2025-06-17@13:40:12 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«مال بردار ریل گاڑی»:
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے باعث پاکستان سے روس جانے والی مال بردار ٹرین کی روانگی منسوخ کر دی گئی، جنگ ختم ہونے اور سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے کے بعد ہی پاکستان ریلویز کی پہلی مال بردار ریل گاڑی روس روانہ ہو سکے گی۔ رپورٹ کے مطابق ایکسپریس نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ریلوے ذرائع نے کہا کہ پاکستان ریلویز کی مال بردار ٹرین نے 22 جون کو لاہور سے روانہ ہونا تھا جس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے پاکستان ایران اور دیگر ممالک کے بارڈرز بند ہیں، مال بردار ٹرین روانہ نہیں ہو سکتی، کب روانہ ہوگی اس کی تاریخ کا ابھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔...
استعمال شدہ گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر آگئی، آئندہ بجٹ میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے آئندہ 2025-26 کے بجٹ میں پانچ سال تک پرانی استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دینے کی تجویز کا جائزہ لیا جارہا ہے۔فی الحال، حکومت خصوصی اسکیموں کے تحت تین سال تک پرانی استعمال شدہ کاروں اور پانچ سال تک کی SUVs کی درآمد کی اجازت دیتی ہے تاہم مجوزہ پالیسی ممکنہ طور پر پرانی گاڑیوں کی درآمد کے دائرہ کار کو بڑھا دے گی۔ 2024-25 کے بجٹ میں حکومت نے 1,300cc سے زیادہ کی درآمد شدہ استعمال شدہ کاروں پر 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی۔مزید برآں، حکومت بتدریج ریگولیٹری...
ریل گاڑی 24 اپریل کو پشاور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی، 5 سال قبل کورونا وبا کے باعث خوشحال خان خٹک ریل گاڑی بند کردی تھی، وفاقی حکومت نے خوشحال خان خٹک سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے پانچ سال سے معطل خوشحال خان خٹک ایکسپریس ریل گاڑی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریل گاڑی 24 اپریل کو پشاور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی، 5 سال قبل کورونا وبا کے باعث خوشحال خان خٹک ریل گاڑی بند کردی تھی، وفاقی حکومت نے خوشحال خان خٹک سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ہدایات پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور انعام اللہ نے پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن...
پشاور: وفاقی حکومت نے پانچ سال سے معطل خوشحال خان خٹک ایکسپریس ریل گاڑی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریل گاڑی 24 اپریل کو پشاور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی، 5 سال قبل کورونا وبا کے باعث خوشحال خان خٹک ریل گاڑی بند کردی تھی، وفاقی حکومت نے خوشحال خان خٹک سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ہدایات پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور انعام اللہ نے پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا، انہوں نے خوشحال ایکسپریس کی بحالی مسافروں کے لیے دستیاب سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔
سٹی42: منگل کے روز اپر اورکزئی کے علاقے سیفیل ڈیرہ میں نائب تحصیلدار کی گاڑی کے قریب ایک طاقتور دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) پھٹ گئی۔ اس حملے میں نائب تحصیلدار اور ان کا سیکیورٹی گارڈ بال بال بچ گئے۔ اپر اورکزئی کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) عرفان الدین نے بتایا کہ حملے میں نائب تحصیلدار کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔ اس واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں اس سے قبل مارچ 2025 میں اپر اورکزئی میں ماموزئی روڈ پر فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی پر بم حملے میں دو اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوئے تھے۔...
ڈپٹی کمشنر عرفان الدین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے سے نائب تحصیل دار کی گاڑی کو نقصان پہنچا، واقعہ کے بعد بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ اورکزئی میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے جس میں نائب تحصیل دار بال بال بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق اپر اورکزئی سیفل درہ کے مقام پر نائب تحصیل دار کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں نائب تحصیل دار شوکت اپنے گارڈ سمیت بال بال بچ گئے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان الدین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے سے نائب تحصیل دار کی گاڑی کو نقصان پہنچا، واقعہ کے بعد بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی...
ویب ڈیسک: اورکزئی میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے جس میں نائب تحصیل دار بال بال بچ گئے۔ اپر اورکزئی سیفل درہ کے مقام پر نائب تحصیل دار کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں نائب تحصیل دار شوکت اپنے گارڈ سمیت بال بال بچ گئے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان الدین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے سے نائب تحصیل دار کی گاڑی کو نقصان پہنچا، واقعہ کے بعد بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں دریں اثنا مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے، عینی شاہدین کے مطابق لیوی اہلکاروں کی موبائل...
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث 1 گاڑی جل کر تباہ ہو گئی، دھماکے کے زخمیوں کو خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خضدار کی تحصیل نال میں دھماکہ ہو گیا، دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث 1 گاڑی جل کر تباہ ہو گئی، دھماکے کے زخمیوں کو خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع پولیس کے مطابق موقع سے شواہد اکٹھے کر کے دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا ریا ہے، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
لاہور: پاکستان ریلویز کو اپ گریڈ کا منصوبہ مکمل ہی نہ ہو سکا جس کی وجہ سے آئے روز مسافر اور مال بردار ٹرینیں ڈی ریل ہونے لگی ہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق انتظامیہ مسافروں کو محفوظ سفری سہولت دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔سکھر کے بعد اب لاہور ڈویژن میں بھی ٹرینوں کا پٹڑی سے اترنا معمول بن گیا ہے، جو ریلوے کے شعبہ مکینیکل اور سول کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ لاہور ڈویژن میں ایک ماہ کے دوران 4 ٹرینیں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریلوے ڈویژنل مکینیکل اور سول انجینئر افسران سیٹوں کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں جب کہ مسافر خود کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں۔ 31جنوری کو شاہدرہ پل پر...
سعید احمد : کوٹ رادھا کشن کے قریب مال گاڑی ڈی ریل ہوگئی، ڈی ریل ہونے سے اپ لائن مکمل طور پر بلاک ہوگئی،مال گاڑی کو ٹھیک کرنے کیلئے ریلوے ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، کراچی سے لاہور آنے والا ٹریک بند ہوگیا
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، خارکلی قبائل کا کہنا ہے کہ انہیں شک تھا کہ گاڑی میں مخالف قبائل کیلئے سامان لے جایا جا رہا ہے، اس وجہ سے ان پر فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں بالش خیل چیک پوسٹ پر پولیس کی بکتر بند گاڑی پر لوئر کرم خار کلی کے قریبی علاقے سے فائرنگ کی گئی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار بالش خیل چیک پوسٹ کے قریب بکتر بند میں پہنچے تو خارکلی کمیٹی نے بکتر بند گاڑی کو تلاشی کے لیے روکنے کی کوشش کی، گاڑی نہ روکنے پر خارکلی کمیٹی کے افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔ جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ...