئی کے مہینے کیلیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی نادرن کیلئے ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو 12.51 فیصد سستی کر کے قیمت ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو 11.79 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اپریل کیلئے ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 13.47 ڈالر مقرر تھی۔  اس کے علاوہ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو 13.64 فیصد سستی کی گئی جس...
    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 13.64 فیصد تک کمی کر دی۔ اوگرا نے مئی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے تحت سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 1.69 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 1.72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 11.79 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 10.87 ڈالر...
    ذرائع نے کہا کہ مردان میں مساجد کی سولرائزیشن کے لیے 260 ملین کی رقم جاری کی گئی، منصوبہ شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا جب کہ ٹھیکیدار رقم سمیت غائب ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں مالی بدعنوانی کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا، مردان کی سولر اسکیم میں بڑے پیمانے پر مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ مردان میں مساجد کی سولرائزیشن کے لیے 260 ملین کی رقم جاری کی گئی، منصوبہ شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا جب کہ ٹھیکیدار رقم سمیت غائب ہوگیا۔ ذرائع نے کہا کہ منصوبے کے لیے پیشگی ادائیگی گزشتہ دور حکومت میں کی گئی تھی، معاملہ پبلک اکاؤنٹس میٹی میں اٹھا دیا گیا، کمیٹی نے ایک ماہ کے اندر منصوبہ...
    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 13.64 فیصد تک کمی کر دی۔اوگرا نے مئی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا. جس کے تحت سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 1.69 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 1.72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 11.79 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 10.87 ڈالر...
    پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کردیا،بیانات عالمی قانون کی صریحا بے توقیری قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کر دیا۔ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتے ہیں، بیان جارحیت کا جواز پیش کرنے کیلئے گمراہ کن داستانیں گھڑنے کی عکاسی کرتا ہے۔ بیان غلط معلومات، سیاسی موقع پرستی، عالمی قانون کی صریحا بے توقیری ہے۔شفقت علی خان نے کہا کہ بھارتی اقدامات نے جارحیت کی ایک خطرناک مثال قائم کی، بھارت پورے خطے کو تباہی کے دہانے پر لے گیا، مایوسی میں...
    کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک روزہ کمی کے بعد دوبارہ اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 37 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 258 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 700 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 44 ہزار 200 روپے کی سطح پر آگئی۔ فی دس گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 173 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 95 ہزار 096 روپے کی سطح پر آگئی۔
    پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر —فائل فوٹو پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو گیا ہے تو آپس میں بھی سیز فائر ہونا چاہیے، خوشی کی بات ہے کہ بہنوں کو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملی، جنید اکبر کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا ہے، خبر ملی کہ انہوں نے دے دیا ہے۔راولپنڈی میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا غرور خاک میں ملا ہے، اللّٰہ نے کرم نوازی کی ہے، جب پاکستان کا جواب گیا تو پوری دنیا نے دیکھا اور سنا، بھارت نے محسوس بھی کیا۔ یہ بھی پڑھیے جنید...
    خیبرپختونخوا حکومت نے کوہ پیمائی ٹیکس میں 2 سال کے لئے چھوٹ دے دی۔ صوبے کے ڈی جی ٹورازم اتھارٹی نے بتایا کہ ہندوکش رینج کی چوٹیوں پرکوہ پیمائی ٹیکس میں چھوٹ دی ہے، ترچ میر چوٹی سر کرنے کے 75 سال ہونے پر سال 2025 ترچ میرکا سال قرار دیا گیا ہے۔ ڈی جی ٹورازم اتھارٹی کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے کوہ پیمائی ٹیکس میں 2 سال کے لئے چھوٹ دی ہے، کوہ پیمائی ٹیکس کی چھوٹ 2025 سے 2026 تک ہوگی۔انہوں نے مزید بتایا کہ حکومتی اقدام سے کوہ پیمائی اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی پر درخواستوں سماعت کے دوران سنی اتحاد کے وکیل فیصل صدیقی نے آئینی بینچ پر اعتراض کرتے ہوئے متفرق درخواست دائر کرنے کے لیے وقت مانگ لیا، جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ تیسری سماعت پر ہی کیوں آپ کو بینچ پر اعتراض کرنے کا خیال آیا؟ جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ متفرق درخواست پہلے کیوں دائر نہیں کی؟.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستوں پر سماعت کی آئینی...
    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے لیے ایک اہم ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ امریکی عوام کو مہنگی ادویات سے نجات دلائی جائے اور قیمتیں بین الاقوامی سطح پر دیگر ممالک کے برابر لائی جائیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ادویہ ساز کمپنیاں قیمتوں میں کمی پر آمادہ نہ ہوئیں تو ان پر اضافی ٹیرف عائد کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا:”امریکا میں دوا کی قیمتیں کئی ترقی پذیر ممالک کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہیں، ہم ان میں 59 سے 90 فیصد تک کمی لانا چاہتے ہیں۔” یہ اقدام ٹرمپ...
    ایف بی آر کو بجٹ سے قبل ریونیو میں اضافے کی امید ہے جب کہ عدالتوں سے 250 ارب روپے کی ممکنہ وصولی متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ  ٹیکس بینچ میں زیر التوا مقدمات میں کامیابی کی توقع ہے، 30 جون سے پہلے 250 ارب روپے حاصل ہونے کا امکان ہے۔ سپر ٹیکس کے 200 ارب روپے کے کیسز عدالتوں میں زیر التوا ہیں، ٹریبونلز میں 600 ارب روپے کے ٹیکس مقدمات زیر سماعت ہیں۔ ایف بی آر نے ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں، دو بڑی کمپنیوں سے 20 ارب روپے کی وصولی ہو چکی ہے، مزید بڑی کمپنیوں سے ٹیکس وصولی کی توقع بڑھ گئی۔
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء) ممتاز بین الاقوامی میڈیا اداروں جیسے "بلوم برگ"، امریکی مالیاتی انٹیلی جنس ایجنسیوں، بھارتی معیشت دانوں، سابق سکیورٹی اہلکاروں اور عالمی خطرات کا تجزیہ کرنے والی مشاورتی کمپنیوں کے ماہرین نے حالیہ پاک بھارت مختصر مگر اہم جنگ کے دوران واضح کیا کہ اگریہ تنازع طویل ہوتا تو بھارت کو پاکستان کے مقابلے میں کہیں زیادہ معاشی نقصان برداشت کرنا پڑتا۔(جاری ہے) بلوم برگ نے نشاندہی کی کہ اگر بھارت اور پاکستان امن معاہدے پر متفق ہو جائیں تو خطے کی معیشت میں زبردست ترقی کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ کے ابتدائی 48 گھنٹوں میں بھارتی سرمایہ کاروں کو اسٹاک مارکیٹس کی گراوٹ کے باعث...
    — فائل فوٹو سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں دائر نظرثانی اپیل پر سماعت 19 مئی تک ملتوی کردی گئی۔سماعت کے دوران سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے روسٹرم پر آکر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔ فیصل صدیقی کی جانب سے جواب جمع کروانے کے لیے وقت مانگا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی سماعت پر نوٹس موصول نہیں ہوا اور دوسری سماعت پر جنگ چھڑ چکی تھی۔ مخصوص نشستوں کا فیصلہ، 11 ججز نے نظرثانی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی، 2 کی مخالفتاسلام آباد عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے اکثریتی... سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے 11 رکنی آئینی بینچ پر اعتراض کیا اور تحریری اعتراض داخل کرنے کےلیے...
    ویب ڈیسک:  انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے پُرتشدد واقعات سے متعلق مختلف مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنماؤں عمر ایوب، فواد چوہدری، اسد عمر اور اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں 16 جون تک توسیع کر دی ہے۔  مسلم لیگ نون کا دفتر اور کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے سمیت نومئی کے چھ مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کے دوران عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، فواد چوہدری سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 16 جون تک توسیع کردی۔ اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے  عدالت میں فواد چودھری، علی امتیاز، کرامت کھوکھر...
    ٹرمپ پہلے انٹرنیشنل دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، ایران اور غزہ پر اہم فیصلے متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز ریاض(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے اپنے 4 روزہ اہم دورے کے آغاز پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کیا۔ ریاض پہنچنے پر صدر ٹرمپ کو روایتی عربی قہوہ پیش کیا گیا اور ان کی محمد بن سلمان سے بند کمرہ ملاقات بھی ہوئی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد پہلا بڑا بین الاقوامی دورہ ہے۔ وہ اس دورے میں قطر اور...
