2025-05-06@02:06:46 GMT
تلاش کی گنتی: 4900

«ڈرون حملے میں»:

    روس کے ایک علاقے میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ میں تین اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ روس کے جنوبی مسلم اکثریتی علاقے داغستان کے دارالحکومت ماخاچکالا میں پیش آیا۔ علاقائی گورنر سرگئی میلیکوف کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تھی۔ گاڑی میں سوار ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو حملہ آور بھی مارے گئے۔ مارے گئے افراد کی عمریں 24 برس کے درمیان ہیں فرار ہونے والوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ چار پولیس اہلکار کے ساتھ متعدد شہری بھی زخمی بھی ہیں جن میں ایک 17 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ روس کا علاقہ داغستان، بحیرہ کیسپیئن کے کنارے واقع ہے اور یہاں گزشتہ...
    شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 5 مئی 2025ء)شارجہ چلڈرن ریڈنگ فیسٹیول اور بزمِ اردو کے اشتراک سے ایکسپو سینٹر شارجہ میں اردو فیسٹ 2025 منایا گیا، جس میں انٹر اسکول بیت بازی اور تقریری مقابلے منعقد ہوئے۔ طلبہ نے اردو زبان سے محبت اور ادب سے لگاؤ کا بھرپور اظہار کیا۔(جاری ہے) تقریری مقابلے کے نتائج:پہلا انعام: پاکستانی اسلامک پرائیویٹ اسکول، العیندوسرا انعام: شیخ راشد المکتوم پاکستان اسکول، دبئیتیسرا انعام: پاکستانی اسلامک پرائیویٹ اسکول، العینبیت بازی کے نتائج:پہلا انعام: انگلش لینگویج اسکول، دبئیدوسرا انعام: پامیر پرائیویٹ اسکول، شارجہتیسرا انعام: پاکستانی اسلامک پرائیویٹ اسکول، العینمعروف شاعر سید تابش زیدی نے بیت بازی کی میزبانی کی اور اردو شاعری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اختتامی تقریب میں تمام شرکاء کو اسناد دی گئیں...
    جماعت اسلامی ہند کے امیر نے کہا کہ اسلاموفوبیا پر مبنی بیانیہ، جھوٹی خبریں اور ان واقعات کو ہندو مسلم نظریہ سے دیکھنے کی کوششیں سماج کو بانٹے والی اور قابل مذمت ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر انجینئر محمد سلیم نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے پہلگام میں پیش آنے والے بہیمانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک بار پھر اس افسوسناک اور سفاک حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم اور غصے...
    2 مسلح ڈکیت شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی، جنہیں دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بے نظیرٹاؤن چھتارا بائی پاس چیک پوسٹ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا، ہلاک ڈکیت کی لاش قانونی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کر دی گئی۔ ایس ایچ او چوہدری سلیم کے مطابق 2 مسلح ڈکیت شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی، جنہیں دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشت گردی کے واقعے کی قابل بھروسہ تحقیقات کے لیے کہتے ہوئے انڈیا اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کریں۔سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں پر حملے ناقابل قبول ہیں اور ایسے واقعات کے ذمہ داروں کا قانون کے تحت محاسبہ ہونا چاہیے۔ موجودہ نازک حالات میں فریقین ایسی عسکری مخاصمت سے بھی گریز کریں جس کے بے قابو ہونے کا خدشہ ہو۔ Tweet URL انتونیو گوتیرش نے پہلگام حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے اہلخانہ سے...
    اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے وکلاء اور فیملی کی ملاقات کے لیے فہرست بھیج دی گئی۔پی ٹی آئی نے بانی سے ملاقات کےلیے 6 وکلاء رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیجی ہے۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے بھیجی گئی فہرست میں بیرسٹر سلمان اکرم راجا، بیرسٹر سلمان صفدر، بیرسٹر گوہر علی خان، بیرسٹر علی ظفر، نیاز اللّٰہ نیازی اور نعیم پنجوتھا شامل ہیں۔وکلاء رہنما کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے، منگل کا دن فیملی اور وکلاء سے ملاقات کےلیے مقرر ہے۔بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کےلیے اُن کی بہنیں بھی اڈیالہ جیل پہنچیں گی۔
    کراچی: ایل او سی پر بھارت کی اشتعال انگیزی سے پاک بھارت تناو، علاقائی عدم استحکام اور نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کے فیصلے پر غیریقینی صورتحال سے سرمایہ کاروں کے محتاط طرز عمل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو قابل ذکر نوعیت کی تیزی رونما نہ ہوسکی، پورے دن اتارچڑھاو کے بعد مارکیٹ ملے جلے رحجان سے دوچار رہی۔  تاہم ملے جلے رحجان میں آل شئیر انڈیکس بڑھنے سے 53فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی 13ارب 99کروڑ 42لاکھ 64ہزار 577روپے کا اضافہ ہوا۔  کاروباری دورانیے کے دوران ایک موقع پر 1036پوائنٹس کی مندی سے انڈیکس کی 1لاکھ 14ہزار پوائنٹس کی سطح بھی گرگئی لیکن بعد ازاں نچلی...
    کراچی: ماڑی پور بے نظیرٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت مارا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڑی پور تھانے کے علاقے بے نظیرٹاؤن چھتارا بائی پاس چیک پوسٹ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ڈکیت ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا،  ہلاک ڈکیت کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئی۔ ایس ایچ اوچوہدری سلیم کے مطابق 2 مسلح ڈکیت شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس پارٹی موقع پرپہنچ گئی جنہیں دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک مبینہ ڈکیت ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرارہوگیا، ہلاک ڈکیت کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپیئن سیتھ رولنز پاکستانی ملبوسات کے مداح نکلے۔ حال ہی میں سابق یونیورسل چیمپئن نے زیب تن کیا ہوا مشہور پاکستانی برانڈ کا خوبصورت لانگ کوٹ عطیہ کرکے شہہ سرخیوں میں جگہ بنالی۔ ڈبلیو ڈبلیو ای را کے پیر کو ہونے والے مقابلے میں سیتھ رولنز پاکستانی برانڈ کے نیلے ویلویٹ لانگ کوٹ میں دکھائی دیے، جس پر سُنہرے مور کی کشیدہ کاری کی گئی تھی,ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر اسٹار سیٹھ رولنز  نےپاکستانی برانڈ ’راستے‘ کا ڈیزائن کردہ لمبا کوٹ پہنا۔ حال ہی میں سابق یونیورسل چیمپئن نے زیب تن کیا ہوا مشہور پاکستانی برانڈ کا خوبصورت لانگ کوٹ عطیہ کرکے شہہ سرخیوں میں جگہ بنالی۔ ڈبلیو ڈبلیو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 مئی 2025ء) اتوار کے روز برطانوی پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق ''دہشت گردی کے جرائم‘‘ میں ملوث ہونے کے شبے میں سات ایرانی شہریوں سمیت آٹھ افراد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ برطانیہ کی وزیر داخلہ ایوَٹ کوپر نے اپنے ملک کی سرزمین پر ہونے والی ان گرفتاریوں کو ایران کے بارے میں پائے جانے والے شدید خدشات کے ضمن میں دو بڑی کارروائیاں قرار دیا ہے۔ لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ پانچ افراد، جن میں سے چار ایرانی ہیں، کو ''دہشت گردی کی کارروائی کی تیاریوں‘‘ کے شبے میں گرفتار کیا گیا۔ یہ گرفتاریاںبرطانیہ کے دارالحکومت لندن، سونڈن اور گریٹر...
    پاکستان شوبز کے اداکار منیب بٹ شادی میں کھانے کو ضائع کرنے والے مہمانوں پر برس پڑے۔ ایمن خان کے شوہر اداکار منیب بٹ نے اپنے سالے معاذ خان کی شادی کے موقع پر وی لاگ میں شادی کا کھانا ضائع کرنے والوں پر تنقید کی ہے جس کی کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ منیب بٹ نے میز پر رکھی کھانے سے بھری پلیٹوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شادی میں کھانا کبھی کم نہیں پڑتا بلکہ لوگ کھانا ضائع کرتے ہیں اس لئے کم پڑتا ہے۔   https://www.instagram.com/reel/DJPfhc7iT_A/ انہوں نے کہا مہمانوں نے ضرورت سے زیادہ کھانا نکال لیا اور پھر اسے یوں ہی چھوڑ دیا اب یہ کھانا ضائع ہوگا۔  منیب...
    سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ آج دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان  نے اپنے دلائل مکمل کیے جس کے بعد آئینی بینچ نے کہا کہ کیس کا فیصلہ اسی ہفتے سنایا جائے گا۔ ملٹری کورٹس کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کی، دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے 9 مئی کو 4 گھنٹوں میں 39 فوجی تنصیبات پر حملوں کی تفصیل بیان کردی۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے تحمل کا مظاہرہ کرنے والے تین فوجی افسران کو بغیر پنشن ریٹائرڈ کرنے کی تفصیل بھی بیان کردی۔ یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں...
    پہلگام واقعہ مودی حکومت کا سوچا سمجھا منصوبہ تھا، محبوبہ مفتی کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز سرینگر: پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے مظالم پر جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ فالس فلیگ حملے کے بعد نہتے کشمیریوں کو دہشتگرد قرار دے کر ان پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کلگام میں دو روز قبل اغوا کیے گئے نوجوان امتیاز مغرے کی لاش دریا سے ملی ہے، جس کے ذمہ دار بھارتی...
    سوات کے مرکزی علاقے مینگورہ سمیت گردونواح میں پیر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں اور عمارتوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن، افغانستان میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 156 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈز تک جاری رہے، تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
    نیب میں اعلیٰ سطحی تبادلے اور ترقی، چار افسران ڈائریکٹر جنرل تعینات WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کی منظوری اور سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں نیب کے چار افسران کو گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ترقی دے کر مختلف مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق عاصم لو دھی، جو اس وقت نیب ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر (گریڈ 20) کے طور پر کام کر رہے تھے، کو ڈائریکٹر جنرل (گریڈ 21) نیب ملتان تعینات کیا گیا ہے۔محمد احترم ڈار، جو بطور ڈائریکٹر (گریڈ 20) ڈی جی نیب لاہور کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کو اب مستقل...
    سعودی عرب کی مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کی دراندازی کی شدید مذمت سعودی عرب کی مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کی دراندازی کی شدید مذمت سعودی عرب کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت: نہتے فلسطینیوں پر حملے ناقابل قبول ہیں سعودی عرب کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت: نہتے فلسطینیوں پر حملے ناقابل قبول ہیں عازمین حج کے لیے بہترین انتظامات، سعودی عرب جا کر سہولیات کا جائزہ لیا، وفاقی وزیر مذہبی امور عازمین حج کے لیے بہترین انتظامات، سعودی عرب جا کر سہولیات کا جائزہ لیا، وفاقی وزیر مذہبی امور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ سعودی عرب کیا معاہدے طے پائے؟ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ سعودی عرب کیا معاہدے طے پائے؟ ...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس میں سویلینزکے ٹرائل کیس میں اٹارنی جنرل پاکستان منصور اعوان نے عدالت کو بتایا کہ جناح ہاؤس حملے میں غفلت برتنے پر فوج کے 3 اعلیٰ افسران کو بغیر پنشن و مراعات ریٹائر کیا گیا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بین نے ملٹری کورٹس میں سویلینزکےٹرائل کیس کی سماعت کی جس دوران اٹارنی جنرل منصور اعوان نے دلائل دیے۔ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا جناح ہاؤس حملے میں غفلت برتنے پر فوج نے محکمانہ کارروائی کی اور 3 اعلیٰ افسران کو بغیر پنشن اور مراعات ریٹائر کیا گیا۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ بغیرپنشن ریٹائر ہونے والوں میں...
    جناح ہاؤس حملے میں غفلت برتنے پر فوج کے 3 اعلیٰ افسران کو بغیر پنشن و مراعات ریٹائر کیا گیا، اٹارنی جنرل WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس میں سویلینزکے ٹرائل کیس میں اٹارنی جنرل پاکستان منصور اعوان نے عدالت کو بتایا کہ جناح ہاؤس حملے میں غفلت برتنے پر فوج کے 3 اعلیٰ افسران کو بغیر پنشن و مراعات ریٹائر کیا گیا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بین نے ملٹری کورٹس میں سویلینزکےٹرائل کیس کی سماعت کی جس دوران اٹارنی جنرل منصور اعوان نے دلائل دیے۔ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا جناح ہاؤس حملے میں غفلت برتنے پر...
    سندھ حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے صوبے بھر میں تمام اقسام کے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائدکردی ہے، محکمہ ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 15 جون 2025 سے سندھ میں ہر قسم کے پلاسٹک شاپنگ بیگز کااستعمال ممنوع ہوگا۔ سیکریٹری ماحولیات آغا شاہنواز خان کے مطابق صوبائی کابینہ نے 15 اپریل 2025 کو منعقدہ اپنے اجلاس میں محکمہ ماحولیات سندھ کی سفارش پر یہ فیصلہ متفقہ طور پر منظور کیاتھا جس کے بعد صوبائی حکومت نے ’سندھ پروہیبیشن آف نان ڈیگریڈیبل پلاسٹک پروڈکٹس رولز 2014‘ میں ترمیم کرتے ہوئے تمام پلاسٹک شاپنگ بیگز پرپابندی عائد کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: عائشہ منزل کے قریب دکانوں میں...
     ویب ڈیسک:سوات کے مرکزی علاقے مینگورہ سمیت گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔  زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن، افغانستان میں تھا, زلزلے کی گہرائی 156 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی وجہ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ گھروں اور عمارتوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ پورٹل میں خامیاں،سینکڑوں پرائیوٹ سکولوں کو رجسٹریشن جاری نہ ہوسکی  ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈز تک جاری رہے تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں جعفرایکسپریس حملے کے ثبوت بھی پیش کریں گے نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اب بھی خطرہ موجود ہے لیکن رافیل طیارے اڑانے کیلئے دل گردہ بھی تو چاہیے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ تو چائے پی کر واپس چلے جاتے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کا حل پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات میں ہے خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیکنالوجی کی جنگ میں کسی سے بھی چار ہاتھ آگے ہے، جدید جنگوں میں ٹیکنالوجی سے ہی برتری ہے، امید کرتے ہیں...
    سوات (نیوزڈیسک)سوات کے علاقےمینگورہ سمیت گردونواح میں پیر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں اور عمارتوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن، افغانستان میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 156 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈز تک جاری رہے، تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ > سندھ میں پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری
    سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ آج دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان  نے اپنے دلائل مکمل کیے جس کے بعد آئینی بینچ نے کہا کہ کیس کا فیصلہ اسی ہفتے سنایا جائے گا۔ جسٹس امین الدین خان  نے کہا کہ شارٹ آرڈر اسی ہفتے میں جاری کریں گے، اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ اپیل کا حق دینے کیلئے سپریم کورٹ کا آئینی بنچ آبزرویشن دے، پارلیمنٹ کو قانون سازی کیلئے کہنے کی مثال میں ایک عدالتی فیصلہ موجود ہے،  سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ موجود ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل فیصلے کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا،سپریم کورٹ کے 7رکنی آئینی بنچ نے فیصلہ محفوظ کرلیا،جسٹس امین الدین نے کہاکہ محفوظ شدہ فیصلہ اسی ہفتے سنایا جائے گا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل فیصلے کیخلاف اپیلوں  پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت  کی، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ایک سابق وزیراعظم کو پھانسی ہوئی تھی،اس پارٹی نے بھی ردعمل میں وہ کچھ نہیں کیا جو 9مئی کو ہوا، جمہوریت بحالی تحریک میں ساری جماعتوں پر پابندی تھی،ایم آر ڈی...
    رشیا ٹوڈے نے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے یمنی میزائل کے تل ابیب کے وسط میں کامیاب حملے کو انتہائی پیشرفتہ کہلوانے والے دنیا کے مہنگے ترین امریکی فضائی دفاعی نظام کیلئے ایک ''عظیم دھچکا'' قرار دیا ہے! اسلام ٹائمز۔ حملہ آور یمنی میزائل کو روکنے اور تباہ کرنے میں غاصب اسرائیلی رژیم کے ''پیشرفتہ'' کہلوائے جانے والے فضائی دفاعی نظاموں ''آئرن ڈوم'' (Iron Dome)،  ''فلاخن داؤد'' (David's Sling)، ''ایرو 3'' (Arrow 3) اور ''اسپائیڈر'' (SPYDER) کے ساتھ ساتھ سٹیلائٹ کے ذریعے خان کرنے اور ''انتہائی پیشرفتہ'' کہلوانے والے امریکہ کے مہنگے ترین ہوائی دفاعی نظام ''تھاڈ'' (THAAD)؛ کہ جس کے بارے پینٹاگون کا دعوی ہے کہ یہ نظام دنیا بھر میں کسی بھی جگہ سے فائر کئے گئے بیلسٹک...
    رشیا ٹوڈے نے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے یمنی میزائل کے تل ابیب کے وسط میں کامیاب حملے کو انتہائی پیشرفتہ کہلوانے والے دنیا کے مہنگے ترین امریکی فضائی دفاعی نظام کیلئے ایک ''عظیم دھچکا'' قرار دیا ہے! اسلام ٹائمز۔ حملہ آور یمنی میزائل کو روکنے اور تباہ کرنے میں غاصب اسرائیلی رژیم کے ''پیشرفتہ'' کہلوائے جانے والے فضائی دفاعی نظاموں ''آئرن ڈوم'' (Iron Dome)،  ''فلاخن داؤد'' (David's Sling)، ''ایرو 3'' (Arrow 3) اور ''اسپائیڈر'' (SPYDER) کے ساتھ ساتھ سٹیلائٹ کے ذریعے خان کرنے اور ''انتہائی پیشرفتہ'' کہلوانے والے امریکہ کے مہنگے ترین ہوائی دفاعی نظام ''تھاڈ'' (THAAD)؛ کہ جس کے بارے پینٹاگون کا دعوی ہے کہ یہ نظام دنیا بھر میں کسی بھی جگہ سے فائر کئے گئے بیلسٹک...
    اسرائیلی بمباری سے مزید 19 فلسطینی شہید، نیتن یاہو کی ایران پر حملے کی دھمکی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز غزہ کے شہری دفاع نے کہا ہے کہ اس کے عملے نے غزہ شہر کے الکرمہ علاقے میں الروموز ٹاور میں 3 اپارٹمنٹس پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے 15 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سول ڈیفنس نے بتایا کہ اس حملے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔شہری دفاع نے ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بیت لاہیہ کے علاقے السلطان میں العطار خاندان کے گھر پر ہونے والے حملے میں 4 افراد شہید اور 5 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔نیتن یاہو کی ایران پر حملے کی...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات میں ملوث 20 افراد کو جرم کا اعتراف کرنے پر چھ، چھ ماہ قید بامشقت اور پچاس، پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے ملزمان کو فوری طور پر حراست میں لے کر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے، جبکہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو سزا پر عملدرآمد کی ہدایت بھی دے دی گئی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد منظم منصوبہ بندی کے تحت اسلام آباد کے علاقے ترنول میں ریلوے اسٹیشن پر حملہ کیا۔...
    پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر کا کہنا ہے کہ فالس فلیگ حملے کے بعد نہتے کشمیریوں کو دہشتگرد قرار دے کر ان پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے مظالم پر جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ فالس فلیگ حملے کے بعد نہتے کشمیریوں کو دہشتگرد قرار دے کر ان پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کلگام میں دو روز قبل اغوا کیے گئے نوجوان امتیاز...
    خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے غونڈیری میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔ ایف سی اہلکاروں نے حملے کا بھرپور جواب دیا، جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا شدید تبادلہ کئی منٹ تک جاری رہا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایف سی اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ حملے کو ناکام بنایا اور چیک پوسٹ کو محفوظ رکھا۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ سہولت کاروں یا فرار ہونے والے دہشت گردوں کو گرفتار کیا جا سکے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حالیہ کارروائی دہشت گردوں کی جانب سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری نے کہا کہ و طن عزیز پر بھارتی کی کسی بھی وحشیانہ جارحیت کا منہ توڑ جواب ملے گاپاکستانی قوم اپنی عظیم افواج پاکستان کی پشت پر پوری قوت سے کھڑی ہے ہم اپنے عظیم سپہ سالار آرمی چیف سید محمد عاصم منیر کے قومی بیانے غزوہ ہند کی مکمل حمایت کرتے ہیں اگر انڈیا جنگ کرنا چاہتا ہے تو پچیس کڑور عوام بھارت کے خلاف جنگ کے لئے تیار ہیںجنوبی ایشیا میں ہندوستان کی بالا دستی کا ’’امریکی واسرائیلی‘‘ خواب کبھی پورہ نہیں ہوگا ’’مظلوم کشمیروں کے غم جانے کب ہونگے ہندوستان میں جب بھی الیکشن آتا ہے بد بخت مودی...
    ایران کے وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ نے کہا ہے کہ امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو ایران جوابی حملہ کرے گا۔ اپنے بیان میں عزیز ناصر زادہ نے کہا کہ امریکا یا اسرائیل نے پہل کی تو ان کے مفادات، فورسز اور بیسز کو جب اور جہاں ضرورت ہوگی نشانہ بنایا جائے گا۔ یمن سے تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر حملے کی دھمکی دی ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حملے کے جواب میں حوثیوں کے ایرانی دہشت گرد آقاؤں کو اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز یمن سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے بن...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حریت رہنما مشعال ملک نے کہا کہ فالز فلیگ آپریشن کے بعد ہندوستان دھمکیاں دے رہا ہے۔ حریت رہنما مشعال ملک نے کہا کہ پہلگام حملے کا بھانڈا پھوٹنے کے بعد ملبہ کشمیریوں پر ڈالا جارہا ہے، بھارت کے یکطرفہ اقدام غیر قانونی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کشمیریوں کے گھروں کو بارود سے اڑا رہا ہے۔ مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں لے جانا چاہئے، بھارت کے ساتھ شملہ معاہدہ ختم کر دینا چاہئے۔ Post Views: 2
    نئی دہلی – پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر بھارت میں مودی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو شدید عوامی تنقید کا سامنا ہے۔ شہریوں اور ماہرین نے انٹیلیجنس کی ناکامی کو واقعے کا اصل سبب قرار دیا ہے، جب کہ کئی سوالات بھارتی حکومت کے لیے مشکل صورتحال پیدا کر رہے ہیں۔ بھارتی خواتین شہریوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ "بھاری سیکیورٹی کے باوجود حملہ آور موقع واردات تک کیسے پہنچے؟"۔ ان کا کہنا تھا کہ "لوگوں کو قتل کرنے کے بعد دہشت گردوں کا فرار ہونا نظام کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔" ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے سے سکیورٹی خدشات موجود تھے تو بروقت اقدامات کیوں نہیں کیے گئے؟ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے...
    ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارت کی ریاست اترپردیش میں کرکٹ میچ کی آخری گیند پر ہونے والا جھگڑا جان لیوا ثابت ہوا اور بیٹ سے کیے گئےتشدد کے نتیجے میں 18 سالہ کھلاڑی دم توڑ گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے علاقے بلند شہر میں کرکٹ کے میچ کی آخری گیند پر دو کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور اس دوران 18 سالہ کھلاڑی کو بیٹ سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے بتایا کہ مقتول کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے مطابق میچ کی آخری گیند پر جھگڑا دو کھلاڑیوں ونیش شرما اور شکتی کے درمیان ہوا۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ونیش شرمار نے شکتی پر بیٹ سے حملہ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ تو چائے پی کر واپس چلے جاتے ہیں، رافیل طیارے اڑانے کے لیے دل گردہ بھی چاہیے۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں جعفر ایکسپریس حملے کے ثبوت بھی پیش کیے جائیں گے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے اب بھی جنگ کا خطرہ موجود ہے، لیکن رافیل طیارے اڑانے کے لیے دل گردہ بھی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ تو چائے پی کر واپس چلے جاتے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کا حل پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات میں ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ قومی یکجہتی کے اظہار کو بانی پی ٹی آئی کی شرکت سے مشروط کرنا کوتاہ اندیشی ہے۔ یہ بات حب...
    یروشیلم (اوصاف نیوز)یمنی حوثیوں کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل اسرائیل کے مرکزی بن گوریون انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے احاطے میں آ گرا،حوثیوں کی طویل مار کرنے کی صلاحیت سے اسرائیل میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق میزائل گرنے کے نتیجے میں ائیر پورٹ کی ایک سڑک اور گاڑی کو نقصان پہنچا اور فضائی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی، حملے میں 8 افراد زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اتوار کی صبح داغے گئے میزائل کو روکنے کی متعدد کوششوں کے باوجود اسرائیلی دفاعی نظام اسے تباہ کرنے میں ناکام رہا۔ حوثیوں کے عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے اس حملے کے بعد ائیرلائنز کو خبردار کیا ہے کہ بن گوریون...
    ریاض احمدچودھری رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے پہلگام فالز فلیگ کے بعد پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دو کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔بھارت کے اقلیتوں بالخصوص سکھوں پر مظالم سب پر عیاں ہیں،بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف سکھ رہنما بھی بول پڑے۔بقول پنوں کہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں”یہ 1965 ہے نہ 1971 یہ 2025 ہے، ہم انڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، پاکستان کا نام ہی پاک ہے۔بھارت کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے ، ہماری روایت ہے کہ نہ ہم نے کبھی پہلے حملہ کیا ہے نہ پہلے حملہ...
    یمن سے تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر حملے کی دھمکی دی ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حملے کے جواب میں حوثیوں کے ایرانی دہشتگرد آقاؤں کو اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر جواب دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ نے کہا ہے کہ امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو ایران جوابی حملہ کرے گا۔ اپنے ایک بیان میں عزیز ناصر زادہ نے کہا کہ امریکا یا اسرائیل نے پہل کی تو ان کے مفادات، فورسز اور بیسز کو جب اور جہاں ضرورت ہوگی، نشانہ بنایا جائے گا۔ یمن سے تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے...
    نیشن اسٹیٹس (Nation States) کا نظریہ زیادہ قدیم نہیں ہے۔ ارتقائی طور پر یورپ میں تو پندرھویں اور سولہویں صدی میں‘ ریاست کا یہ نیا تجربہ فکری نمو حاصل کر چکا تھا۔ مگر پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے بعد ‘ متعدد نئی ریاستیں وجود میں آئیں یا لائی گئیں۔ اس اثناء میں برطانیہ ایک سپر پاور کی حیثیت اختیار کر چکا تھا۔ اور عملاً نئے ملکوں کی تشکیل میں ان کی کوششوں کا کلیدی کردار تھا۔ مگر یہ بات بھی ذہن میں رہنی چاہیے کہ امریکا‘ حد درجہ خاموشی اور تندہی سے برطانیہ سے زیادہ طاقتور ہو چکا تھا۔ امریکا صنعتی ‘ معاشی‘ سماجی اور مذہبی جمود کو توڑ کر ایک ایسے طاقتور جن میں تبدیل ہو چکا تھا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) موجودہ علاقائی کشیدگی، خاص طور پر پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے تناظر میں، حکومت پاکستان نے قومی سلامتی سے متعلق اہم ان کیمرہ سیشن منعقد کیا، جس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سیاسی جماعتوں کے سینئر رہنماؤں کو بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق، اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے ارکان کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جہاں موجودہ صورتحال اور اس کے ممکنہ اثرات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے سیاسی قائدین کو افواج پاکستان کی تیاریوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور خطے میں امن کا...
    ڈاکٹر محمد فیصل—فائل فوٹو برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات سامنے آ رہے ہیں۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارت سے پاکستان پر حملے کا خطرہ ہے، اگر ہم پر حملہ کیا جائے گا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلگام حملے سے متعلق ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیے ہیں۔پاکستانی ہائی کمشنر برطانیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات سامنے آ رہے ہیں۔
    لاہور: پاکستان سپرلیگ کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز کی دعوت پر لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں کراچی کنگز اور قلندرز کی ٹیمیں پی ایس ایل کے 24ویں میچ میں مدمقابل ہیں، جس میں کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور نعیم نے شاندار آغاز فراہم کیا اور اسکور کو 90 تک پہنچایا تو محمد نعیم 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 29 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے رواں سیزن کی تیز ترین نصف سنچری بھی اسکور کی۔ اس کے بعد 121 کے مجموعی اسکور پر عبد اللہ شفیق عباس آفریدی کا شکار بن کر...
    پی ڈی پی کی صدر نے کہا کہ فاروق عبداللہ کا بیان کچھ میڈیا چینلز کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ کشمیریوں اور مسلمانوں کو مزید بدنام کر سکیں اور انہیں نشانہ بنا سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ فاروق عبداللہ کا بیان گمراہ کن ہے اور ایسے وقت میں انتہائی خطرناک ہے جب جموں و کشمیر کے طلبہ اور تاجروں کو پہلے ہی بڑھتے ہوئے خطرات اور حملوں کا سامنا ہے۔ پی ڈی پی کی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا پہلگام دہشت گرد حملے میں کشمیریوں کو ملوث قرار دینا...
    سٹی42:   وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نےپی ٹی آئی کے پاک بھارت کشیدگی پر اہم ریاستی  بریفنگ میں آنے سے  انکار پر  کہاہے کہ ان سے اور توقع بھی کیا کی جاسکتی ہے،یہ یہی کرسکتے ہیں ہر وقت ملک کا بائیکاٹ ہی کرسکتے ہے۔  عظمیٰ بخاری نے کہا، یہ لوگ تو  اپنی ہی حکومت میں بھی کسی بریفینگ میں نہیں بیٹھے تھے اور رونا روتے تھy، "کیا کروں جنگ کرلوں؟"ان سے اور توقع بھی کیا کی جاسکتی ہے ،اپنے ٹائیگر اب بھی ملک اور اداروں کے خلاف جنگ برپا کئے ہوئے ہیں۔  پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا یہ لوگ یہی کرسکتے ہیں،  ہر وقت ملک کا بائیکاٹ،یہ کبھی پاکستانی...
    نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے اتوار کے روز ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امرپریت سنگھ کی ملاقات ہوئی، جو تقریباً 40 منٹ جاری رہی۔روز نامہ امت نے بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ اگرچہ اس ملاقات کا کوئی سرکاری اعلامیہ میڈیا کے سامنے پیش نہیں کیا گیا تاہم اس ملاقات کو 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے حملے کے سلسلے میں اہم سمجھا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس سے قبل 30 اپریل کو انڈین نیوی کے سربراہ جنرل اوپندر دیویدی نے وزیراعظم مودی سے ملاقات کی تھی، جس میں وزیر خارجہ ایس جے...
    ٹائمز آف انڈیا کا کہنا تھا کہ سری نگر میں وزیر آعظم کی آمد سے قبل سکیورٹی کا بڑا واقعہ کئی سوالیہ نشان کھڑے کرتا ہے، بی جے پی حکومت کی لاپرواہی یا سازش۔؟ پہلگام میں بھارتی شہریوں کے خون کی ہولی کھیلی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام حملے پر بھارت کے اندر سے فالز فلیگ کی آوازیں اٹھنا شروع ہو گئیں۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مودی حکومت کی ناکامی اور خفیہ وارننگ کے باوجود پہلگام میں 26 سیاحوں کا قتل ہوا، خفیہ اطلاعات کے باوجود بھارتی سکیورٹی ایجنسیز خواب غفلت میں سوئی رہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کا  یہ بھی کہنا تھا کہ سری نگر میں وزیر آعظم کی آمد سے قبل سکیورٹی کا بڑا واقعہ...
