بھارت کے شہر ناگپور کے قریب واقع ایک آرڈیننس فیکٹری میں آج صبح زوردار دھماکے کے نتیجے میں نصف درجن کارکنوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلعی کلکٹر سنجے کولٹے نے بتایا ہے کہ دھماکا مہاراشٹر کے بھنڈارا ضلع میں واقع فیکٹری میں صبح تقریباً 10:30 بجے پیش آیا۔ ریسکیو اور طبی عملہ دھماکے کی جگہ پر زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز 5 کلومیٹر دور تک سنی گئی اور دھماکے کے بعد فیکٹری سے اٹھتا ہوا دھویں کا گھنا بادل دور تک دکھائی دیا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آرڈیننس فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے، تاہم ریسکیو اور طبی ٹیمیں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

فوری طور پر دھماکے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فیکٹری میں

پڑھیں:

ایم آر آئی مشین کا خوفناک حادثہ، گلے میں پہنی چین نے امریکی کی جان لے لی

نیویارک: امریکا کے شہر نیویارک میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک 61 سالہ شخص ایم آر آئی مشین کی شدید مقناطیسی کشش کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا۔ واقعہ ویسٹ بری کے ناساؤ اوپن ایم آر آئی سینٹر میں پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق کیتھ کیلسٹر نامی شخص کی اہلیہ ایڈرین کیلسٹر گھٹنے کا ایم آر آئی اسکین کروا رہی تھیں، جب انہوں نے اسکین کے بعد اپنے شوہر سے مشین سے اٹھنے میں مدد مانگی۔ کیتھ جیسے ہی ایم آر آئی روم میں داخل ہوئے، ان کے گلے میں موجود بھاری میٹل چین ایم آر آئی مشین کے مقناطیسی میدان میں کھنچتی چلی گئی اور وہ مشین سے جا ٹکرائے۔

عینی شاہدین کے مطابق روم میں موجود ٹیکنیشن نے انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ واقعے کے نتیجے میں کیلسٹر شدید زخمی ہوئے اور کچھ دیر بعد ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

ایم آر آئی مشینیں انتہائی طاقتور مقناطیسی میدان پیدا کرتی ہیں، جس کی وجہ سے کسی بھی قسم کی دھاتی اشیا ساتھ لے جانا سخت منع ہوتا ہے۔ اسکین سے قبل مریضوں کو دھاتی اشیا اتارنے اور کپڑے تبدیل کرنے کی بھی ہدایات دی جاتی ہیں، تاکہ کسی حادثے سے بچا جا سکے۔

 

متعلقہ مضامین

  • غزہ کی مائیں رات کو اُٹھ اُٹھ کر دیکھتی ہیں ان کے بھوکے بچے زندہ بھی ہیں یا نہیں
  • پاکستان میں مون سون بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 266 تک پہنچ گئی، آدھے سے زیادہ بچے شامل
  • اسرائیلی فوج کے لیے دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والی فیکٹری ہیک کر لی گئی
  • شمالی وزیرستان سے دو بینک منیجرز اغوا، علاقہ مکینوں کا احتجاج کا اعلان
  • پاک بھارت مستحکم امن کی تلاش
  • اٹلی میں بھارتی سپر اسٹار کی ریسنگ کار کو خوفناک حادثہ؛ بال بال بچ گئے
  • اسرائیل میں ایک تیز رفتار کار فوجیوں پر چڑھ دوڑی؛ ہلاکتوں کا خدشہ
  • جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، عثمان جدون
  • مصنوعی ذہانت سے لیس لال بیگ میدانِ جنگ میں اترنے کے لیے تیار
  • ایم آر آئی مشین کا خوفناک حادثہ، گلے میں پہنی چین نے امریکی کی جان لے لی