2025-05-23@18:44:19 GMT
تلاش کی گنتی: 38203
«نیم کے»:
بلال ثاقب : فائل فوٹو پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) بلال ثاقب نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے عالمی لیڈرز پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہيں، بڑی کمپنیز پاکستان آنا چاہتی ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بلال ثاقب نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کا مستقبل بنا رہے ہيں، ڈیجیٹل کی دنیا میں خاص طور پر کرپٹو کو لے کر ہم اپنے ہمسائے ملک کی نسبت زيادہ تیزی سے ترقی کر رہے ہيں۔ اس سے قبل آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے ملاقات کی تھی، جس میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو معاشی استحکام اور عالمی اہمیت حاصل کرنے کے ایک...
محکمہ ماحولیات کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ موٹر وے پر فصلوں کی باقیات جلانے کو روکنے کیلئے ای پی اے کی ٹیموں نے کام شروع کر دیا ہے، موٹر وے والی سائیڈ پر جو باقیات جلائے گا اس کے چالان بھی کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے سروس سٹیشنز میں واٹر ری سائیکلنگ پلانٹ لگانے کا حکم دے دیا اور عدالت نے ہدایت جاری کی کہ پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنر فوری عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروائیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی، ضلع قصور کے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو بحال کرنے کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ عدالت...
مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں حج سیزن کے دوران کراچی پولیس کے سابق انٹیلیجنس انچارج جمشید ڈویژن ریٹائرڈ انسپکٹر عطا اللہ قریشی نے ایمان داری کی مثال قائم کردی۔ کراچی پولیس کے سابق انسپکٹر عطا اللہ قریشی ان دنوں حج کے فریضہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں اور مکہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز خانہ کعبہ میں دوران طواف ایک بیگ ملا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بیگ میں موجود رقم لاکھوں روپے مالیت کے ڈالر، سعودی ریال اور افغان کرنسی اور ہوٹل کا کارڈ موجود تھا۔ عطا اللہ قریشی نے ہوٹل کارڈ میں دیے گئے ایڈریس پر رابطہ کیا اور ہوٹل جا کر رقم...
چنچل اور خوبرو اداکارہ اُشنا شاہ نے اپنی نیچرل اداکاری سے شوبز کی دنیا میں جلد ہی ایک منفرد اور شاندار مقام بنالیا ہے۔ اُشنا شاہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں اور اپنی کامیابی کے لمحات سمیت نجی تقریبات کو شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں اشنا شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی دوست، گلوکارہ اور کوریوگرافر کے ساتھ ڈانس کے کچھ اسٹیپس کرتی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باصلاحیت اداکارہ اشنا شاہ اپنے کوریو گرافر کے ساتھ رقص کے تمام اسٹیپس کو بخوبی انجام دے رہی ہیں۔ اشنا شاہ نے نہ صرف رقص کو اچھی طرح ادا کیا بلکہ ان کے چہرے کے تاثرات...

بھارت 10 مئی کی شکست فاش کو قیامت تک یاد رکھے گا: وزیر اعظم کا مری روڈ انٹر چینج جناح سکوائر کے افتتاح پر خطاب
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 10 مئی کو افواج پاکستان نے قوم کے اتحاد اور اتفاق سے بھارت کو جو شکست فاش دی دشمن اسے قیامت تک یاد رکھے گا۔ مری روڈ انٹر چینج جناح سکوائر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ایک بار پھر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں، 10 مئی کو افواج پاکستان نے اپنی بہترین حکمت عملی اور بہادری سے بھارت کو جو شکست فاش دی یہ اللّٰہ تعالیٰ کا خاص انعام اور مہربانی ہے۔قوم کے اتحاد و اتفاق کی شاندار تاریخ دشمن قیامت تک یاد رکھے گا۔ بیرسٹر...
کانفرنس سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ ملکی معیشت کے استحکام میں کردار ادا کیا، تاجروں نے کبھی پاکستان کو مایوس نہیں کیا، پاکستانی معیشت کا پہیہ تاجروں کی وجہ سے چل رہا ہے، پوری قوم نے بھارت اور دنیا کو اتحاد کا پیغام دیا، ہم ایک ہیں اور ہمیشہ ایک رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی استحکام کے لئے میثاقِ معیشت ناگزیر ہے، سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کر معیشت کے لئے متحد ہوں، ملکی ترقی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل وقت کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں 17ویں آل پاکستان چیمبرز پریزیڈنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔...
شہر کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، اس سلسلہ میں اعلامیہ بھی جاری ہو گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ فلائٹ سیفٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے، دفعہ 144 کا نفاذ 60 روز کے لئے ہو گا۔ اعلامیہ کے مطابق ہوائی فائرنگ، ڈورن، کبوتر اور پتنگ اُڑانے پر پابندی عائد ہو گی، دکانوں یا اشتہارات میں ہائی بیم لیزر لائٹس کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ خضدار میں بچوں کی بس کو دھماکہ کرنے والے دہشتگردوں کا انجام نشان عبرت ہوگا، پاکستان کے عوام دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت جدید سائنسی و ٹیکنالوجی اور دور عصر کے تقاضوں کے ہم آہنگ تعلیم کو فروغ دے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں، ملک دشمن قوتیں ملک کے اندر ہوں یا سرحد پار انجام عبرتناک ہوگا، دہشتگردی کے ذریعے معصوم بچوں میں خوف پیدا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، ملک دشمن ہمیشہ نامراد رہیں گے، ملک بھر کے اسکولوں کے بچے پیغام دے رہے ہیں، دہشتگرد ہمیں تعلیم حاصل کرنے سے نہیں روک...
عید قرباں پر سب سے اہم مرحلہ قربانی کا جانور خریدنے کا ہوتا ہے، خاص طور پر شہری علاقوں میں جانور خریدنا ایک چیلنج بن چکا ہے کیوں کہ منڈی کے 2,3 چکر لگانا ضروری ہوتا ہے تاکہ آپ کو قیمتوں کا اندازہ ہوسکے لیکن منڈی جانا اور اس گرمی میں تمام اسٹالز دیکھنا اورن اپنا من پسند جانور خریدنا کوئی آسان کام نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مویشی منڈی سج گئی، اس سال جانوروں کی قیمتیں کیا ہیں؟ تاہم اب یہ مسئلہ بھی حل ہوتا جا رہا ہے۔ آن لائن شاپنگ سے تو سب واقف ہوں گے ہی؟ اب باقی اشیا کی طرح آن لائن جانور بھی دستیاب ہوتے ہیں۔ حسن گوٹ کلب کے نام سے ایک ویب سائٹ...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کوئٹہ میں خواتین کے لیے ڈیجیٹل لائبریری قائم کردی گئی ہے، ڈاکٹر لال محمد کاکڑ نے سانحہ سول اسپتال کے شہدا کے نام سے منسوب ایک لائبریری قائم کی ہے، خواتین کی اس واحد مخصوص لائبریری میں نفرت کا جواب علم، شعور اور قلم کی روشنی سے دیا جائے گا۔ 8 اگست 2016، سانحہ سول اسپتال، وہ سیاہ دن جس نے بلوچستان کے دل کو زخمی کردیا، سانحہ میں شہید ہونے والے 72 افراد میں باز محمد کاکڑ ایڈووکیٹ بھی شامل تھے ان کے بھائی ڈاکٹر لال محمد کاکڑ نے شہدا کی یاد میں اور دہشتگردوں کے بارود کا مقابلہ علم کی روشنی سے کرنے کا عزم رکھتے ہوئے شہدائے 8 اگست کے نام سے لائبریری قائم کی۔ علم دوستی...
ایک بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ بلوچستان خضدار میں معصوم بچوں کی اسکول بس کو بارود سے اڑانے والے سندھ میں بھی دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے دکھائی دے رہے ہیں، دشمن اپنی شکست کا بدلہ اب پراکسی وار کے ذریعے لینا چاہتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ پاکستان آفاق احمد نے کہا ہے کہ مورو واقعے میں وزیر داخلہ ضیا لنجار کے گھر کو نذر آتش کرنے کے واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں، پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہیں لیکن اس میں کسی کی جان و مال کو نقصان پہنچانا کسی طور قابل قبول نہیں۔ اپنی رہائش گاہ سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ مورو واقعہ میں...
ویب ڈیسک : استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ عبدالعلیم خان نے کہا کہ جس وقت ہم نے وار کیا تو پوری دنیا کو پتا لگا کہ اب پاکستان نے وار کیا، ڈیڑھ گھنٹے میں پاکستان نے بھارت کا وہ حال کیا جس کے بعد وہ پوری دنیامیں معافیاں مانگتے پھرتے تھے معرکہ حق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ہمارے معصوم بچوں کی شہادت ہوئی، اگلے تین دن اس پوری قوم نے بھی دیکھا اور پوری دنیا نے بھی دیکھا کہ کس طریقے سے پاکستان پر دشمن حملہ آور ہوا، یہاں پر ڈرون آئے اور پاکستان کو نشانہ بنایا، پاکستان کی تنصیبات پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا ، ہمارے ایئر پورٹ پر میزائل مارے...
وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اگر ہمارے لوگوں کی ملاقات نہیں ہونے دی گئی تو آئی ایم ایف کی جو شرائط ہیں ان پر ہم وفاقی حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔ وی نیوز نے معاشی تجزیہ کاروں سے گفتگو کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ آئی ایم ایف کی ایسی کون سی شرائط ہیں کہ جن پر صوبوں کا عمل کرنا ضروری ہوتا ہے اور کیا صوبوں کے تعاون کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام آگے بڑھ سکتا ہے؟ یہ بھی پڑھیے عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی تو آئی ایم ایف شرائط پر ساتھ نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ کے پی ماہر معیشت اور...
امریکی محققین کا کہنا ہے کہ مچھروں کو ملیریا کی دوائیں دی جانی چاہییں تاکہ ان کا انفیکشن دور ہوجائے اور وہ مزید بیماری نہ پھیلائیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی ملیریا کے اضافہ کا سبب بن گئی بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ملیریا کے باعث دنیا میں سال بھر میں تقریباً 6 لاکھ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جن میں زیادہ تر بچے ہوتے ہیں۔ جب مادہ مچھر انسانوں کا کون پیتی ہے تو اس کے ذریعے انسانی جسم میں ملیریا کے پیراسائٹس داخل ہوجاتے ہیں اور انہیں عارضے میں مبتلا کردیتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا فی الوقت جو کوششیں ہوتی ہیں ان کا مقصد مچھروں کا ملیریا کا علاج کرنے...
مہمند ڈیم کے حوالے سے ایک اور اہم سنگ میل عبور، ڈیم کے تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مہمند ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا اور ڈیم کے تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے پروجیکٹ کا دورہ کیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریور ڈائی ورشن اور ڈیم فانڈیشن سمیت دیگر اہم اہداف حاصل کر لیے گئے، ڈیم کی تکمیل 28-2027 میں شیڈول ہے اور اس وقت 14 مختلف سائٹس پر کام جاری ہے، جن میں ڈائی ورشن سسٹم، اِن ٹیک ٹنل، سپل ویز اور پاور ہاس...
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نیوی وار کالج کے 54ویں کانووکیشن کی تقریب کا لاہور میں انعقاد ہوا ۔چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں 118 افسران کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ فارغ التحصیل افسران میں دوست ممالک کے 44 افسران بھی شامل ہیں۔نیول چیف نے جنگی نوعیت میں تبدیلی اور سمندری سلامتی کو درپیش نئے خطرات کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایک ہزار دیہاتیوں کے ہجوم نے رائل بنگال ٹائیگر کو مار ڈالا تقریب سے خطاب میں نیول چیف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت کا واضح ثبوت ہے۔ غیر ریاستی عناصر کے کردار...
اپنے ایک جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ اکتوبر 2023ء سے صیہونی جارحیت کی وجہ سے غزہ میں سنگین انسانی صورتحال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے غزہ کی سنگین صورت حال پر 80 ممالک کے مشترکہ بیان کا خیرمقدم کیا۔ اس حوالے سے حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اکتوبر 2023ء سے صیہونی جارحیت کی وجہ سے غزہ میں سنگین انسانی صورت حال ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی قوانین کے مطابق نہتے فلسطینی شہریوں کی انسانی امداد کا مطالبہ کیا۔ حماس نے ان ممالک کے موقف کو غزہ میں فاشسٹ صیہونی رژیم کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی اور نسلی تطہیر کے خلاف بڑھتی ہوئی عالمی مخالفت...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے شہریوں کے لیے سفر مہنگا ہونے جا رہا ہے، کیونکہ مجاز حکام کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں چلنے والی اورنج لائن میٹروبس، گرین لائن، بلیو لائن اور الیکٹرک فیڈر روٹ سروسز کے یکطرفہ کرایوں میں 26 مئی 2025 سے نظر ثانی کر دی گئی ہے۔ نئی کرایہ پالیسی کے مطابق تمام اہم روٹس پر فی سفر کرایہ 100 روپے مقرر کیا گیا ہے، جو پہلے 50 سے 90 روپے تک تھا۔تفصیلات کے مطابق، اورنج لائن میٹرو بس سسٹم کا FAF تا N-5 اور N-5 سے اسلام آباد ایئرپورٹ تک کا کرایہ اب 100 روپے ہو گا، جبکہ گرین لائن فیڈر روٹ پر پمز سے بہارہ کہو تک،...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے ملک کے معروف رئیل اسٹیٹ گروپ بحریہ ٹاؤن (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے خلاف 26 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس واجبات کی وصولی کے لیے اہم اقدام اٹھا لیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس (IR)، زون IV، یونٹ XIII، بڑے ٹیکس دہندگان کے دفتر، اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے تحت چھ افسران کو بحریہ ٹاؤن کے مختلف دفاتر میں بطور ریسیور تعینات کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی انکم ٹیکس ریکوری رولز 2002 کے قاعدہ 179 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق مقرر کیے گئے افسران میں محمد نواز، عقیل رفیق، محمد سجاد، ملک خورشید محمد، محمد حسیب طاہر اور منتاب محمود شامل...
وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا کے ہمراہ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ 2024 میں ایک ہزار سے زائد دہشت گرد مارے گئے، بھارت کے علاوہ دنیا میں کونسا ملک دہشت گردی پر جشن مناتا ہے، بھارتی پراکسیز پیسے کیلئے بچوں کو قتل کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت 20 برس سے ریاستی دہشت گردی کررہا ہے، خضدار واقعے میں فتنۃ الہندوستان ملوث ہے، فتنۃ الہندوستان نے خضدار میں دہشت گردی اور بھارتی پشت پناہی کا اعتراف کیا، فتنۃ الہندوستان کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، یہ درندے ہندوستان کے پیسے پر بربریت کر رہے ہیں۔ بلوچ...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ۔ انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ اور نیوزی لینڈ کے گافنی آن فیلڈ فرائض سرانجام دیں گے،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 جون سے لارڈز میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلاجائےگا۔ علاوہ ازیں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی فاتح ٹیم کو 36 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی، رنر اپ ٹیم کو 21 لاکھ 60 ہزار ڈالر ملیں گے۔ چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم اور رنر اپ ٹیم کی انعامی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے،اس ایونٹ میں پاکستان...
کانگریس لیڈر نے سوال کیا کہ ٹرمپ کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کرنے کیلئے کس نے کہا، بھارت کی خارجہ پالیسی تباہ ہوچکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور مودی حکومت پر ایک بار پھر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے 23 مئی کو ایکس پر ایک پوسٹ میں جے شنکر کو مخاطب کرتے ہوئے کئی سنگین سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا "کیا ہمیں بتایا جائے گا کہ بھارت کو پاکستان کے برابر کیوں لا بٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مذمت میں ایک بھی ملک نے ہمارا ساتھ کیوں نہیں دیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ ٹرمپ کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی...

شیعہ علماء کونسل ڈیرہ غازیخان کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری عمر فاروق مشوری کی علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات
وفد میں سید عاقب علی شاہ، سید عمران حسین شاہ، سید محمد جعفر رضا گیلانی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ شامل تھے، علاقائی تنظیمی و عوامی امور و مسائل پر قائد محترم سے رہنمائی لی، قائد محترم نے معزز وفد کی مختلف امور میں رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے کوٹ ادو سے تعلق رکھنے والے شیعہ علماء کونسل کے رہنما و ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈیرہ غازی خان عمر فاروق خان مشوری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، سید عاقب علی شاہ، سید عمران حسین شاہ، سید محمد جعفر رضا گیلانی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی، تنظیمی و عوامی امور و مسائل پر قائد محترم سے رہنمائی...
6 اور 7 مئی کی درمیانی شب شروع ہونے والی پاک بھارت فوجی کشیدگی میں بھارت کو جہاں فوجی محاذ پر شدید ہزیمت اٹھانی پڑی وہیں اسے سفارتی محاذ پر بھی شدید ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے بھارت کے اندر شدید تنقیدی آوازیں اٹھ رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ اس کشیدگی میں ملک سفارتی تنہائی کا شکار ہو گیا ہے کیونکہ سوائے اسرائیل کے کسی بھی ملک نے بھارت کے مؤقف کی حمایت نہیں کی۔ دوسری طرف پاکستان کو جہاں ترکیہ، چین اور آذربائیجان کی جانب سے حمایت حاصل رہی وہیں دنیا کی بڑی طاقتوں نے بھی پاکستان کے مؤقف کی تائید کی۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی بڑھتی سفارتی تنہائی امریکی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 23 مئی 2025ء) شام میں لاکھوں لوگوں کو جا بجا بکھرے بارودی مواد، بیماریوں اور غذائی قلت سے جان کا خطرہ لاحق ہے۔ اقوام متحدہ کے امدادی حکام نے کہا ہے کہ ملک کو استحکام کی راہ پر ڈالنے کے لیے عالمی برادری کی مزید مدد درکار ہے۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) کی ڈائریکٹر ایڈیم ووسورنو نے کہا ہے کہ سالہا سال تک تکالیف اور مصائب کا سامنا کرنے والے لوگ اب تبدیلی محسوس کر رہے ہیں، تاہم ایک کروڑ 65 لاکھ لوگوں کو اب بھی انسانی امداد اور تحفظ درکار ہے۔انہوں نے پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) کا حوالہ...
پی ٹی اے نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ساتھ مل کر آئی ایم ای آئی کی غیر قانونی ٹیمپرنگ اور کلون شدہ موبائل فونز کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاوٴن تیز کردیا۔ پی ٹی اے کے مطابق ادارے کے زونل آفس ایبٹ آباد نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) ایبٹ آباد کے ساتھ تعاون سے آئی ایم ای آئی کی ٹیمپرنگ اور کلون/پیچ کیے گئے موبائل فونز کی فروخت پر کامیاب چھاپے مارے۔ پی ٹی اے کے مطابق یہ چھاپے مانسہرہ کے علاقے لاری اڈہ، صوفی ہوٹل کے قریب موبائل فون مرمت کی دکانوں پر مارے گئے جن کے نتیجے میں آئی ایم ای آئی کی ٹیمپرنگ میں استعمال ہونے والے...
اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم سے ملاقات میں دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی موقف کو اجاگر کرنے اور بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیز ایجنڈے کو دنیا کے سامنے رکھنے کے حوالے سے وزیراعظم سے رہنمائی لی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے زیر قیادت وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں سینیٹر شیری رحمان اور سابق وفاقی وزیر حنا ربانی کھر شامل تھیں، بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی موقف کو اجاگر کرنے اور بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیز ایجنڈے کو دنیا کے سامنے رکھنے کے حوالے سے وزیراعظم سے رہنمائی لی۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس قومی سفارتی کام کے حوالے سے...
دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ ہماری مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا مناسب جواب دے گا، پاکستان نے ماضی میں بھی بھرپور جواب دیا، ضرورت پڑی تو دوبارہ بھرپور جواب دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ نے مودی کے الزامات کو بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے بیانیے سے خطے کے امن کو خطرہ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مودی کے اشتعال انگیز بیانات کا مقصد سیاسی فائدے کے لیے خطے میں کشیدگی بڑھانا ہے، اس طرح کے بیانات عوام کو گمراہ کرنے کی دانستہ کوشش ہیں، یہ بیانات ذمہ دار ریاستی نظام کے...
کانگریس صدر نے کہا کہ پالیسیوں میں تبدیلی اسی بنیاد پر ہونی چاہیئے تاکہ سماجی انصاف کا خواب حقیقت بن سکے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ذات پر مبنی مردم شماری کو ایک قومی ضرورت قرار دیتے ہوئے پارٹی کے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نڈر ہو کر حساسیت کے ساتھ اور حقائق کی بنیاد پر عوام کے درمیان جائیں اور ذات پر مبنی مردم شماری کے حق میں آواز بلند کریں۔ نئی دہلی میں منعقدہ کانگریس کے ترجمانوں کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ یہ ورکشاپ محض ایک پروگرام نہیں بلکہ سماجی انصاف کی تحریک کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک میں ذات پر مبنی انصاف کی...

الیکشن کمیشن کا بے ضابطگیوں کی شکایات پر نوٹس ، جمعیت اہلحدیث کے مرکزی امیر کا انتخاب خطرے میں پڑ گیا
الیکشن کمیشن کا بے ضابطگیوں کی شکایات پر نوٹس ، جمعیت اہلحدیث کے مرکزی امیر کا انتخاب خطرے میں پڑ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن کی جانب سے بے ضابطگیوں کی شکایات پر نوٹس لینے کے بعد مرکزی جمیعت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی امیر کا انتخاب خطرے میں پڑ گیا۔پروفیسر ساجد میر کی وفات سے خالی ہونے والے امیر کے عہدے کا انتخاب 25 مئی کو ہونا تھا، امارت کے امیدوار ڈاکٹر زعیم الدین لکھوی نے الیکشن کمیشن کودی گئی درخواست میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی تھی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پارٹی دستور کے مطابق الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ، نیا الیکشن بورڈ بننے...

ملتان، ایس یو سی جنوبی پنجاب کے صدر علامہ عامر عباس ہمدانی کی ظہور شمسی سے ملاقات، والدہ کی وفات پر افسوس
علامہ سید عامر عباس ہمدانی نے والدین کی وفات کو ناقابل تلافی نقصان قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ ہستیاں رحمت خدا کا باعث ہیں، جن کے والدین زندہ ہیں اُنہیں قدر کرنا چاہیے، والدین کی اولاد کے حق میں دعا بہت جلد قبول ہوتی ہے، ان کے مقام اور منزلت کے حوالے سے قرآن مجید میں مختلف مقامات پر ذکر موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ ڈاکٹر عامر عباس ہمدانی نے دورہ ملتان کے دوران وفد کے ہمراہ شیعہ میانی میں سید ظہور حسین شمسی چیئرمین امور عزاداری و ممبر مصالحتی کمیٹی ملتان سے اُن کی والدہ محترمہ کی وفات پہ تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔ شیعہ علما کونسل جنوبی پنجاب کے وفدنے...
