تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں قبل از وقت کرنے کے حوالے سے نئی تجویز سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
تعلیمی اداروں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات قبل از وقت کرنے کے حوالے سے نئی تجویز سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا ساتھ ہی محکمہ ایجوکیشن اور ہائیرایجوکیشن کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے۔جس میں اسکولوں کے اوقات کار میں رد و بدل اور زیادہ گرمی کی صورت میں جلد موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کرنے کی تجویز دی ہے۔پی ڈی ایم اے نے شدید گرمی کے خدشات کے پیش نظر صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی احتیاطی تدابیر کیلئے مراسلے جاری کئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اسکول اور کالجز میں بلا تعطل صاف اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، بچوں کو واضح ہدایات کی جائیں کہ ہلکے، ڈھیلے ڈھالے کپڑے استعمال کریں.
یاد رہے پی ڈی ایم اے پنجاب نے متعلقہ اداروں کو گائیڈ لائنز جاری کی تھیں ، جس میں کہا تھا کہہ رواں ماہ پنجاب میں درجہ حرارت میں چار سے سات ڈگری تک اضافے کا خدشہ ہے، جس سے پنجاب کے بڑے شہر،میدانی علاقے اورخصوصاً جنوبی پنجاب کے اضلاع گرمی کی شدید لپیٹ میں آنے کا خطرہ ہے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے
پڑھیں:
نمبر پلیٹس کا ڈیزائن تبدیل کرنے کی تجویز
سٹی 42: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بڑی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا ڈیزائن تبدیل کرنے کی تجویز دے دی.
لگژری گاڑیوں کی نمبر پلییٹس بڑی بنائی جائیں گی۔ نمبر پلیٹس کا سائز بڑھانے کا قصد رجسٹریشن نمبر واضح کرنا ہے ۔
ایس یو وی وہیکلز کی نمبر پلیٹس سیف سٹی کیمروں اور سکیورٹی کو مد نظر رکھ کر بنائی جائیں گی ۔ڈیزائن کی حتمی منظوری ایکسائز ہیڈ کوارٹر سے ہو گی۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق