بھارت میں عجیب وبا؛ شہری ایک ہفتے کے اندر اندر گنجے ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
بھارت میں ایک پُراسرار بیماری نے ڈیرے ڈال دیے ہیں جس سے شہری خوف زدہ ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع بلدھانا کے 3 گاؤں بورگاؤ، کلود اورہنگنا میں ایک انجانی وبا پھوٹ پڑی۔
اس پُراسرار بیماری کے شکار شہریوں کے بال تیزی سے گرنے لگتے ہیں اور وہ صرف 7 روز کے اندر مکمل گنجے ہونے لگے۔
اب تک مکمل گنجے ہونے کے 50 سے زائد کیسز ہوگئے جب کہ بغیر کسی وجہ کے مسلسل بال گرنے کی شکایت کرنے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔
اس پُراسرار بیماری کے بارے میں جاننے کے لیے طبی ماہرین سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ متاثرہ لوگوں کے خون، جلد اور بال کے نمونے جمع کیے گئے ہیں۔
فی الحال بیماری کی فوری وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایسا پانی کی آلودگی یا کسی الرجی کے باعث ہوسکتا ہے۔
حتمی طور پر وجہ ٹیسٹ کے نتائج سامنے آنے کے بعد ہی کی جا سکتی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لیاری میں عمارت گرنے پر تنقید جائز تھی، ذمہ داری قبول کرتے ہیں: سعید غنی
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ لیاری میں عمارت گرنے پر سندھ حکومت پر تنقید ہوئی جو جائز تھی، وہ بطور وزیر اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
سندھ اسمبلی میں اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ اگر عمارتوں پر شبہ بھی ہے تو خالی کرکے دیکھنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مخدوش عمارتوں سے رہائشیوں کو نکالنا ہوگا، لوگوں کی لاشیں نکالنا انہیں گھروں سے باہر نکالنے سے زیادہ تکلیف دہ ہے۔