2025-04-27@00:10:43 GMT
تلاش کی گنتی: 8

«خوفناک دھماکے»:

    یاد رہے کہ آج سہ پہر 11 بجے شہید رجائی بندرگاہ پر ایک خوفناک دھماکے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 416 زخمی ہو گئے تھے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ بندرگاہ پر موجود ایک انتظامی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ سینکڑوں گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر مسعود پذشکیان نے شہید رجائی بندرگاہ پر پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملک کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں پیش آنے والے واقعے کے متاثرین سے گہرے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے واقعے کی وجوہات کی فوری تحقیقات کا حکم جاری کیا۔ پزشکیان نے اس خوفناک دھماکے میں زخمی...
    ایران کی رجائی بندرگاہ پر ہونے والا زوردار دھماکا اتنا شدید نوعیت تھا کہ قریبی علاقوں میں  زلزلے جیسے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خوفناک دھماکا جنوبی ایران کے شہر بندر عباس کی شہید رجائی بندرگاہ سے منسلک دفتر میں ہوا۔ دھماکے کے بعد بندرگاہ کے ایک حصے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ جائے وقوعہ پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور ایمبولینسوں کو جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ متضاد اطلاعات کے مطابق دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 200 سے 400 کے درمیان ہوسکتی ہے۔ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ کئی کلومیٹر دور واقع عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور متعدد علاقوں میں زلزلے جیسے جھٹکے محسوس کیے گئے۔...
    کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا، ڈبل روڈ دھماکے میں جاں بحق افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ٹراما سینٹر کی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ دھماکےمیں زخمی 17 افراد ٹراماسینٹرلائے گئے ہیں جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے دھماکے میں 3 افراد کے جاں بحق اور 21 کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔علاقہ مکینوں کا بتانا ہے کہ دھماکے کی آواز دور علاقوں میں بھی سنی گئی جب کہ قانون نافذ کرنے...
    غزہ /تل ابیب/بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی شہر تل ابیب کے جنوبی علاقے بات یام میں خالی بسوں میں دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں بسیں جل کر راکھ ہوگئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بسوں میں دھماکے گزشتہ رات ہوئے اور بسیں خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پھٹنے والے مواد ایک جیسے ٹائم بم تھے، اگر نامعلوم افرادنے ان بموں کو غلط ٹائم پر سیٹ کیا ہے تو واقعی ہم خوش قسمت ہیں۔ اسرائیلی حکام نے بتایا کہ مزید 2 بسوں میں لگائے گئے بم پھٹ نہ سکے جب کہ پولیس نے شہر میں مزید بم نصب ہونے کے پیش...
    تل ابیب: اسرائیل کے جنوبی علاقے بات یام میں تین خالی بسوں میں یکے بعد دیگرے دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں بسیں جل کر راکھ ہوگئیں لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق دھماکے ٹائم بم کے ذریعے کیے گئے۔ حکام نے کہا کہ اگر بم غلط وقت پر نہیں پھٹتے تو نقصان بہت زیادہ ہوسکتا تھا۔ مزید دو بسوں میں بھی بم نصب کیے گئے تھے، مگر وہ پھٹ نہ سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید بم نصب ہونے کے خدشے کے پیش نظر تلاشی آپریشن جاری ہے۔ اس واقعے کے بعد اسرائیل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ دھماکوں کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں سیکیورٹی...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) ٹائٹن آبدوز کے دھماکے کی خوفناک آڈیو جاری ،سب میرین ٹائٹن آبدوز حادثے میں 2 پاکستانی باپ بیٹا سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن نے ٹائٹن آبدوز کے تباہ ہونے کی چونکا دینے والی آڈیو جاری کی ہے جس میں سوار پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ واضح رہے کہ جون 2023 میں 112 برس قبل ڈوب جانے والے بحری جہاز ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کیلئے بحر اوقیانوس کی گہرائیوں میں جانے والی سب میرین ٹائٹن پھٹنے سے 2 پاکستانی باپ بیٹا سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ادارے کی جاری کردہ 20 سیکنڈ کی آڈیو میں کسی چیز کے تباہ ہونے کی آواز ہے اور...
    بھارت : ناگپور میں ہتھیاروں کی فیکٹری میں دھماکے کے بعد دھواں اُٹھ رہا ہے نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے شہر ناگپور کے قریب واقع ہتھیاروں کی فیکٹری میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ مہاراشٹر کے بھنڈارا ضلع میں واقع فیکٹری میں صبح تقریباً ساڑھے 10بجے پیش آیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز 5 کلومیٹر دور تک سنی گئی اور دھماکے کے بعد فیکٹری سے دھویں کے بادل دور تک دیکھے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آرڈیننس فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو اور طبی ٹیمیں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔...
    بھارت کے شہر ناگپور کے قریب واقع ایک آرڈیننس فیکٹری میں آج صبح زوردار دھماکے کے نتیجے میں نصف درجن کارکنوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق ضلعی کلکٹر سنجے کولٹے نے بتایا ہے کہ دھماکا مہاراشٹر کے بھنڈارا ضلع میں واقع فیکٹری میں صبح تقریباً 10:30 بجے پیش آیا۔ ریسکیو اور طبی عملہ دھماکے کی جگہ پر زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز 5 کلومیٹر دور تک سنی گئی اور دھماکے کے بعد فیکٹری سے اٹھتا ہوا دھویں کا گھنا بادل دور تک دکھائی دیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آرڈیننس فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کا...
۱