    اسرائیل کا دفاعی نظام ناکام ہوگیا جب کہ  حوثیوں کی جانب سے داغا گیا میزائل اسرائیلی ایئرپورٹ پر جا گرا جسکے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میزائل گرنے کے نتیجے میں ائیر پورٹ کی ایک سڑک اور گاڑی کو نقصان پہنچا، حملے کے بعد فضائی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق یمنی میزائل حملے سے اسرائیلی ایئرپورٹ پر ہنگامی سائرن بج گئے، یمنی میزائل حملے سے ایک ایئرپورٹ کے قریب ایک سڑک اور گاڑی کو نقصان پہنچا۔ رپورٹس کے مطابق حملے میں 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں، واقعے کے بعد اسرائیل نے ایئرپورٹ پر طیاروں کی آمدورفت کو روک دیا۔    
    ٹیکس افسران کو لامحدود اختیارات دینے کا معاملہ،صدر مرکزی تنظیم تاجران کاشف چوہدری نے فیصلے کو معیشت دشمن قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ تاجر برادی انکم ٹیکس ترمیمی آرڈینس کو یکسر مسترد کرتی ہے ، کرپشن کا بازار گرم کرنے کے لئے ٹیکس افسران کے اختیارات میں لامحدود اضافہ کیا گیاہم ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے لئے ایسے اوچھے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہونے دیں گے انکم ٹیکس ترمیمی ارڈیننس کے تحت ٹیکس افسران کو لامحدود اختیارات دینے کے معاملے پر کاشف چوہدری صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے اتوار کو جاری بیان میں کہا ہے کہ اس ترمیم کے...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے پہلگام حملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملائیشیا اس میں شامل ہوتا ہے تو ہم خیر مقدم کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کے درمیان اتوار کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ شہباز شریف نے پہلگام واقعے کے بعد سے بھارت کے اشتعال انگیز رویے کو یکسر مسترد کیا اور اس واقعے کے پس پردہ حقائق کا پتا لگانے کے لیے بین الاقوامی، شفاف، معتبر اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے پاکستان کی پیشکش کو دہرایا۔ یہ بھی پڑھیں ملکی سلامتی کی صورتحال پر اے پی سی بلانی چاہیے تھی، پی ٹی آئی کا بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف...
    بھارت کا حملہ قریب، ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے جواب دینگے، پاکستانی سفیرمحمد خالد جمالی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد/ماسکو (سب نیوز)پاکستان نے بھارت کیخلاف اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی دونوں طاقت استعمال کرنے کا عندیہ دے دیا پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے بھارت کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا، پاکستان اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی طاقت دونوں استعمال کریگا، ہمارے پاس انٹیلی جنس شواہد ہیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، بھارت اس سے قبل بھی متعدد فالس فلیگ آپریشنز کر کے الزام پاکستان...
    اسلام آباد: پہلگام حملے پر بھارت کے اندر سے فالز فلیگ کی آوازیں اٹھنا شروع ہو گئیں۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مودی حکومت کی ناکامی اور خفیہ وارننگ کے باوجود پہلگام میں 26 سیاحوں کا قتل ہوا، خفیہ اطلاعات کے باوجود بھارتی سکیورٹی ایجنسیز خواب غفلت میں سوئی رہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کا یہ بھی کہنا تھا کہ سری نگر میں وزیر آعظم کی آمد سے قبل سکیورٹی کا بڑا واقعہ کئی سوالیہ نشان کھڑے کرتا ہے، مودی حکومت کی لاپرواہی یا سازش؟ پہلگام میں بھارتی شہریوں کے خون کی ہولی کھیلی گئی۔ بھارتی اخبار نے اپنی رپورٹ میں یہ سوال بھی اٹھایا کہ سیاحوں کی جانیں خطرے میں تھیں تو حکومت نے خفیہ ایجنسیوں...
    روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی—فائل فوٹو روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس انٹیلیجنس شواہد ہیں کہ بھارت پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، بھارت نےحملہ کیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا۔روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر خالد جمالی نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی طاقت دونوں استعمال کرے گا، بھارت متعدد بار فالس فلیگ آپریشنز کرکے الزام پاکستان پر لگا چکا ہے۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن: فرانسیسی میڈیا بھی مودی حکومت کی جعل سازی پر بول پڑاپہلگام فالس فلیگ آپریشن پر فرانسیسی میڈیا بھی... خالد جمالی نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر کسی بھی جارحیت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے بھارت کیخلاف اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی دونوں طاقت استعمال کرنے کا عندیہ دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت پاکستان پر الزام لگایا جس کی پاکستان ٹھوس شواہد کے ساتھ تردید کرچکا ہے، بھارت نے بغیر کسی جواز یا ثبوت کے پاکستان پر الزام لگا کر اپنی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر مزید کمزور کردیا ہے۔ اس حوالے سےروس میں  پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے بھارت کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا، پاکستان اپنے دفاع...
    اسرائیل کے بین گوریون ایئرپورٹ کے نزدیک حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کے بعد ایئرپورٹ کی فضائی حدود کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا تاہم بعد میں اسے بحال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ایران کے بعد حوثیوں نے بھی اسرائیل پر حملہ کردیا میزائل حملے کے بعد اسرائیلی وزیردفاع نے حوثیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ہم پر حملہ کرے گا ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے جبکہ دوسری طرف یمن میں موجود حوثیوں باغیوں کے ایک سینیئر عہدیدار قطر کی ایک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ اسرائیل کے اندر حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہماری صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔...
    وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ چھوٹے کاروباری لوگوں کو بجٹ میں ٹیکس چھوٹ ملے گی، غریب طبقہ پر ٹیکسوں کا بوجھ کم ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہو چکا تھا مگر آج دنیا ملک کی کامیابی کی مثالیں دے رہی ہے، نواز شریف اور شہباز شریف ملک کا نقشہ بدل دیں گے۔وزیراعظم نے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کر کے مثال پیدا کر دی، بجلی کی قیمت 40 روپے سے تجاوز کر گئی تھی، آج پاکستان میں دودھ اور شہد کی نہریں نہیں بہہ رہیں، مگر کافی کام ہو رہے ہیں، مہنگائی قابو میں ہے۔دوسری طرف پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست...
    خبر رساں ادارے کے مطابق روسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے واضح کیا کہ پاکستان کے پاس انٹیلی جنس شواہد موجود ہیں، جن سے پتا چلتا ہے کہ بھارت کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس میں تعینات پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے دینے کا اعلان کردیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق روسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے واضح کیا کہ پاکستان کے پاس انٹیلی جنس شواہد موجود ہیں، جن سے پتا چلتا ہے کہ بھارت کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان...
    امریکی ارکانِ کانگریس نے پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرکے دونوں ممالک کو تناؤ کم کرنے کے لیے مذاکرات کا مشورہ دیا ہے۔ امریکی شہر نیویارک میں پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب نے استقبالیہ دیا، اس موقع پر امریکی رکن کانگریس کیتھ سیلف کی پاکستانی امریکن تاجر تنویر احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دہائیوں سے تنازع ہے، دونوں خطے کے اہم ممالک اور جوہری طاقت رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان کنگ کا تصور بھی محال ہے، انسانیت کے بجائے جگن کی طرف جانا مایوسی ظاہر کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پہلگام واقعہ: سوئٹزر لینڈ کے بعد یونان نے بھی پاکستان کی تجویز کی حمایت کردی انہوں نے کہا کہ امریکا کو...
    پہلگام کا واقعہ بجلی کی مانند خبروں کی دنیا میں پھیل گیا ہے۔ اس حادثے کے اثرات جنگل کی آگ کی طرح ہر سو سرایت کر رہے ہیں۔ فضا میں بے یقینی کا دھواں گہرا ہوتا جا رہا ہے اور سچائی دھوکہ دہی، جھوٹ اور مکر کی اسکرین کے پیچھے چھپتی جا رہی ہے۔ بھارت میں زعم اور جنگی جنون کے بادل گرج رہے ہیں، اور عقل و فہم کی فصل اس شور میں جلتی نظر آ رہی ہے۔ الفاظ کی گھن گرج، میڈیا کا شور، اور سیاسی تماشے امن کی فضا کو برق کی مانند چیرتے جا رہے ہیں۔ایک طرف جذبات کے شعلے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں، جو سرحد کی نازک لکیر کو جلا دینے پر آمادہ...
    امریکا کی وفاقی عدالت نے وائس آف امریکا کے 1000 سے زائد ملازمین کی بحالی کو عارضی طور پر روک دیا ہے، جس سے ادارے کی بحالی کا عمل غیر یقینی صورت اختیار کر گیا ہے۔ یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ کورٹ کی اس سابقہ حکم کو معطل کرنے کے لیے دیا گیا ہے، جس میں بائیڈن انتظامیہ کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ وائس آف امریکا اور اس کی مدر ایجنسی USAGM کو سابقہ حیثیت میں بحال کرے۔  عدالت کے دو جج، نومی راؤ اور گریگری کٹساس  نے کہا کہ نچلی عدالت کو اس کیس میں دائرہ اختیار حاصل نہیں تھا، جبکہ جج نینا پیلرڈ  نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ یہ فیصلہ وائس آف امریکا کی آواز کو "آنے...
    وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ بھارت ہمارے ساتھ مل کر تعلیم کی ترقی اور علاقے میں قیام امن کیلئے کام کرے، ماضی میں بھارت 1965، 1971، کارگل سمیت ہر جگہ پر ہمیں آزما چکا ہے، ہم اب بھی مکمل تیار ہیں اور اپنی مسلح افواج کیساتھ کھڑے ہیں، بھارت ہمیں دوبارہ آزمانے کی غلطی نہ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تعلیم کے فروغ اور امن کے قیام کا پیغام دیدیا۔ وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ بھارت ہمارے ساتھ مل کر تعلیم کی ترقی اور علاقے میں قیام امن کیلئے کام کرے۔ رانا سکندر حیات  نے مزید کہا کہ ماضی میں بھارت 1965، 1971، کارگل سمیت ہر...
    ابوبکر ارشاد:صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین سے چین کی متعدد سرمایہ کار کمپنیوں کے حکام کی ملاقات، ملاقات میں پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔ چینی سرمایہ کاروں نے سولر انرجی ، ای وی سیکٹر ،فارماسیوٹیکل و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کا عندیہ دیا، چینی سرمایہ کار کمپنیاں پہلے مرحلے میں اسمبلنگ کرےگی۔ دوسرے مرحلے میں مینوفیکچرنگ اور تیسرے مرحلے میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر کریں گی، چین کی سرمایہ کار کمپنیاں مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ جوائنٹ وینچر بھی کریں گی۔ قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی چینی کمپنیاں پیداواری عمل بارے تربیت کی فراہمی کیلئے پنجاب میں ریسرچ اینڈ...
    — فائل فوٹو  شیخوپورہ میں حافظ آباد روڈ پر پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے۔ مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کراچی فیڈرل بی ایریا میں مبینہ پولیس مقابلہ میں... پولیس کے مطابق جنڈیالہ شیرخان کے نزدیک 4 ڈاکو راہگیروں کو لوٹ رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے سی سی ڈی ٹیم کو دیکھ کر فائرنگ کی تو مقابلہ شروع ہوا۔پولیس کے مطابق ان ڈاکوؤں نے 3 مارچ کو ڈکیتی کے دوران نوجوان اسد علی کو قتل کر دیا تھا۔
    پی ٹی آئی کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور عسکری قیادت اے پی سی میں تمام سیاسی قیادت کو بلائیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے بھارت کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کو بریفنگ پر اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتوں کی کانفرنس ہو جہاں پارٹی سربراہوں کو معاملے پر بریف کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے ایشو کو اتنے جونیئر لیول پہ لانا اس کی اہمیت کو کم کرتا ہے۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ عطا تارڑ کے لیول کی بات نہیں، اگر یہ معاملہ اتنا سنجیدہ ہے تو پھر سب اعلیٰ سطح پر کرنا ہوگا۔ سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ...
    گوادر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے حکومت بلوچستان کو کہا گیا ہے کہ گوادر پورٹ سے حاصل آمدنی میں بلوچستان کا کوئی حصہ نہیں ہے۔ گوادر پورٹ اتھارٹی کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گوادر پورٹ کا آپریشنل انتظام چین کی کمپنی کے پاس ہے۔ مراسلے کے متن کے  مطابق  بندرگاہ کے 2   آپریٹنگ ادارے گوادر  پورٹ اتھارٹی کو 9، 9 فیصد آمدنی دے رہے ہیں، ایک ادارہ اپنی آمدنی کا 15 فیصد گوادر پورٹ اتھارٹی کو دے رہا ہے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے معاملہ وفاقی حکومت کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
    بھارتی ذرائع کے مطابق تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ دہشت گردوں نے فائرنگ جاری رکھتے ہوئے حملے کی ریکارڈنگ کے لیے اپنی ٹوپیوں پر نصب گوپرو کیمروں کا استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والی دہشتگردی کے جائے وقوعہ سے ملنے والے استعمال شدہ کارتوس امریکی ساخت کی جدید ترین رائفلز کے ہیں جن سے بھارتی سیاحوں کو ہلاک کیا گیا تھا جو اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ دہشتگرد جدید ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ افغانستان سے لایا گیا جدید امریکی اسلحہ استعمال کیا گیا، دہشتگردوں نے حملے کی ریکارڈنگ کے لیے اپنی ٹوپیوں پر نصب کیمروں کا استعمال کیا، یہ دعویٰ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور...
    اسلام آباد‘پشاور (خبرنگارخصوصی‘نمائندہ خصوصی‘ بیورورپورٹ) مختلف کارروائیوں میں پانچ خوارج ہلاک ‘2گرفتار اوردہشتگردوں کے حملوں میں اے ایس آئی سمیت تین اہلکار شہید ‘دوزخمی ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پی کے میں 3 مختلف آپریشنز میں 5 خارجیوں کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 3 خارجی ہلاک ہوئے، جن میں انتہائی اہم مطلوب خارجی فرید اللہ بھی مارا گیا۔ شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 خارجی فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔ مہمند میں سکیورٹی فورسز نے خارجیوں کا خفیہ ٹھکانہ تباہ کردیا، مہمند سے خارجی لال امیر عرف ابراہیم سمیت 2 دہشت گردوں کو...
    بھارتی ذرائع کے مطابق تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ دہشت گردوں نے فائرنگ جاری رکھتے ہوئے حملے کی ریکارڈنگ کے لیے اپنی ٹوپیوں پر نصب گوپرو کیمروں کا استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والی دہشتگردی کے جائے وقوعہ سے ملنے والے استعمال شدہ کارتوس امریکی ساخت کی جدید ترین رائفلز کے ہیں جن سے بھارتی سیاحوں کو ہلاک کیا گیا تھا جو اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ دہشتگرد جدید ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ افغانستان سے لایا گیا جدید امریکی اسلحہ استعمال کیا گیا، دہشتگردوں نے حملے کی ریکارڈنگ کے لیے اپنی ٹوپیوں پر نصب کیمروں کا استعمال کیا، یہ دعویٰ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان نے ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کی شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ابدالی میزائل کی رینج 450 کلو میٹر ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ابدالی ویپن سسٹم کا تجربہ انڈس مشقوں کے دوران کیا گیا۔ ابدالی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تجربہ کا مقصد آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا ہے اور فوجی دستوں کی آپریشنل تیاری سمیت ٹیکنیکل پیرامیٹرز کی جانچ کرنا تھا۔ تجربے میں میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور مینیوربلٹی فیچرز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر...
    ایران میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 4 ریکارڈ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صوبے البرز میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلےکی گہرائی 8کلومیٹر تھی،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    غزہ پر بڑے حملے کے لیے اسرائیل نے ریزرو فوجیوں کو طلب کر لیا، اسرائیلی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز تل ابیب: اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ غزہ پر وسیع حملے سے قبل اسرائیل نے ہزاروں ریزرو فوجیوں کو طلب کر لیا ہے جب کہ وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے فائربندی میں ثالثی کروانے والے ملک قطر پر تنقید کی ہے۔ متعدد اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فوج نے ریزرو فوجیوں کو احکامات بھیجنا شروع کر دیے ہیں تاکہ وہ ان اہلکاروں کی جگہ لے سکیں جو جبری طور پر بھرتی کیے گئے یا فعال ڈیوٹی پر اسرائیل اور مقبوضہ مغربی کنارے میں تعینات ہیں۔ ریزور فوجیوں کو طلب...
    لاہور (کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لیے برآمدات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں، ملک کا روشن مستقبل "اڑان پاکستان" منصوبہ کی کامیابی سے وابستہ ہے۔ پاکستان کو زرعی معیشت سے ٹیکنو اکانومی میں تبدیل ہونا ہوگا،ملک ترقی کی چوتھی پرواز کے دہانے پر ہے ۔ استحکام اور وژن ہی کامیابی کی کنجی ہیں، اب غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں، بطور قوم ملکی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں بجٹ سمٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر...
    آبی جارحیت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کے بعد ہواس باختہ بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی۔بھارت نے پہلگام کے بے بنیاد واقعے کو جواز بناتے ہوئے پہلے آبی جارحیت کرتے ہوئے پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا اور پھر بھارت نے پاکستان سے تمام اشیا کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد پر پابندی لگا دی۔اب بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر پابندی لگادی۔ڈائریکٹریٹ جنرل شپنگ ممبئی کا کہنا ہے کہ پاکستانی پرچم والے بحری جہاز کی بھارت کی کسی بھی بندرگاہ میں داخلے پر پابندی...
    بھارتی افواج نے اعلان کیا کہ پاکستانی فوج نے رات کے وقت جموں و کشمیر کے علاقے میں کنٹرول لائن کے ساتھ ہندوستانی مقامات پر ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی ہے۔ بھارتی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم مئی 2025 کی رات پاکستانی فوج نے جموں و کشمیر فیڈرل ریجن میں کپواڑہ، بارہمولا، بونچے ، نوشیرا اور اکنور کے علاقوں میں کنٹرول لائن کے ساتھ ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ہندوستانی فوج کے اہلکاروں نے اس فائرنگ کا مناسب انداز میں جواب دیا ہے۔ یاد رہے 22 اپریل کو مسلح افراد نے مقبوضہ کشمیر کے مشہور سیاحتی شہر پہلگام میں فائرنگ کرکے 26 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا...
    پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر نے جمعہ کے روز کنٹرول لائن کے قریبی رہائشیوں کو خوراک کا ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ پہلگام میں گذشتہ ماہ ایک مہلک حملے کے بعد روایتی حریفوں کے درمیان سرحدی کشیدگی جاری ہے۔بھارت نے 22 اپریل کو پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا ہے جبکہ اسلام آباد نے اس کی تردید کی ہے۔جوہری ہتھیاروں سے آراستہ ہمسایہ ممالک کے درمیان مسلسل آٹھ راتوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا ہے۔پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے وزیرِ اعظم چوہدری انوار الحق نے جمعہ کو مقامی اسمبلی کو بتایا، "لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے ملحق 13 حلقوں میں دو ماہ کے لیے خوراک کا ذخیرہ کرنے کی ہدایات جاری کی...
    اس وقت دنیا کا ماحول ’’جس کی لاٹھی اس کی بھینس‘‘ والا بن چکا ہے۔ کوئی بھی زبردست کو نہیں روک سکتا اورکمزور کو کوئی طاقتور سے نہیں بچا سکتا۔ یہ مثال ہمیں اسرائیل اور فلسطینیوں سے بخوبی سمجھ میں آ جاتی ہے۔ اسرائیل کے فلسطین پر مظالم سے کوئی بھی خوش نہیں ہے مگر بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جو نیتن یاہو کی پیٹھ تھپتھا رہا ہے چونکہ وہ خود بھی اپنے دوست اسرائیل کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔ پہلگام حملے کے فوراً بعد بھارت کی طرف سے کہا گیا تھا کہ یہ بھارت کا 7 اکتوبر ہے، اس کا مطلب یہ تھا کہ اسی تاریخ کو حماس نے اسرائیل پر میزائلوں کے تابڑ توڑ حملے...
    کراچی: پاکستان نے ہمسایہ ملک بھارت کے ساتھ حالیہ سمندری کشیدگی کے تناظر میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے بھارتی پرچم بردار جہازوں پر پاکستانی بندرگاہوں میں داخلے پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔ وزارت بحری امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بھارتی پرچم بردار جہازوں کی داخلے پر پابندی کا فیصلہ پاکستان کی بحری خودمختاری، قومی سلامتی اور اقتصادی مفادات کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اب بھارتی پرچم بردار کوئی بھی تجارتی یا غیر تجارتی جہاز پاکستان کی کسی بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہو سکے گا جبکہ پاکستانی پرچم بردار جہاز بھی بھارت کی کسی بندرگاہ پر نہیں جائیں گے۔ اس ضمن میں کہا...
    فیصل آباد: وزیر اعظم کے مشیر اور لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مودی ذہن نشین کرلیں کہ ہم نے مزید میزائل کے تجربے کیے ہیں، آرمی چیف پاکستان کی سالمیت پر مرمٹنے والے مرد مجاہد ہیں۔ فیصل آباد کے علاقے ٹھیکریوالہ میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیر جلد آزاد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے آئی ایم ایف سے امداد بند کرنے کا مطالبہ کیاـ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ  مودی ذہین نشین کرلیں کہ ہم نے مزید میزائل کے تجربے کرنے ہیں، آج جس میزائل کا تجربہ کیا وہ ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی و بین الصوبائی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو ایٹمی ہتھیار لے جانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ابدالی میزائل کے تجربے کو پاکستان کے دفاعی نظام میں ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ اگر دشمن نے جارحیت کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کو پیغام: پاکستان کا 450 کلومیٹر تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ رانا ثنااللہ نے کہاکہ ہماری میزائل ٹیکنالوجی دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک سے کئی گنا بہتر ہے اور بھارت کو پاکستان...
    سرحد پر تنائو بہانہ: بہار انتخابات جیتنے کے لیے مودی کا پہلگام ڈرامہ بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )سرحد پرتنا کے ذریعے بہار کا چنا جیتنے کا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے 45 گھنٹے کے بعد مودی ووٹ مانگنے بہار پہنچ گئے ۔ذرائع ابلاغ اور سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے پہلگام حملے جیسا فالس فلیگ واقعہ رچایا۔ بھارت کے اندر بھی اس واقعے کو انتخابی حکمتِ عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کو مودی کی بہار میں انتخابی مہم سے جوڑا جا رہا...
    معروف بھارتی گلوکار سونو نگم کو ایک کنسرٹ کے دوران پہلگام حملے سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑگیا، اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 25 اپریل کو بنگلورو میں اس وقت پیش آیا جب ایک کالج میں موسیقی پروگرام ہورہا تھا، اور ایک مداح نے سونو نگم سے فرمائش کی کہ وہ کنڑا زبان میں گانا گائیں۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کا محاذ آرائی کے لیے نیا جھوٹا بیانیہ اور من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب گلوکار سونو نگم نے مداح کی فرمائش پر ناراضی کا اظہار کیا اور تبصرہ کیا جسے وہاں پر موجود کئی افراد نے اشتعال انگیز قرار دے دیا۔ سونو نگم کا کہنا تھا کہ ’یہی...
    بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کرنے کیلئے پاکستان کا عالمی و قومی میڈیا کو آزاد کشمیر لے جانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز مظفرآباد (آئی پی ایس )بھارتی میڈیا نے من گھڑت خبر چلاتے ہوئے آزاد کشمیر میں خیالی دہشتگردی کے کیمپس کی رپورٹس نشر کرنا شروع کردیں۔ پاکستان نے اس جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لیے بین الاقوامی اور قومی میڈیا کے آزاد کشمیر کے دورے کا اہتمام کر لیا، تاکہ میڈیا نمائندگان کو ان تمام علاقوں کا دورہ کروایا جا سکے جہاں بھارتی گودی میڈیا جھوٹے دہشتگرد کیمپوں کا پروپیگنڈا کرتا رہا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا جیسے اداروں نے بے بنیاد دعوے کیے ہیں، جنہیں زمینی حقائق سے جھٹلایا جائے گا۔ بھارت...
    لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء)برطانوی شہزادہ ہیری اپنی امریکی اہلیہ میگھن کے ساتھ شاہی ذمہ داریوں سے دستبرداری کے فیصلے کے بعد برطانوی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات واپس لینے کے خلاف عدالتی جنگ ہار گئے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شاہ چارلس کے چھوٹے بیٹے ہیری نے ہوم آفس کے اس فیصلے کو تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی، جس میں فروری 2020 میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ برطانیہ میں رہتے ہوئے انہیں خود بخود ذاتی پولیس سیکیورٹی نہیں ملے گی۔گزشتہ سال لندن کی ہائی کورٹ نے فیصلے کو قانونی قرار دیا تھا اور اس فیصلے کو اپیل کورٹ کے 3 سینئر ججز نے برقرار رکھتے ہوئے قرار دیا تھا کہ اگرچہ...
    پہلگام واقعے میں ہمارے ہاتھ صاف ہیں، بھارت نے حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے میں ہمارے ہاتھ صاف ہیں اس لیے غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا، جارحیت کا مظاہرہ بھارت کر رہا ہے، بھارت کو اپنے اقدامات واپس لینے ہوں گے۔ پاکستان نے کبھی حملہ کرنے میں پہل نہیں کی، بھارت نے حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پہلگام واقعے میں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں اور اسی لیے پاکستان نے...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء)بھارتی مسلح افواج سے وابستہ ویب سائٹس پر سائبر حملے ہوئے ہیں، جن کے نتیجے میں ہیکنگ اور پیجز کی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی ہیکرز نے عوامی طور پر دستیاب عسکری، فلاحی اور تعلیمی ویب سائٹس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارت کے اہم قومی نیٹ ورک تک رسائی ھاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ گروپ ’’IOK Hacker‘‘ کے نام سے کام کر رہا تھا، جس کا مقصد ویب پیجز کو خراب کرنا، آن لائن خدمات کو متاثر کرنا، اور ذاتی معلومات حاصل کرنا تھا۔(جاری ہے) بھارتی میڈیا نے بتایا کہ انٹیلی جنس معلومات کے مطابق چار...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء)پاکستان کی جانب سے ’’ابدالی نیوکلئیر میزائل‘‘ کے تجربے نے بھارت میں ہلچل مچادی ہے۔ پہلگام حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، اور خود میزائل تجربے کرنے والا بھارت پاکستان کے اس اقدام کو اشتعال انگیزی قرار دے رہا ہے۔پاکستان کے بیلسٹک میزائل تجربے کی خبر نے بھارتی میڈیا میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، پاکستان نے گزشتہ دنوں میں سمندری مشقوں میں شدت پیدا کی ہے اور لائن آف کنٹرول پر قیامت ڈھا دی ہے۔پاکستان کی اس سرگرمی نے بھارت میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، جہاں اسے ایک ’’چیلنج‘‘ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔...
    سٹی 42 : لکی مروت میں پولیس چوکیوں پر فتنہ الخوارج کے دو حملے ناکام بنادیے گئے، پولیس کی موثر جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک ہوگئے ۔  گزشتہ شب چوکی ون فایئو پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس پر لکی پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کو نا صرف پسپا کیا بلکہ نقصان بھی پہنچایا مگر دہشت گرد  رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوئے، تاہم آج دن 12:30 بجے دہشتگرد پولیس چوکی شاہ طور پر حملے کی پلاننگ کرتے ہوئے قریبی علاقے درگہ میں پھر آ موجود ہوئے جس پر چوکی شاہ طور پولیس کے عملہ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا مردانہ وار مقابلہ کیا، اس دوران شدید...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک)مودی سرکار نے پاکستان سے ہوائی اور سطحی راستوں کے ذریعے تمام قسم کے ڈاک اور پارسلوں کے تبادلے کو معطل کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان سے تمام خط وکتابت اور پارسلز کا تبادلہ معطل کر دیا، یہ اقدام بھارت کی جانب سے پاکستان سے تمام اشیا کی براہ راست اور بالواسطہ درآمد پر فوری پابندی عائد کیے جانے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ مودی سرکار نے پاکستان سے ہوائی اور سطحی راستوں کے ذریعے تمام قسم کے ڈاک اور پارسلوں کے تبادلے کو معطل کر دیئے۔ مودی سرکار نے پاکستانی جھنڈے والے بحری جہازوں کے بھارتی بندرگاہوں میں داخلے پر بھی پابندی عائد کردی اور بھارتی...
    سوزوکی موٹرز نے صارفین کے لیے ایک شاندار اور منفرد ”گاڑی ایکسچینج پروگرام“ متعارف کروا دیا ہے، جس کے تحت اب آپ اپنی پرانی گاڑی کے بدلے جدید فیچرز سے لیس نئی ”سوزوکی آلٹو“ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ آپ کسی بھی برانڈ کی پرانی گاڑی لا کر سوزوکی آلٹو کے تازہ ترین ماڈل سے تبدیل کر سکتے ہیں۔ سوزوکی ٹیکسلا موٹرز میں گاڑی کی مکمل جانچ پڑتال، رہنمائی اور ایکسچینج کا تمام عمل فراہم کیا جا رہا ہے۔ نئی سوزوکی آلٹو میں سائیڈ ٹرن لیمپ ( جو صرف AGS ویریئنٹ میں دستیاب ہیں)، پاور ونڈوز (سامنے اور پچھلے دونوں)، سیٹ بیلٹ انڈیکیٹر (جو کہ اب تمام ویریئنٹس میں معیاری دستیاب ہیں)، زیادہ...
    ڈھاکہ:بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کے مشیر اور سابق ریٹائرڈ فوجی جنرل فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت اگر پاکستان پر حملہ کرے تو بنگلہ دیش کو فوری طور پر انڈیا کی سات شمال مشرقی ریاستوں پر قبضہ کرلینا چاہیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سابق فوجی افسر اے ایل ایم فضل الرحمٰن نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بنگالی زبان میں بھارت کی سات شمال مشرقی ریاستوں پر حملے کی تجویز دی۔ سابق بنگالی فوجی افسر کا کہنا تھا کہ بھارت کی سات ہی شمال مشرقی ریاستیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اور اس ضمن میں بنگلہ دیش کو ابھی سے ہی چین کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے۔ سابق آرمی افسر نے کہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مئی 2025ء) شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیر پیڈرسن نے ہفتے کے روز اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام میں حملوں کا سلسلہ فوری طور پر ترک کر دے۔ قبل ازیں اسرائیلی دفاعی افواج نے بتایا کہ اس نے رات بھر شامی فوجی تنصیبات پر حملے کیے۔ پیڈرسن نے ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا، ''میں دمشق اور دیگر شہروں میں متعدد فضائی حملوں سمیت اسرائیل کی جانب سے شام کی خود مختاری کے حوالے سے مسلسل اور بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کی سخت مذمت کرتا ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ''میں مطالبہ کرتا ہوں کہ یہ حملے فوراً بند کیے جائیں اور اسرائیل...