2025-05-17@02:47:09 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«ڈالر سرپلس رہا»:
مالی سال کے پہلے 10 ماہ جولائی تا اپریل جاری کھاتہ (کرنٹ اکاؤنٹ) ایک ارب 88 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اپریل کے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔ مرکزی بینک نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ جولائی تا اپریل جاری کھاتہ (کرنٹ اکاؤنٹ) ایک ارب 88 کروڑ ڈالر سرپلس رہا، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں کرنٹ اکاؤنٹ کو ایک ارب 33 کروڑ 70 لاکھ ڈالر خسارے کا سامنا تھا۔ اسی طرح اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر فاضل رہا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مارچ 2025ء میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر سرپلس رہا...
اسٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا۔مرکزی بینک کے مطابق اپریل میں کرنٹ ا کاؤنٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق اپریل میں ملکی برآمدات 2.61 ارب ڈالر، درآمدات 5.23 ارب ڈالر اور تجارتی خسارہ 2.62 ارب ڈالر رہا۔اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک ملکی برآمدات 27.27 ارب ڈالر اور درآمدات 48.61 ارب ڈالر جبکہ اپریل کی ورکرز ترسیلات 3.18 ارب ڈالر رہیں۔مالی سال کے ابتدائی دس ماہ کا تجارتی خسارہ 21.34 ارب ڈالر رہا، تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 30.96 ارب ڈالر رہا جبکہ دس ماہ میں ورکرز ترسیلات 31.21 ارب ڈالر رہیں۔
کراچی (نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔ اسٹیٹ بینک کا بتانا ہےکہ اپریل میں ملکی برآمدات 2.61 ارب اور درآمدات 5.23 ارب ڈالر رہیں جب کہ تجارتی خسارہ 2.62 ارب ڈالر رہا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک ملکی برآمدات 27.27 ارب ڈالر اور درآمدات 48.61 ارب ڈالر رہیں جب کہ اپریل کی ورکرز ترسیلات 3.18 ارب ڈالر رہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق مالی سال کے ابتدائی 10ماہ کا تجارتی خسارہ 21.34 ارب ڈالر ، تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 30.96 ارب ڈالر اور 10 ماہ میں ورکرز ترسیلات 31.21 ارب ڈالر رہیں۔ شہری پر بدترین تشدد کی ویڈیو...
اشرف خان:حکومتی اقدامات، سب سے بڑا چیلنج کرنٹ اکاؤنٹ قابو میں آگیا، اپریل 25 میں کرنٹ اکاؤنٹ 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، رواں مالی سال 10 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ 1 ارب 88 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2025 میں تاریخ میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 20 کروڑ ڈالر سرپلس رہا تھا ، رواں مالی سال 10 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ 1 ارب 88 کروڑ ڈالر سرپلس رہا ،گزشتہ مالی سال 10 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ 1 ارب 33 کروڑ ڈالر کا خسارہ تھا۔اپریل 25 میں ایکسپورٹ 2 ارب 61 کروڑ ڈالر رہا، اپریل میں درآمدی بل 5 ارب 23 کروڑ ڈالر رہا، اپریل25 می تجارتی خسارہ 2 ارب 62 کروڑ ڈالر...
فروری 2025ء میں جاری کھاتے کو 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا خسارہ درپیش تھا، تیسری سہ ماہی میں جاری کھاتا 70 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔ اسلام ٹائمز۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات میں نمایاں اضافہ کے باعث مارچ 2025ء میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب ڈالر سے زائد ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مارچ 2025ء میں جاری کھاتہ ایک ارب 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، فروری 2025ء میں جاری کھاتے کو 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا خسارہ درپیش تھا، تیسری سہ ماہی میں جاری کھاتا 70 کروڑ ڈالر سرپلس رہا، رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کا جاری کھاتے ایک ارب 85 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ مالی سال کے...
دسمبر 2024ء میں ملکی برآمدات 3.05 ارب ڈالرز، درآمدات 4.77 ارب ڈالرز، جبکہ تجارتی خسارہ 1.72 ارب ڈالرز رہا۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ دسمبر 2024ء کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 58.20 کروڑ ڈالرز، جبکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 1.21 ارب ڈالرز رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2024ء کی پہلی ششماہی کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.39 ارب ڈالرز تھا۔ دسمبر 2024ء میں ملکی برآمدات 3.05 ارب ڈالرز، درآمدات 4.77 ارب ڈالرز، جبکہ تجارتی خسارہ 1.72 ارب ڈالرز رہا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں برآمدات 7 فیصد اضافے سے 16.22 ارب ڈالرز اور مالی سال 2025ء کی پہلی ششماہی کی درآمدات 9 فیصد اضافے سے 27.74...