پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث 1 گاڑی جل کر تباہ ہو گئی، دھماکے کے زخمیوں کو خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خضدار کی تحصیل نال میں دھماکہ ہو گیا، دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث 1 گاڑی جل کر تباہ ہو گئی، دھماکے کے زخمیوں کو خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع پولیس کے مطابق موقع سے شواہد اکٹھے کر کے دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا ریا ہے، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دھماکے کے

پڑھیں:

کراچی؛ پولیس مقابلے میں ہلاک و زخمی ڈکیت ایس پی یو اہلکار کی شہادت میں ملوث نکلے

کراچی:

کورنگی میں پولیس مقابلے میں ہلاک اور زخمی حالت میں گرفتارڈکیت اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکارکی شہادت میں ملوث نکلے۔

جمعہ کی علی الصبح کورنگی تھانے کے علاقے کورنگی نمبر 4 واقع تنظیم فلورملزکے قریب پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان  دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈکیت ہلاک اورایک ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ڈکیتوں کے قبضے سے دو 30 بور پسٹلز اورایک نائن ایم ایم پسٹل بمعہ رائونڈز،2 موٹرسائیکلزاور3 موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔ ہلاک ڈکیتوں کی شناخت مہران ولد بہادر اورحمید عرف مُنا جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ڈکیت کی شناخت نثار عرف فیصل ولد رمضان کے نام سے کی گئی ۔

ایس ایچ اوکورنگی کے مطابق  پولیس مقابلے میں ہلاک اورزخمی حالت میں گرفتار ڈکیت اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکار محمد عمیر کی شہادت میں ملوث تھے۔  ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اورکورنگی پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ملزمان کا  مزید کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہیڈ مرالہ، قادر آباد پر نچلے درجے کا سیلاب، اوکاڑہ میں چھت گرنے سے میاں بیوی، بیٹی زخمی
  • کراچی؛ پولیس مقابلے میں ہلاک و زخمی ڈکیت ایس پی یو اہلکار کی شہادت میں ملوث نکلے
  • کاہنہ :لڑائی کے دوران چھریوں کے وار، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد زخمی
  • کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 زخمی
  • سبی میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان ایکسپریس بڑی تباہی سے بچ گئی
  • سبی: بختیار آباد کے قریب ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان میل متاثر
  • کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک 252 افراد جاں بحق، این ڈی ایم اے
  • خیبر پختونخوا: 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق، 3 زخمی
  • کراچی: سی ویو پر خطرناک ڈرفٹنگ کرنے والا شخص گرفتار، گاڑی ضبط