سندھ اور پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
سندھ اور پنجاب کے مخلتف شہروں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔
سندھ کے حیدرآباد، لاڑکانہ، نوابشاہ، نوشہروفیروز سمیت اکثر شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔
گرمی اور کئی گھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہیں جبکہ شہری سایہ دار درختوں کے نیچے پناہ لینے پر مجبور ہیں
دوسری جانب پنجاب میں بھی ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالا، نارروال اور دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے۔
آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات پر برفباری تھمنے کے بعد موسم خوش گوار ہے، درجۂ حرارت بڑھنے سے ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات نے رات میں خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
راولپنڈی میں ڈینگی کے 11 نئے کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 1372 تک پہنچ گئی
راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد شہر میں مجموعی تعداد 1372 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق اس وقت شہر میں متاثرہ 35 افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
مزید پڑھیں: رواں سال کے دوران اسلام آباد میں اب تک ڈینگی کے کتنے کیس رپورٹ ہوئے؟
صحت کے حکام نے بتایا کہ 17 لاکھ 81 ہزار 469 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جن میں سے 229,761 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4,752 مقدمات درج کیے گئے اور 1,910 مقامات کو سیل کیا گیا۔
اس کے علاوہ، 3,672 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے اور جرمانے کی مد میں 1 کروڑ 13 لاکھ 54 ہزار 7 روپے عائد کیے گئے، تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 24 نئے کیسز، زیر علاج مریضوں کی تعداد 64 ہوگئی
محکمہ صحت نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ پانی کے جمع ہونے والے مقامات صاف کریں اور ذاتی حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈینگی