یاد رہے کہ آج سہ پہر 11 بجے شہید رجائی بندرگاہ پر ایک خوفناک دھماکے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 416 زخمی ہو گئے تھے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ بندرگاہ پر موجود ایک انتظامی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ سینکڑوں گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر مسعود پذشکیان نے شہید رجائی بندرگاہ پر پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملک کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں پیش آنے والے واقعے کے متاثرین سے گہرے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے واقعے کی وجوہات کی فوری تحقیقات کا حکم جاری کیا۔ پزشکیان نے اس خوفناک دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ یاد رہے کہ آج سہ پہر 11 بجے شہید رجائی بندرگاہ پر ایک خوفناک دھماکے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 416 زخمی ہو گئے تھے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ بندرگاہ پر موجود ایک انتظامی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ سینکڑوں گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شہید رجائی بندرگاہ پر خوفناک دھماکے

پڑھیں:

ملتان:موٹر وے پر بس حادثہ ،ایک مسافر جاں بحق اور 4 شدید زخمی

 ملتان کے قریب موٹر وے پر بس حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔موٹروے ایم 5 پر بس صادق آباد سے لاہور آرہی تھی جو حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ ملتان کے قریب پیش آیا جب بس کا ڈرائیور اچانک اونگھنے کے باعث بس سے قابو نہ پا سکا اور وہ موٹروے سے نیچے اتر گئی۔ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے ۔ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا کہ بس میں سوار دیگر مسافروں کی زندگی بچانے کے لئے فوری طور پر کارروائیاں کی گئیں اور امدادی ٹیموں نے صورتحال پر قابو پا لیا۔

متعلقہ مضامین

  • پونچھ: بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوجی ہلاک، جے سی او سمیت 2 اہلکار زخمی
  • غزہ پر یہودی حملوں کی شدت چھپانے کیلئے میڈیا پر پابندی(134 مسلمان شہید)
  • راجستھان میں اسکول کی عمارت گرنے سے 4 بچے جاں بحق، 17 زخمی
  • کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 زخمی
  • کراچی، دو مختلف پولیس مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار
  • ملتان:موٹر وے پر بس حادثہ ،ایک مسافر جاں بحق اور 4 شدید زخمی
  • بارش اور سیلاب سے مزید 10 جاں بحق: شاہراہ قراقرم پر ہزاروں افراد پھنس گئے
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد زخمی
  • بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک 252 افراد جاں بحق، این ڈی ایم اے
  • خیبر پختونخوا: 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق، 3 زخمی