    جدہ(اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، صدر ٹرمپ کے اس دورے کو عالمی سطح پر غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں علاقائی سیکیورٹی، دفاعی تعاون، اور اقتصادی شراکت داری پر بات چیت متوقع ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے تین روزہ مشرق وسطیٰ کے دورے کا آغاز سعودی عرب سے کیا، امریکی صدر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ امریکی صدر خلیج تعاون کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے، وہ سعودی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے، دوسری بار صدر بننے کے بعد یہ صدر ٹرمپ کا پہلا دورہ ہے۔ ایران کے جوہری پروگرام، غزہ میں جنگ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی قیادت کو اسلام آباد میں دی گئی دعوت بعض وجوہات کی بنا پرملتوی کردی گئی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے آج کل جماعتی کانفرنس طلب نہیں کی بلکہ قومی قیادت کو مدعو کیا تھا۔ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کے ساتھ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کو بھی ظہرانے میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔دعوت کا مقصد اس بات پر اظہار تشکر تھا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے...
    2022میں عام آدمی کو ٹیکس سے بچانے کے لیے بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس لگایا گیا ، سپر ٹیکس میں کمی نہ ہوئی تو سرمایہ کاری نکل کر دبئی جانے کا خدشہ، ایف بی آر ذرائع پاکستان نے سپر ٹیکس میں کمی کیلئے آئی ایم ایف سے رابطیکا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سپر ٹیکس میں کمی کے لیے آئی ایم ایف سے بات چیت کا فیصلہ کیا ہے ، سپر ٹیکس میں کمی نہ ہوئی تو سرمایہ کاری نکل کر دبئی جانے کا خدشہ ہے ، مختلف عدالتوں میں سپر ٹیکس کے 200 ارب کے مقدمات زیر التوا ہیں۔ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ 2022 میں عام آدمی کو ٹیکس سے بچانے کے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے، بھارت سے کشیدگی کی وجہ سے کسی بڑے مالیاتی اثر کی توقع نہیں۔برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کشیدگی کے باعث کسی نئے معاشی جائزے کی رپورٹ کی ضرورت نہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر بات چیت 14 سے 23 مئی تک جاری رہے گی۔ امریکا کے ساتھ تجارتی مسائل جلد حل ہونے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہدف امریکا سے کپاس، سویابین اور ہائیڈرو کاربنز کی درآمدات میں اضافہ ہے۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ...
    اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیر خارجہ ونائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کا کہنا ہے کہ اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی خطرے میں پڑ سکتی ہے اگر آنے والے مذاکرات میں ”آبی تنازع“ حل نہ ہوا۔ انہوں نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا، اگر پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو ”یہ جنگی اقدام کے مترادف ہوگا۔“انہوں نے کشمیر کو علاقائی عدم استحکام کی جڑ قرار دیتے ہوئے خطے کے لیے مستقبل میں حق خودارادیت کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا آغاز کیا تھا جس کے بعد دونوں میں ملکوں میں سرد مہری کا شکار تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی کی استدعا پرمخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں دائر نظرثانی اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 11رکنی آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی، الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر اور ن لیگ کے وکیل حارث عظمت عدالت پیش ہوئے،سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے پیر تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی،فیصل صدیقی کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا، فیصل صدیقی نے کہا کہ پہلی سماعت پر نوٹس موصول نہیں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ اگر دشمنوں اور غیروں کے ساتھ صلح ہوسکتی ہے تو اپنوں کےساتھ بھی ہونی چاہئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر والدین کو آپ جیل میں رکھوتو بچے کب تک آپ کا ساتھ دیں گے؟کب تک آپ کےساتھ فنکشن منائیں گے اورکیوں منائیں؟انہوں نے کہا کہ اب قوم ہم آواز ہے اور بہتر ہے اس اتحاد کافائدہ اٹھاتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہو۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے پارٹی رہنماوں کو ملاقاتوں کی اجازت ہو، اب سیاسی ماحول میں تناو میں کمی ہونی چاہئے۔ ن لیگ...
    نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی بھارت کو منہ توڑ جوابی کارروائی کے بعد امریکا اس تنازع میں متحرک ہوا اور امریکی وزیر خارجہ روبیو نے ٹیلی فونک گفتگو میں آگاہ کیا کہ بھارت جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔ اسحاق ڈار نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کو تمام مسائل کا حل پرامن طریقے سے مذاکرات سے حل کرنا چاہیے، مقبوضہ جموں کشمیر کا مسئلہ حل ہونا جنوبی ایشیا میں امن کے لیے ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی برابری ثابت کر دی ہے اور ہم نے مؤثر توازن قائم کر لیا ہے, پہلے بھی اور اب بھی...
    جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان سمیت جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شاہد بلال، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس عامر فاروق، جسٹس باقر نجفی بھی بینچ میں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سنی اتحاد کونسل کے وکیل  فیصل صدیقی کی جانب سے جواب جمع کروانے کے لیے وقت مانگ لیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ پہلی سماعت پر نوٹس ہی موصول نہیں ہوا، دوسری سماعت پر جنگ چھڑ چکی تھی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا وہ کل تک جواب جمع کروادیں گے، جس پر فیصل صدیقی نے استدعا کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مئی 2025ء) کچھ عرصہ پہلے تک پاکستانی فوج کو معاشرے کے تمام طبقات کی جانب سے سیاست میں اپنے مبینہ کردار کی وجہ سے تنقید کا سامنا تھا۔ پاکستان میں بہت سے لوگوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو اقتدار سے دور رکھنے کے لیے فوجی جرنیلوں پر گزشتہ سال کے عام انتخابات میں جوڑ توڑ کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے خاص طور پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر پر عمران خان کو قید کرنے میں ان کے کردار کے لیے مورد الزام ٹھہرایا، حالانکہ فوج اس الزام سے انکار کرتی رہی ہے۔ جوہری ہتھیاروں کی دھمکی نہیں چلے گی، مودی کراچی میں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے ایک ماہ قبل...
    خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے مشرقی سرحد پر بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر اس کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، اب مغربی سرحد پر بھارت کی بی ٹیم دہشت گردوں کو بھی شکست دیں گے۔اپنے بیان میں مشیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے بھارت کی اے اور بی ٹیموں کے خلاف متحد ہیں، بھارت خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی پشت پناہی میں ملوث ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ امن دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف پولیس اہلکاروں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت...
    وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی خطرے میں پڑ سکتی ہے اگر آنے والے مذاکرات میں ”آبی تنازع“ حل نہ ہوا۔ انہوں نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا، اگر پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو ”یہ جنگی اقدام کے مترادف ہوگا۔“ انہوں نے کشمیر کو علاقائی عدم استحکام کی جڑ قرار دیتے ہوئے خطے کے لیے مستقبل میں حق خودارادیت کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا آغاز کیا تھا جس کے بعد دونوں میں ملکوں میں سرد مہری کا شکار تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ...
    مذاکرات میں آبی تنازع حل نہ ہوا تو پاک بھارت جنگ بندی خطرے میں پڑسکتی ہے، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی خطرے میں پڑ سکتی ہے اگر آنے والے مذاکرات میں ”آبی تنازع“ حل نہ ہوا۔ انہوں نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا، اگر پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو ”یہ جنگی اقدام کے مترادف ہوگا۔“ انہوں نے کشمیر کو علاقائی عدم استحکام کی جڑ قرار دیتے ہوئے خطے کے لیے مستقبل میں حق خودارادیت کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام واقعے کے بعد بھارت...
    انسداد دہشت گردیعدالت لاہور میں نو مئی سے متعلق مختلف مقدمات میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب،سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری،سابق وفاقی وزیر اسد عمر اور پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں 16 جون تک توسیع کر دی گئی۔مسلم لیگ نون کا دفتر اور کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے سمیت نومئی کے چھ مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کے دوران عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، فواد چوہدری سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 16 جون تک توسیع کردی۔عدالت میں فواد چو ہدری، علی امتیاز، کرامت کھوکھر سمیت دیگر نے حاضری مکمل کروائی، بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں،...