سٹی42: پاکستان کی ریاست کا مؤقف ہے کہ چین بھی بھارت کے ساتھ دہائیوں پرانے تنازعہ کشمیر کا فریق ہے اور مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک پاکستان اور بھارت کے درمیان امن نہیں ہو سکتا ۔ علاقہ کے اہم ترین زیرالتوا تنازعہِ کشمیر کے متعلق پاکستان کا یہ ریاستی مؤقف جمعہ کو اسلام آباد میں سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی کے ساتھ نیوز کانفرنس س کے دوران دہرایا گیا۔ جمعرات کے روز جی ایچ کیو میں پاکستان آرمی کے کور کمانڈرز کی آپریشن بنیانن مرصوص اور انڈیا پر کامل جنگی فتح کے بعد پہلی کانفرنس کے ایک روز بعد اور خضدار سکول بس پر بم کے خوفناک حملہ کے دو روز بعد اس اہم نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس چوری قطعاً قابل قبول نہیں ہے اس کے تدارک کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے ملک بھر کے چیمبر آف کامرس کے صدور کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ملاقات میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر صنعت رانا تنویر حسین، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر ریلویز حنیف عباسی، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد معاشی میدان میں تاریخ ساز فتح کے لیے حکومت پاکستان اور پوری پاکستانی قوم پُرعزم ہے، حکومت...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 23 مئی 2025ء ) واپڈا نے مہمند ڈیم کی تعمیر میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے، پراجیکٹ کے مین ڈیم کی تعمیر کا آغاز ہو گیا ہے۔ مین ڈیم کی تعمیر کے آغاز سے قبل دیگراہم اہداف پہلے ہی حاصل کئے جا چکے ہیں ۔ جن میں ریور ڈائی ورشن، اپ اینڈ ڈاؤن سٹریم عارضی ڈیمز، ڈیم فاؤنڈیشن کی کھدائی اور ڈیم کیلئے پہاڑ کے دائیں اور بائیں کناروں کی کھدائی شامل ہیں۔ مہمند ڈیم کی تکمیل2027-28 میں شیڈول ہے۔ مین ڈیم کی تعمیر کے آغازپروفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے مہمند ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد...
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ موجودہ سب کچھ عمران خان کو جھکانے کیلئے ہو رہا ہے لیکن وہ نہ جھکیں گے نہ ہی بکیں گے، بشری بی بی بیگناہ ہیں انہیں جیل میں کوئی سہولیات میسر نہیں۔ اپنے ایک بیان میں زرتا ج گل نے کہا اڈیالہ جیل ٹرائل میں مجھے یہ پتہ چلا کہ بشری بی بی جیل میں اپنے سیل میں بے ہوش ہو گئی تھی وہ گھریلو خاتون ہیں بیگناہ جیل میں ہیں پلیز ان کے لیے آواز اٹھائیں۔ بشری بی بی بے گناہ ہیں ان کی رہائی کے لیے آواز اٹھائیں۔ان کو کوئی سہولیات میسر نہیں یہ سب کچھ خان صاحب کو جھکانے کے لیے ہو رہا ہے خان صاحب نہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بھارت نے ہم پر واٹر بم پھینکا ہے جس کو ڈی فیوز کرنا بہت ضروری ہے۔ بھارت نے دریائے ستلج بند کر کے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کیا۔ بھارت پاکستان کو آبی طور پر اپنے زیر اثر رکھنا چاہتا ہے۔ بھارت پر ہم بالکل اعتماد نہیں کر سکتے۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ میں پانی کے محافظ کے طور پر بات کر رہا ہوں، پاکستان کا شمار پانی کی کمی والے ممالک میں ہوتا ہے، بھارت نے ہم پر واٹر بم پھینکا ہے جس کو ڈی فیوز کرنا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی کے حوالے سے بھارت اوپراور پاکستان زیریں حصے میں آتا ہے، بھارت پاکستان...
سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کپتان اینجلو میتھیوز نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ گال میں شیڈول ٹیسٹ 17 جون سے شروع ہوگا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اینجلو میتھیوز کا کہنا تھا کہ جب بھی ان کے ملک کو ان کی ضرورت ہوگی وہ سفید بال فارمیٹ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔ pic.twitter.com/nqsnpkpekD — Angelo Mathews (@Angelo69Mathews) May 23, 2025 2009 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے آل راؤنڈر نے 119 ٹیسٹ میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کی جبکہ 34 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کی۔
وزارت صحت کا ڈینگی کے خاتمے کیلئے متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کی ممکنہ ڈینگی وبا سے نمٹنے کے لئے سخت انتظامی اقدامات کی ہدایت جاری کی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کی ہدایت پر ڈینگی کیخلاف اقدامات کیلئے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مختار بھرتھ کی نے مراسلے میں ڈینگی کی روک تھام کے لئے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔مراسلے میں ڈی ایچ او، سی ڈی اے، اور ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی مائیکرو پلان اور سرویلنس شیڈول جمع کروانے کی بھی ہدایت درج ہیں۔مزید...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 مئی 2025ء) ٹرمپ انتظامیہ کا ہارورڈ یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلبہ کے داخلے پر پابندی لگانے کے اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جمعے کو چین کی حکومت نے کہا کہ اس سے امریکہ کی بین الاقوامی حیثیت اور اس یونیورسٹی کو نقصان پہنچے گا۔ ہانگ کانگ کی ایک یونیورسٹی نے اس غیر یقینی کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے غیر ملکی طلبہ کو اپنے ہاں یہ موقع فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جس کا مقصد اس صورتحال کا فائدہ اٹھانا ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں چینی طلبا کی تعداد ہارورڈ یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلبہ کی کُل تعداد میں اکثریت چینی اسٹوڈنٹس کی ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے اعداد...
پی ایس ایل 10 کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں لاہور قلندرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ 2025 کے دوسرے ایلیمینیٹرز میچ میں لاہوز قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر مذاکرات کا پانچواں دور روم میں شروع ہو گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جوہری مذاکرات کا آغاز تو ہوگیا لیکن امریکا اور ایران کے درمیان سخت بیانات اور غیر لچکدار مؤقف نے ان مذاکرات کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف کی سربراہی میں وفود کے درمیان جوہری مذاکرات عمان کی ثالثی میں ہو رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ان مذاکرات کا مرکزی نکتہ ایران کی یورینیم افزودگی کی سطح ہے۔ جس کے بارے میں اسرائیل سمیت عالمی قوتیں بھی اپنے خدشات کا اظہار کرچکی ہیں۔ امریکا بارہا یہی مطالبہ کرتا آیا ہے کہ ایران...
