2025-05-08@00:15:37 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«عملے کی چھٹیاں»:

    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد اسلام آباد کے اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ وفاقی وزیر صحت کے مطابق پمز، پولی کلینک سمیت تمام اسپتالوں کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ شہر سے باہرطبی عملے کو فوری واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور ڈاکٹرز، نرسزاور پیر امیڈیکل اسٹاف کو اسپتالوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں تمام ضلعی و صوبائی مانیٹرنگ اداروں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ دوسری جانب پاکستان پر بھارت کے حملے کے بعد پنجاب میں آج تعلیمی ادارے بند...
    اس سلسلے میں محکمہ صحت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ڈاکٹرز، ایمبولینسز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ڈرائیورز کو تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت مظفرآباد نے جہلم ویلی میں اپنے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ڈاکٹرز، ایمبولینسز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ڈرائیورز کو تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، تمام اہلکاروں کو ڈیوٹی اسٹیشن چھوڑنے سے قبل تحریری اجازت لینا ہو گی۔
    تعلیمی اداروں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات قبل از وقت کرنے کے حوالے سے نئی تجویز سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا ساتھ ہی محکمہ ایجوکیشن اور ہائیرایجوکیشن کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے۔جس میں اسکولوں کے اوقات کار میں رد و بدل اور زیادہ گرمی کی صورت میں جلد موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کرنے کی تجویز دی ہے۔پی ڈی ایم اے نے شدید گرمی کے خدشات کے پیش نظر صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی احتیاطی تدابیر کیلئے مراسلے جاری کئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اسکول اور کالجز میں بلا تعطل صاف اور ٹھنڈے پانی کی...
    عید کی چھٹیوں پر نہ آنے کی سزا موت بن گئی، لاہور کے علاقے مناواں میں عید پر زائد چھٹیاں کرنے پر دکاندار کے مبینہ تشدد سے 18 سالہ ملازم جاں بحق ہو گیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقتول نوجوان ایک ملک شاپ پر کام کرتا تھا اور عید کے موقع پر چند روز کی چھٹیاں کی تھیں، جس پر دکان کے مالک نے غصے میں آ کر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد سے زخمی ہونے والے نوجوان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ مناواں پولیس نے...
    لاہور: عید کے موقع پر لاہور سفاری زو اور چڑیا گھر سمیت صوبے بھر کے وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں میں عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر پراجیکٹ مدثر حسن کے مطابق لاہور سفاری زو، لاہور چڑیا گھر اور دیگر مقامات پر عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ تیاریوں کا زیادہ تر زور لاہور سفاری پارک پر دیا جا رہا ہے۔ عید کے دوران سفاری پارک میں وائلڈ لائف سے متعلق آگاہی کے لیے پلے کیا جائے گا اور روزانہ چار شوز منعقد کیے جائیں گے، جبکہ دیگر تفریحی سرگرمیاں بھی جاری رہیں گی۔ مدثر حسن نے مزید بتایا کہ اس بار سفاری پارک میں فوڈ کورٹس کھلی...
    مالے: مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیظو کی ہدایت پر عید الفطر کی تعطیلات میں غیرمعمولی توسیع کا اعلان کر دیا گیا، جس کے تحت عوام کو پورا ہفتہ عید کی خوشیاں منانے کا موقع ملے گا۔ صدر کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق، اگر یکم شوال 31 مارچ 2025 کو ہوتا ہے، تو سرکاری دفاتر 31 مارچ سے 3 اپریل تک بند رہیں گے۔ تاہم، اگر عید 30 مارچ کو ہوتی ہے، تو تعطیلات 30 مارچ سے 1 اپریل تک ہوتیں، لیکن صدر معیظو نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام کو 3 اپریل تک چھٹیاں دی جائیں گی، قطع نظر اس کے کہ عید کس دن ہو۔ اس کا مطلب ہے کہ 4 اور 5 اپریل...
۱