    لاہور(نیوز ڈیسک) ممتاز بین الاقوامی میڈیا اداروں جیسے “بلوم برگ”، امریکی مالیاتی انٹیلی جنس ایجنسیوں، بھارتی معیشت دانوں، سابق سکیورٹی اہلکاروں اور عالمی خطرات کا تجزیہ کرنے والی مشاورتی کمپنیوں کے ماہرین نے حالیہ پاک بھارت مختصر مگر اہم جنگ کے دوران واضح کیا کہ اگر یہ تنازع طویل ہوتا تو بھارت کو پاکستان کے مقابلے میں کہیں زیادہ معاشی نقصان برداشت کرنا پڑتا۔ بلوم برگ نے نشاندہی کی کہ اگر بھارت اور پاکستان امن معاہدے پر متفق ہو جائیں تو خطے کی معیشت میں زبردست ترقی کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ کے ابتدائی 48 گھنٹوں میں بھارتی سرمایہ کاروں کو اسٹاک مارکیٹس کی گراوٹ کے باعث 83 ارب ڈالر (تقریباً 23.5 کھرب پاکستانی روپے) کا...
    خیبرپختونخوا میں مالی بد عنوانی کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا جب کہ مردان کی سولر اسکیم میں بڑے پیمانے پر مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ مردان میں مساجد کی سولرائزیشن کے لیے 260 ملین کی رقم جاری کی گئی، منصوبہ شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا جب کہ ٹھیکیدار رقم سمیت غائب ہوگیا۔ ذرائع  نے کہا کہ منصوبے کے لیے پیشگی ادائیگی گزشتہ دور حکومت میں کی گئی تھی، معاملہ پبلک اکاؤنٹس میٹی میں اٹھا دیا گیا، کمیٹی نے ایک ماہ کے اندر منصوبہ شروع کرنے یا کروڑوں روپے واپس کرنے کا حکم دیا۔ زرائع کے مطابق عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں محکمہ اینٹی کرپشن کے ذریعے ٹی ایم او اور ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کا فیصلہ...
    اسلام آباد (آئی این پی)قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کے مستقبل پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، جس میں دو راستے زیرِ غور ہیں، یا تو اسے مکمل طور پر فروخت کر دیا جائے، یا پھر جوائنٹ وینچر کے تحت اس سے طویل مدتی فائدہ حاصل کیا جائے۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ روز ویلٹ نیویارک میں پاکستان کی ایک بے مثال اور قیمتی جائیداد ہے، ایسی عمارت جسے 2 راستے حاصل ہوں اور جو نیویارک کے دل میں واقع ہو، کوئی اور نہیں، یہ 19 منزلہ عمارت ہے اور حکومت کی خواہش ہے...
    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے مشرقی سرحد پر بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر اس کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، اب مغربی سرحد پر بھارت کی ’’بی ٹیم‘‘ دہشت گردوں کو بھی شکست دیں گے۔ اپنے بیان میں مشیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام سیکیورٹی ادارے بھارت کی ’’اے‘‘ اور ’’بی‘‘ ٹیموں کے خلاف متحد ہیں، بھارت خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی پشت پناہی میں ملوث ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ امن دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف پولیس اہلکاروں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں...
    خیبرپختونخوا کی جیلوں میں اب ای وزٹ کے ذریعہ قیدی اپنے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہیں۔ ای وزٹ ایپ سے قیدیوں کے اہل خانہ کو نہ تو آنے جانے میں تکلیف اٹھانا پڑتی ہے اور نہ ہی کوئی سفری اخراجات ہوتے ہیں۔ صوبہ کی تمام جیلوں میں ہزاروں کی تعداد میں قیدیوں کو ان کے اہل خانہ کی سہولت کے مطابق ای وزٹ ایپ پر ویڈیو کال کی سہولت مل جاتی ہے۔ مزید جانتے ہیں زہنا سعید کی اس ویڈیو رپورٹ میں https://www.youtube.com/shorts/WCp5lEHtsaU آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    معروف اداکارہ مشی خان نے ایک بار پھر بھارتی اداکارہ اور رکن اسمبلی کنگنا رناوت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی جارحیت پر بھارتی شوبز اسٹارز میں جن لوگوں نے اپنی نفرت آمیز بیانات سے ماحول کو مزید کشیدہ بنایا ہوا تھا۔ ان میں کنگنا رناوت سرفہرست ہیں۔ بھارتی ہیروئن کنگنا رناوت مودی کی مداح ہیں اور حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن اسمبلی بھی ہیں۔ کنگنا رناوت کی شوبز انڈسٹری میں وجۂ شہرت ایسے بولڈ کردار کرنا ہیں جس سے دیگر اداکارائیں معذرت کرلیتی ہیں۔ کنگنا کی ایک وجہ شہرت ان کی بدزبانی بھی ہے اور شاید اسی وجہ سے بی جے پی جیسی انتہاپسند جماعت نے انھیں رکن اسمبلی بنایا ہے۔ پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں بھی کنگنا...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پالیسی کے طور پر یہ طے کیا ہے کہ اگر کوئی جج اختلافی نوٹ تحریر کرتا ہے تو اسے اسی بینچ کے سربراہ کی منظوری کے بعد ہی عدالت عظمیٰ کی ویب سائٹ پر پبلک کیا جائے گا۔ ایکسپریس کو ایک ذمے دار ذریعہ نے بتایا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق بارہ جولائی کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیلوں پر جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کے اختلافی نوٹ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی منظور ی کے بعد ہی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہو سکیں گے۔ ماضی میں کوئی جج اگر کیس کے آغاز پر ہی اختلاف کرکے بینچ سے اٹھ کر چلا...