لاہور(نیوز ڈیسک)اسلام آباد یونائیٹڈ نے تصدیق کی ہے کہ انگلینڈ کے تجربہ کار اوپننگ بلے باز الیکس ہیلز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے باقی ماندہ میچز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہیلز پہلے سے طے شدہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر پاکستان سے روانہ ہو گئے ہیں اور وہ کوالیفائر 2 یا ممکنہ فائنل میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے وضاحت کی کہ پی ایس ایل کے شیڈول میں تبدیلی کے باعث الیکس ہیلز کی دستیابی 18 مئی تک محدود رہی، اور اس حوالے سے معاہدے کے وقت فریقین کے درمیان باہمی اتفاق ہو چکا تھا۔ ہیلز اسپین...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک)ہارورڈ یونیورسٹی کی خطیر امداد منجمد کرنے کے بعد ایک اور تعزیری فیصلہ کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کے غیر ملکی طلبا کے داخلے کا اختیار ختم کر دیا ہے۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ ایکسچینج وزیٹر پروگرام کی سند کو منسوخ کر دیا گیا ہے، اس پروگرام کی نگرانی یو ایس ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشن یونٹ کرتی ہے، جس کی سربراہی کرسٹی نوئم کرتی ہیں۔ This administration is holding Harvard accountable for fostering violence, antisemitism, and coordinating with the Chinese Communist Party on its campus. It is a privilege, not a right, for universities to...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز جمعہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہنے کی توقع ہے جس کے باعث ملک کے جنوبی علاقوں (سندھ ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہے گا جبکہ بالائی علاقوں (وسطی/ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان) میں معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے تاہم شام یا رات کے دوران کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی...
کراچی(کامرس ڈیسک)گندھارا انڈسٹریز کی جانب سے پاکستانی مارکیٹ میں پک اپ ٹرک کا ایک نیا ورژن متعارف کیا جانے والا ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کا اب تک کا سب سے مضبوط اور ٹف ٹرک ہوگا۔ قبل ازیں سال رواں کے آغاز میں کمپنی نے اسوزو ڈی میکس ایکس ٹیرین متعارف کرایا تھا جبکہ اب اس کا پروگرام اسوزو ڈی میکس وی کراس آٹو پلس (1.9 ایل بلیو پاور) متعارف کرانے کا ہے جو متوقع طور پر اگلے چند ہفتوں میں مارکیٹ میں آجائے گا۔ ڈی میکس وی کراس آٹو پلس ایک اعشاریہ 9 ایل آر زیڈ فور ای بلیو پاور ڈیزل انجن سے لیس ہوگا جو 150 پی اس اور 350 این...
کراچی(شوبز ڈیسک)معروف پاکستانی ماڈل اور اداکارہ مہرالنسا اقبال نے شوہر کی فٹنس سے متعلق سخت ہدایت کا انکشاف کر دیا۔ ڈرامہ عشقیا، ایک ستم اور، میرے بن جاؤ سمیت کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مہرالنسا اقبال نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے شوہر زکریا شاہ کے فٹنس سے متعلق رویے پر بات کی۔ مہرالنسا نے بتایا کہ ان کے شوہر نے ایک بار مذاق میں کہا، “جس دن تم موٹی ہوگئیں یا آنٹی لگنے لگیں، میں تمہیں چھوڑ دوں گا۔” اداکارہ نے اس پر ہنستے ہوئے کہا کہ وہ اسے سنجیدہ نہیں لیتیں کیونکہ اگر وہ واقعی “آنٹی” بھی بن جائیں تو ان کے شوہر انہیں...
لاہور: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ غیر ریاستی عناصر کے کردار اور غیر روایتی جنگی طریقہ کار کے تناظر میں روایتی عسکری حکمت عملیوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نیوی وار کالج کے 54ویں کانووکیشن کی تقریب کا لاہور میں انعقاد ہوا جہاں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ نیوی وار کالج کے کانووکیشن میں 118 افسران کو ڈگریاں تفویض کی گئیں، فارغ التحصیل افسران میں دوست ممالک کے 44 افسران بھی شامل ہیں۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے خطاب میں جنگی نوعیت میں تبدیلی اور سمندری سلامتی کو درپیش...
اسلام آباد: سینیٹ نے خضدار واقعے پر بھارتی دہشت گردی کے خلاف قردارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں خضدار واقعہ پر ایوان میں قردادار پیش کی گی جو کہ سینیٹر آغا شاہ زیب درانی نے پیش کی ایوان نے اسے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ خضدار میں معصوم بچیوں کی بس پر دہشت گردی کے بزدلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہیں، بزدلانہ حملہ بھارت نے پلان کیا اور اپنی پراکسیز کے ذریعے خضدار میں حملہ کیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ معصوم بچوں کے خلاف یہ ایک شرم ناک اقدام اور ناقابل برداشت ہے، پوری قوم دہشت گردی کے اس بزدلانہ قوم...
ہارورڈ یونیورسٹی نے جامعہ میں غیر ملکی طلبا کے داخلوں کو روکنے پر ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ہارورڈ یونیورسٹی اب غیر ملکی طلبا کو داخلہ نہیں دے سکے گی، ٹرمپ انتظامیہ کا نیا فیصلہ یونیورسٹی نے ڈونالڈ ٹرمپ کے آئیوی لیگ اسکول کی بین الاقوامی طلبا کے اندراج کی اہلیت کو منسوخ کرنے کے فیصلے پر ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ گارجین کی رپورٹ کے مطابق بوسٹن کی وفاقی عدالت میں دائر کی گئی شکایت میں ہارورڈ نے منسوخی کو امریکی آئین کی پہلی ترمیم اور دیگر وفاقی قوانین کی سخت خلاف ورزی قرار دیا۔ اس نے یہ بھی کہا کہ منسوخی کا یونیورسٹی اور 7،000 سے زیادہ ویزا ہولڈرز پر فوری اور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)واپڈا نے پاکستانی عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ مہمند ڈیم پر ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا گیاہے ، مین ڈیم کی تعمیر شروع کردی گئی ہے ۔واپڈا کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ مین ڈیم کی تعمیر کے آغاز پر وفاقی وزیر آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے پراجیکٹ کا دورہ کیا جبکہ اس موقع پر چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل(ر)سجاد غنی بھی ہمراہ تھے۔ اعلامیے کے مطابق مین ڈیم کی تعمیر سے قبل ریورڈائی ورشن، ڈیم فاؤنڈیشن سمیت دیگر اہداف پہلےہی حاصل کئے جا چکے ہیں، وفاقی وزیر نے پراجیکٹ کی مختلف سائٹس پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ترجمان کا کہناتھا کہ 213...
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کی ہیں جس کی وجہ سے بہت سے پاکستانی حج پر نہیں جاسکیں گے، اس حوالے سے وزیراعظم نے تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے جو بھی ذمہ دار ہوا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، سرکاری حج کا کوٹہ مکمل ہوگیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ میں 2 دفعہ سعودی عرب گیا اور وہاں پر حج انتظامات دیکھے، سعودی عرب کے وزیرحج سے بھی ملاقات ہوئی، پاکستان کی سرکاری حج اسکیم کے تحت 50 فیصد عازمین حج جاتے ہیں، جبکہ 50 فیصد پرائیویٹ ٹور آپریٹرز...
ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاق سیکریٹری داخلہ نے کہا ہے کہ خضدار میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، دہشت گردوں نے اسکول کے بچوں کو نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق سیکریٹری داخلہ خرم آغا نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان کی تشکیل نو کر دی ہے، خضدار میں حملہ بس پر نہیں، ہماری اقدار اور تعلیم پرتھا۔ سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملے میں فتنہ الہندوستان ملوث ہے، دہشت گردوں کو خطرناک نتائج بھگتنا ہوں گے۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار میں دہشت گردی...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کا اجلاس ہوا۔وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں 104 ارب کے ترقیاتی منصوبے منظور کرلیے گئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق 96 ارب کے 3 بڑے منصوبے قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) کو بھجوادیے گئے ہیں۔وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی نے 8 ارب روپے کے 4 منصوبے اور صنعت و تجارت کے 2 منصوبوں کی منظوری دی گئی۔اعلامیے کے مطابق 1000 سلائی یونٹس فیز 2 کی منظور ی دی گئی، جس کی لاگت 1 اعشاریہ 95 ارب روپے ہوگی جبکہ ایس ایم ای فیسیلیٹیشن سینٹرز کی زمین خریداری کےلیے سوا ارب منظور کیے...
وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ—فائل فوٹو وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وکلاء کے مسائل کے حل کےلیے حکومت پُرعزم ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے مختلف بار ایسوسی ایشنز کے وفود نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں اسلام آباد ہائی کورٹ بار اور راولپنڈی ہائی کورٹ بار کے وفود شریک ہوئے۔ حکومت کے وکلاء کیساتھ معاہدے میں کبھی دھوکا نہیں ہو گا: اعظم نذیر تارڑوفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت کا وکلاء کے ساتھ جو معاہدہ ہے اس میں کبھی دھوکا نہیں ہو گا۔ چکوال، جھنگ، حافظ آباد، ڈسکہ، وزیر آباد، سمندری، حسن ابدال، کلور کوٹ، اٹک بارز کے نمائندے بھی ملاقات میں موجود تھے۔اس موقع...
بلاول بھٹو نے قومی سفارتی کام سے متعلق اعتماد کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ فوٹو پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی جارحیت، اشتعال انگیز ایجنڈے کو دنیا کے سامنے رکھنے سے متعلق رہنمائی لی۔وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر پاک بھارت کشیدگی کے بعد کی صورتحال، بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دینے کیلئے قائم حکومتی وفد کے دوروں اور پاکستان کے بیانیے سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ سابق بھارتی وزیر خزانہ نے پہلگام حملے میں پاکستان کو کلین چٹ دے دیبھارتی سیاستدان نے کہا کہ مودی...
پاکستان ہائی کمیشن لندن میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں برطانیہ میں بسنے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے برطانیہ میں مقیم برٹش پاکستانیوں کو اُن کی قابلِ قدر خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز پیش کیں۔ ڈاکٹر فیصل نے برطانوی پاکستانیوں کی پاکستان کے لیے خدمات اور کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا اور کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد اور یکجہتی کو دیکھ کر دلی مسرت ہوئی۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ برٹش پاکستانی برطانیہ کی معاشی اور سماجی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم کسی بھی ملک میں ہوں پاکستان ہماری مشترکہ شناخت ہے۔ پاکستانی کمیونٹی...
سٹی 42 : وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خضدار بس کے دلخراش واقعہ میں ہمارے بچوں نے عظیم قربانی دی، خضدار واقعہ میں متاثر ہونے والے بچوں کا عزم اور جذبہ بلند ہے ۔ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے خضدار واقعہ میں زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت اور اُن کے لواحقین سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبیدار سلیم نے اپنی دو بیٹیوں کی تدفین کی، تیسرا بیٹا شدید زخمی ہے، صوبیدار سلیم اپنے بچوں کی شہادت اور زخمی ہونے کے باوجود ایمبولینس کے آگے پاکستان کے حق میں...
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات پر دونوں فریقین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ مکمل ہونے کی خبر سنادی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس، یوکرین کے درمیان قیدیوں کا ایک بڑا تبادلہ ابھی مکمل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات پر دونوں فریقین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں قیدیوں کے تبادلے سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ کا بیان گزشتہ ہفتے روس اور یوکرین مذاکرات کے بعد سامنے آیا تھا، جس...
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے وزارت داخلہ نے احکامات دے دیے ہیں۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 25 مئی کو پاکستان کے دورے پر پہنچے گی،دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی، دوسرا میچ 30 مئی اور تیسرا میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ رواں برس نجی حج اسکیم کے تحت رواں برس 25 ہزار عازمین جاسکیں گے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے اسلام آباد میں سیکریٹری وزارت مذہبی امور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اب تک حج کے حوالے سے جو ہوچکا ہے وہ بتانا چاہتا ہوں، حج پالیسی نومبر میں منظور ہوئی تھی اور میں نے مارچ میں وزارت کا چارج سنبھالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو مرتبہ سعودی عرب جاکر انتظامات دیکھے ہیں، سرکاری اسکیم کا مکمل کوٹہ استعمال ہو رہا ہے، نجی اسکیم کے پیسے بروقت ٹوور آپریٹرز نہ بھیج سکے، نجی اسکیم میں سعودی عرب کے احکامات پر عمل...
اسلام آباد: ملک میں حالیہ ہفتے مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں کمی کی شرح 0.29 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی 1.35 فیصد کی سطح پر آگئی، حالیہ ایک ہفتے کے دوران 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی قیمتوں میں 12.01 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں 8.16 فیصد، گڑ کی قیمتوں میں 1.50 فیصد، کیلوں کی قیمتوں میں ایک فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں0.79 فیصد، آٹے کی قیمتوں میں0.63 فیصد، دال چناکی قیمتوں میں 0.39 فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں0.30 فیصد، خشک پاوڈر دودھ کی قیمتوں میں...
اسلام آباد:ماہانہ 50 ہزار سے 3 لاکھ تک تنخواہ والوں کے لیے بڑی خبر آگئی، آئندہ بجٹ میں ریلیف کے امکانات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات کا آخری دور ہے، جس میں آئندہ بجٹ میں تنخواہ دارطبقے کیلئے انکم ٹیکس کےریلیف کے امکانات ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے تنخواہ دارطبقے کیلئے ریلیف کی ہدایات کی تھیں ، رواں مالی سال تنخواہ دار طبقے سے توقعات سے زیادہ ٹیکس ملا۔ جس کے پیش نظر آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے تمام سلیب پر ریلیف دیا جاسکتا ہے اور تمام سلیب پر 2.5 فیصد ریلیف دیے جانے کا امکان ہے۔تنخواہ دار طبقے کیلئے سالانہ 10لاکھ روپے کی آمدن پرٹیکس فری کیے جانے کا امکان ہے...
تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہنا تھا کہ ٹرمپ ایک درندہ ہے، جو اب کشمیر کے مظلوم عوام کے زخموں پر ثالثی کے نام پر نمک چھڑکنا چاہتا ہے، سوال یہ ہے کہ کیا ایک بھیڑیا، بکریوں کے ریوڑ کا نگہبان بن سکتا ہے؟ اور جس نے فلسطین کا سودا کیا، وہ کشمیر کا محافظ بن سکتا ہے؟" اسلام ٹائمز۔ معروف مفکر اور عالمی خطیب علامہ سید جواد نقوی نے جامعہ العروۃ الوثقیٰ لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نام نہاد ثالثی کی کوششوں کو "درندگی، نسل پرستی، اور استعمار کا دھوکہ" قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "ٹرمپ ایک درندہ ہے، وہی...
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں جہازوں کی اڑان کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ہوائی فائرنگ، ڈرون کے استعمال، کبوتر اور پتنگ اُڑانے پر پابندی ہوگی۔ دفعہ 144 کا اطلاق 60 یوم کے لیے ہوگا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ Ansa Awais Content Writer
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 مئی 2025) پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی ( پی اے اے) نے بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی۔ ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پاکستانی فضائی حدود پر بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی 24 جون 2025 صبح 4:59 بجے تک بڑھا دی گئی۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے۔ یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہوگی۔ بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کے زیر انتظام کوئی بھی پرواز پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکے گی۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلے کے بعد 23مئی تک فضائی حدود بند...
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں ملک کی ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل پر گفتگو کی گئی۔بلال بن ثاقب نے کہا کہ ہم ایسی نسل کیلیے کام کر رہے ہیں جو ڈیجیٹل فنانس، ڈی سینٹر لائزیشن اور اے آئی کو موقع سمجھتی ہے۔اعلامیہ کے مطابق بلال بن ثاقب نے پاکستان کرپٹو کونسل کی پیش رفت پر اہم اپڈیٹس شیئر کیں، ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد اور بائنانس کے بانی کے دورہ اور بین الاقوامی تعاون سے متعلق بھی آگاہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون تک توسیع کردی گئی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا۔پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی کے معاملے پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔ نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون 2025ء تک توسیع کردی گئی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مدت میں توسیع کا نوٹم میں مزید کہا ہے کہ بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے، یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی ایئر لائنز یا آپریٹرز کے زیرانتظام کوئی بھی پرواز پاکستانی...
پشاور: خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں جہازوں کی اڑان کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ہوائی فائرنگ، ڈرون کے استعمال، کبوتر اور پتنگ اُڑانے پر پابندی ہوگی۔ دفعہ 144 کا اطلاق 60 یوم کے لیے ہوگا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
پشاور: اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے زمینوں کے جعلی انتقالات پر محکمہ ریونیو کے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ 79 کروڑ مالیت کی 794 کنال اراضی کے جعلی انتقالات پر ایف آئی آر درج کرلی۔ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کو ضلع چارسدہ کے ایک شہری کی شکایت موصول ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی 794 کنال 14 مرلے اراضی، جو کہ 79 کروڑ روپے مالیت کی ہے، جعلی انتقالات کے ذریعے کسی دوسرے شخص کے نام منتقل کردی گئی ہے۔ اینٹی کرپشن کی انکوائری ٹیم نے ریکارڈ کی جامع جانچ پڑتال کے بعد تصدیق کی کہ زمین کے یہ انتقالات بالکل جعلی ہیں۔ انکوائری میں یہ بات سامنے آئی کہ محکمہ ریونیو کے اہلکار قانون گو اورپٹواری نے...
مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم میں درخواست دینے والی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے خواتین کو الیکٹرک اسکوٹیز کی فراہمی کیلئے اگلے ماہ قرعہ اندازی کا فیصلہ کرلیا۔پہلے مرحلے میں ایک ہزار خواتین کو ای وی اسکوٹیز کی فراہمی کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کوشش ہےجون میں ای وی اسکوٹی کیساتھ ای وی ٹیکسی پر بھی کام شروع کیا جائے۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس کا ہوا، جس میں بڑے ٹرانسپورٹ منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر یلو لائن نے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے سے متعلق بریفنگ دیتے...
فائل فوٹو۔ پراونشمل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج رات سے بارش کا امکان ہے۔ پشاور سے پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش کا سلسلہ کل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو ناخوشگوار واقعات سے پیشگی نمٹنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کے اجلاس میں صوبوں کی طرف بجلی واجبات قومی مالیاتی ایوارڈ سے کاٹنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ سی سی آئی نے مالیاتی کمیشن سے صوبوں کے بجلی بقایاجات کٹوتی کی منظوری دی، وزارت خزانہ، پاور ڈویژن نے صوبوں کے ساتھ اس کا طریقہ کار بنا لیا ہے، اس مد میں صوبوں سے161 ارب روپے کی وصولی کرنی ہے، صوبوں نے31 مارچ تک 161 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں۔حکام پاور ڈویژن نے کہا کہ سندھ نے 68 ارب روپے، پنجاب نے 42 ارب روپے ادا کرنے ہیں، بلوچستان نے41 ارب روپے، خیبر پختونخوا نے 10 ارب روپے ادا کرنے...
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون مدعی نے ملزم سے لاکھوں روپے لے کر عدالت میں ملزم کے حق میں بیان بدل کر ملزم کو فائدہ دیا، متاثرہ نادیہ الطاف نے شوہر کی مدعیت میں ملزم تنویر کے خلاف زنا کا نامزد مقدمہ درج کروایا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع لیہ میں زنا کے ایک مقدمے میں بیان بدلنے پر متاثرہ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب کی ہدایت پر لیہ پولیس نے اینٹی ریپ ایکٹ قانون پر عملدرآمد کرتے ہوئے زنا کے مقدمے کی متاثرہ اور مدعی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون مدعی نے ملزم سے لاکھوں روپے لے کر عدالت میں ملزم کے حق...
پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر میں آندھی اور بارشوں کا نیا الرٹ جاری کردیا، ترجمان کے مطابق 23 اور 24 مئی کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلیں گی اور بارش ہوگی۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھرمیں آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا. ترجمان کے مطابق 23 اور 24 مئی کے دوران گوجرانوالہ، چکوال، منڈی بہاوالدین، جہلم، راولپنڈی، گلیات، مری، اٹک میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ لاہور، قصور، سیالکوٹ ،نارووال، اوکاڑہ، فیصل آباد ،جھنگ، میانوالی اور جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی بھی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کہتے ہیں کہ بارشوں کے سلسلے سے گرمی اور ہیٹ...
بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی میں توسیع، نوٹم جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون تک توسیع کردی گئی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا۔پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی کے معاملے پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔ نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون 2025 تک توسیع کردی گئی ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مدت میں توسیع کا نوٹم میں مزید کہا ہے کہ بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے، یہ پابندی بھارتی...

چین اپنے بیرون ملک طلباء اور محققین کے جائز قانونی حقوق و مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرے گا ، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ سے امریکی حکومت کے فیصلے کے بارے میں پوچھا گیا جس میں ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر پروگرام کے تحت اس کی سند کو ختم کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں اس ادارے کو نئے بین الاقوامی طلباء کو داخلہ دینے سے مؤثر طور پر روک دیا گیا ہے۔جمعہ کے روز ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین۔امریکہ تعلیمی تعاون باہمی مفاد پر مبنی ہے، چین نے ہمیشہ تعلیمی تعاون کو سیاسی بنانے کی مخالفت کی ہے، امریکی اقدامات صرف امریکہ کی اپنی ساکھ اور بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچائیں گے۔ چین اپنے بیرون ملک طلباء اور محققین کے جائز قانونی حقوق و مفادات...
بنگلہ دیش ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے، وفاقی کابینہ کے فیصلےکے تحت وزارت داخلہ نےاحکامات جاری کردیے۔ ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی، پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز کے دوران سول آرمڈ فورسز بھی تعینات رہے گی۔بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم 25 مئی کو پاکستان کے دورے پر پہنچے گی، جس کی سیکیورٹی کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک...
بیجنگ :چین کے شی زانگ خود اختیار علاقے کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کی یادگار تقریبات کا لوگو باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا۔ لوگو عدد “60” کی شکل کا ہے جو چین کے قومی پرچم یعنی پانچ ستارے والے سرخ پرچم اور گلسنگ پھول کی پتیوں پر مشتمل ہے۔ قومی پرچم شی زانگ کی مادر وطن کی جانب دیکھ بھال کی علامت ہے، جس کی بدولت شی زانگ میں گزشتہ 60 سالوں میں شاندار گلسنگ پھول کھلے رہتے ہیں۔ شی زانگ بلٹ ٹرین، جدید نئے دیہی علاقے، ونڈ پاور جنریشن، برف پوش پہاڑ اور تبتی انٹلوپ گزشتہ 60 سالوں میں شی زانگ میں سوشلسٹ جدیدکاری کی نتیجہ خیز کامیابیوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ Post Views: 5
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ خضدار میں 21 مئی کو فتنۃ الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا، فتنۃ الہندوستان جان بوجھ کر معصوم اور نہتے پاکستانیوں کو نشانہ بنارہاہے۔ وفاقی سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ خضدار میں بچوں کی شہادت میں فتنۃ الہندوستان ملوث ہے. بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کررہا ہے اور گزشتہ 20 سال سے ریاستی دہشت گردی کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان نے 2009میں دہشت گردی...
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بیان دیا کہ انڈیا نے حملہ کرکے جو نقصان پہنچایا اس سے زیادہ نقصان ایک سیاسی جماعت نے 9 مئی کو پہنچایا، وزیر اعلی کا یہ بیان پاکستان کی سلامتی کیخلاف ہے، کیا ہمارے معصوم بچے، عورتیں اور عام شہری جو شہید ہوئے ان کی جانوں کی وزیراعلی کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں، وزیراعلیٰ نے پاکستان تحریک انصاف کے بغض میں بھی پاکستان کی سلامتی کیخلاف بیان دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بیان کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی۔ قرارداد اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ فرخ جاوید مون، احمر بھٹی، علی امتیاز، معین...
محکمہ موسمیات نے 23اور 24مئی کو ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں 23اور24مئی کو گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، رپورٹ کے مطابق نم آلود ہوائیں مسلسل بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں،مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی 24مئی کو بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور میں بارش کاامکان ہے،گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ،مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،ایبٹ آباد، ہری...
مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی جبر کا شکار ہیں: پاکستانی مندوب عاصم افتخار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی قبضے کے تحت منظم جبر و تشدد کا شکار ہیں۔سلامتی کونسل میں مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ سے متعلق بحث کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت غیرقانونی طور پر کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے میں کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حقِ خود ارادیت کے منتظر ہیں، مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کیلئے فوری عالمی اقدامات ضروری ہیں۔پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار...
سیکرٹری جنرل عوامی تحریک کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، سامنے آ کر لڑنے کی جرأت سے محروم دشمن ہمارے بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے بلوچستان خضدار میں بچوں کی سکول بس پر خودکش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت پر حملہ قرار دیا ہے۔ کوئی گرا ہوا ذہن ہی اس طرح کی کارروائی میں ملوث ہو سکتا ہے۔ بچوں پر حملہ کرنیوالے دہشت گرد اور منصوبہ ساز انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دشمن جو سامنے آ کر لڑنے کی جرأت سے محروم ہے وہ چھپ کر...
چین کے معاشی آپریشن میں تیزی اور بہتری کا سلسلہ جاری ہے، چینی نائب وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فونگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں سٹی گروپ کے چیئرمین سٹیفن ٹسلر اور کارلائل گروپ کے سی ای او آرنلڈ شوارٹز سے ملاقات کی۔ جمعہ کے روز اس موقع پر حہ لی فونگ نے کہا کہ اس وقت چین کے معاشی آپریشن میں تیزی اور بہتری کا سلسلہ جاری ہے، زراعت ، صنعت اور خدمات کی ترقی کے نئے امکانات ابھر رہے ہیں ،اعلیٰ معیار کی ترقی کو ٹھوس طور پر فروغ دیا جا رہا ہے، جس میں مضبوط لچک اور قوت کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔...
---فائل فوٹو پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے بےبنیاد اور اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ الزامات کو مسترد کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے بیانات کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہیں، پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنا حقائق کے منافی ہے، عالمی برداری بھارت کے نفرت انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات اور رویے کا نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ جھوٹےالزامات اور عسکری دعوے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم پارٹنر ہے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ...
— فائل فوٹو لاہور سے منشیات اور زیادتی کے شکار گمشدہ اور گھر سے بھاگے 44 بچے بازیاب کروا لیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بازیاب بچوں کو والدین کے سپرد کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے زیادتی، استحصال، چائلڈ لیبر ہماری ریڈ لائن ہے۔اُنہوں نے کہا کہ منشیات، زیادتی کا شکار بچوں اور ان کے والدین کی ماہرین نفسیات سےکونسلنگ کروا رہے ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر نے کہا کہ مختصر ترین مدت میں بڑی تعداد میں گمشدہ بچوں کو بازیاب کروایا، بازیاب بچوں کا تعلق گھوٹکی، کراچی، سوات، لاہور سمیت مختلف شہروں سے ہے، والدین کو ڈھونڈ کر 13 بچوں کے ان کے سپرد کیا جا رہا...
---فائل فوٹو ایف آئی اے ملتان نے عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کر کے لاہور اور ملتان سے 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملتان: عالمی سائبر نیٹ ورک پکڑ اگیا، 21 ملزمان گرفتارپاکستان میں عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک پکڑا گیا،21 ملزمان کو گرفتار کرلیے گئے۔ ایف آئی اے کے مطابق 7 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل کردیا گیا، دیگر 9 ملزمان ابھی بھی جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔عالمی ہیکنگ نیٹ ورک کا سرغنہ رمیض شہزاد تاحال گرفتار نہ کیا جاسکا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تحقیقات کی روشنی میں 30 سے زائد ویب سائٹس بلاک کردیں گئیں، گرفتار گروہ کو امریکی اور ڈچ ایجینسیز کی خفیہ رپورٹس پر گرفتار...
— فائل فوٹو لیاری یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور شعبہ مینجمنٹ سائنس کے پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ کا انتقال آج دوپہر طویل علالت کے باعث مقامی اسپتال میں ہوا۔ان کا بنیادی تعلق جامعہ کراچی کے شعبہ سیاسیات سے تھا اور وہ سرطان جیسے موزی مرض میں مبتلا تھے۔ ان کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
---تصویر بشکریہ رپورٹر پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے سرپرستِ اعلیٰ رانا ابرار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری پہچان، فخر اور ایمان کا حصہ ہے اور اس کےلیے تن من، دھن کی ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) جاپان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، جس میں پارٹی کے چیئرمین ملک یونس، سیکریٹری جنرل شمز بٹ، نائب صدر مرزا اکرم اور دیگر عہدیداران شامل تھے۔رانا ابرار احمد نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں دشمن کی طرف سے داغا گیا ایک میزائل ان کے آبائی شہر مریدکے میں ان کے گھر کے قریب آ گرا، لیکن اس کے باوجود اہلِ علاقہ نے خوف کے بجائے جذبہ حب الوطنی...
— فائل فوٹو خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری اور وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ورلڈ بینک کے وفد کے ہمراہ نظر محمد لغاری گوٹھ کا دورہ کیا۔ورلڈ بینک کے وفد میں مینیجنگ ڈائریکٹر اینا بیجئرڈ اور کنٹری ڈائریکٹر ناجی بین حسین شامل ہیں۔آصفہ بھٹو، مراد علی شاہ اور ورلڈ بینک کے وفد نے نظر محمد لغاری گوٹھ میں سیلاب متاثرین کےلیے تعمیر شدہ گھروں کا معائنہ کیا۔آصفہ بھٹو اور ایم ڈی ورلڈ بینک نے متاثرہ خواتین میں گھروں کی ملکیت کی اسناد تقسیم کیں۔ ایم ڈی ورلڈ بینک کو ملاقات کے دوران متاثرہ خواتین کا دستکاری کا کام بھی دکھایا گیا۔آصفہ بھٹو زرداری نے وفد کو بتایا کہ نظر محمد لغاری گوٹھ میں سیلاب سے تباہ 32 گھروں کی...
پشاور: خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج رات سے بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ کل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا، اس دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو بارشوں باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے، کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 مئی 2025ء) بھارتی شہر کولکتہ میں قائم سمندری جہاز تعمیر کرنے والی ایک کمپنی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ بگڑتے سفارتی تعلقات کے درمیان شپ تعمیر کرنے کے 180 کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ لاگت والے ایک بڑے دفاعی معاہدے کو منسوخ کر دیا ہے۔ گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ ( جی آر ایس ای) بھارتی وزارت دفاع کے تحت کام کرتی ہے۔ اسی نے بدھ 21 مئی کو اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ طور پر اس بارے میں مطلع کیا۔ کمپنی نے بتایا، ’’ہم آپ کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کی حکومت نے شپ بنانے کے آرڈر کو منسوخ کر...