لبنان کے اسلحہ ڈپو میں خوفناک دھماکا؛ 6 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
لبنان کے جنوبی شہر صور میں ایک اسلحہ ڈپو میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 6 فوجی مارے گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فوجی ترجمان نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فوجی اہلکار اسلحے کے ذخیرے کو ناکارہ بنا رہے تھے۔
لبنانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ دھماکے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔
دھماکے میں 6 فوجی اہلکاروں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے لیکن زخمی ہونے والے اہلکاروں کی تعداد نہیں بتائی گئی۔
لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق اہلکاروں کو قومی ہیرو قرار دیا۔
اقوام متحدہ کی امن فوج کے سربراہ ڈیوداتو آباگنارا نے بھی لبنانی فوج اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب لبنان میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے امریکی منصوبے پر عملدرآمد شروع کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