    پروفیسر جمیل کاظمی، عبد الخالق پٹھان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عامر نواز نے امن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن ہر ذی روح کی ضرورت ہے، وقت آگیا ہے کہ ہم آپسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر اپنی آنے والی نسلوں کو امن کی فضا مہیا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام امن مشاعرے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر سے شعرا شریک ہوئے اور امن کے حوالے سے اشعار پیش کئے گئے۔ گورنر کاٹیچ پاراچنار میں خیبر پختونخوا کلچر اور ٹورزم ڈیپارٹمنٹ اور سپین غر ادبی جرگہ کی اشتراک سے امن کے حوالے سے مشاعرے کا انعقاد ہوا، جس میں اپر کرم لوئر اور سنٹرل...
    معروف اداکارہ مشی خان نے ایک بار پھر بھارتی اداکارہ اور رکن اسمبلی کنگنا رناوت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی جارحیت پر بھارتی شوبز اسٹارز میں جن لوگوں نے اپنی نفرت آمیز بیانات سے ماحول کو مزید کشیدہ بنایا ہوا تھا۔ ان میں کنگنا رناوت سرفہرست ہیں۔ بھارتی ہیروئن کنگنا رناوت مودی کی مداح ہیں اور حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن اسمبلی بھی ہیں۔ کنگنا رناوت کی شوبز انڈسٹری میں وجۂ شہرت ایسے بولڈ کردار کرنا ہیں جس سے دیگر اداکارائیں معذرت کرلیتی ہیں۔ کنگنا کی ایک وجہ شہرت ان کی بدزبانی بھی ہے اور شاید اسی وجہ سے بی جے پی جیسی انتہاپسند جماعت نے انھیں رکن اسمبلی بنایا ہے۔ پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں بھی کنگنا رناوت...
    دوا ساز کمپنیاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یورپ پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا چینی مصنوعات پر ٹیرف 80 فیصد تک لانے کا عندیہ فرانسیسی اخبار لی مونڈے کی رپورٹ  کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے صحت کی دیکھ بھال کی دوائیوں پر محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی گئی ہے اور دوا ساز کمپنیاں قیمتوں میں اضافے کی وکالت کر رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ دوا ساز کمپنیاں کہتی ہیں کہ یورپی براعظم میں علاج کا مناسب معاوضہ نہیں دیا جاتا۔ تو کیا یورپ کو اپنی دوائیوں کے لیے زیادہ ادائیگی کرنی چاہیے؟ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے امریکا میں درآمد کی جانے والی صحت کی دیکھ بھال...
    اسلام آباد میں سکھ وفد سے ملاقات کے موقع پر جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کوئی کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو بظاہر اس میں مضائقہ نہیں مگر حکمران کسی دھوکے کا شکار ہوئے بغیر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کے اقدام کے لیے بات چیت کریں۔  اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت جارحانہ کاروائیوں سے باز نہ آیا تو پاکستان کی طرف سے کوئی گارنٹی نہیں۔ قوم کشمیر پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کرے گی، مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں...