سندھ، پنجاب اور بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں، ہیٹ ویو الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں شدید گرمی ہے، جس کے پیش نظر ملک بھر میں ہیٹ ویو الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی ماہرین نے ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں گرمی کی شدت معمول سے کہیں زیادہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
ہیٹ ویو کا اثر آج سے 30 اپریل تک جاری رہے گا۔ بالائی فضا میں ہوا کا دباؤ داخل ہو چکا ہے، جو آئندہ دنوں میں زیادہ تر علاقوں کو متاثر کرے گا۔ اسی طرح جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہ سکتا ہے۔
علاوہ ازیں اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی و وسطی پنجاب میں بھی درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے کا امکان ہے۔
دریں اثنا پی ڈی ایم اے نے بھی پنجاب کے بڑے شہروں میں آج سے یکم مئی تک شدید گرمی کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سورج نے آگ کے گولے برسانے شروع کر دیے ہیں اور خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں اور موسم خشک و گرم رہے گا۔ ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ گھروں اور دفاتر میں ایئرکولر اور اے سی کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 30 اپریل کے بعد بارش لانے والی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ ان ہواؤں کے باعث کشمیر، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
یکم مئی کے بعد ملک بھر میں ہیٹ ویو کی شدت میں کمی آنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اور بلوچستان گرمی کی ہیٹ ویو کی شدت گیا ہے
پڑھیں:
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
ویب ڈیسک : دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ تشویشناک صورت حال اختیار کر گیا ہے، جس کے نتیجے میں موضع ساہمل کے علاقے میں شدید دریائی کٹاؤ جاری ہے۔ اس قدرتی آفت نے مقامی آبادی کو خطرے میں ڈال دیا ہےحکام نے الرٹ جاری کر دیا ہے.
سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے فلڈ ریلیف، ریسکیو، میڈیکل اور لائیو سٹاک کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ سیاستدان ووٹ لینے آتے ہیں لیکن مشکل وقت میں کوئی ان کی خبر لینے نہیں آیا، گاؤں کے گرد بند کو جلد از جلد پختہ کروایا جائے۔
ملک بھر میں پلاٹس کی آن لائن تصدیق کا جدید نظام تیار
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