اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، اسٹیٹ بینک
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
مالی سال کے پہلے 10 ماہ جولائی تا اپریل جاری کھاتہ (کرنٹ اکاؤنٹ) ایک ارب 88 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اپریل کے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔ مرکزی بینک نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ جولائی تا اپریل جاری کھاتہ (کرنٹ اکاؤنٹ) ایک ارب 88 کروڑ ڈالر سرپلس رہا، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں کرنٹ اکاؤنٹ کو ایک ارب 33 کروڑ 70 لاکھ ڈالر خسارے کا سامنا تھا۔ اسی طرح اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر فاضل رہا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مارچ 2025ء میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر سرپلس رہا تھا۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں نے والی ریکارڈ ترسیلات زر کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے محفوظ رہا اور سرپلس رہنے سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر ڈالر سرپلس رہا ایک ارب
پڑھیں:
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں بڑا اضافہ
کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں بڑا اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے ملنے والی قرض کی قسط اگلے ہفتے جاری ہونے والے اعداد وشمار میں شامل کی جائے گی۔
مرکزی بینک کے اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 9 مئی کو 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں زرمبادلہ کے سرکاری
ذخائر کی مالیت 10 ارب 40 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 9 مئی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 61 کروڑ 31 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔
اعدد وشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 21 کروڑ 7 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وضاحت کی ہے کہ آئی ایم ایف سے ملنے والی قرض کی دوسری قسط ایک ارب 2 کروڑ30 لاکھ ڈالر 16 مئی کو جاری ہونے والے اعداد وشمار میں شامل ہوں گے۔