انڈین ٹی وی کے پہلے ’بولڈ سین‘ پر رام کپور کے بیان نے ایکتا کو مشکل میں ڈال دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
انڈین ڈرامہ سیریز "بڑے اچھے لگتے ہیں" کے پہلے متنازعہ کسنگ سین پر رام کپور کے تبصرے کے بعد ایکتا کپور کا سخت ردعمل سامنے آیا۔
مشہور پروڈیوسر ایکتا آر کپور نے سوشل میڈیا پر ایک مبہم پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں "غیر پیشہ ورانہ اداکاروں" پر تنقید کی گئی۔
اگرچہ پوسٹ میں کسی کا نام نہیں لیا گیا، لیکن ان کی یہ پوسٹ اداکار رام کپور کے حالیہ انٹرویو کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے ڈرامہ "بڑے اچھے لگتے ہیں" کے مشہور کسنگ سین کے بارے میں تبصرہ کیا۔
رام کپور نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ یہ سین بالی وڈ کے بجائے ٹیلی ویژن پر ایک انوکھا قدم تھا۔
انہوں نے بتایا کہ: "ایکتا وہی ہیں جنہوں نے یہ سین لکھا اور اسے کرنے پر اصرار کیا.                
      
				
رام نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی بیوی گوتمی سے اجازت لی اور ساکشی تنور سے بھی ان کی رضامندی کے بارے میں بات کی، تاکہ وہ سین کے دوران مکمل آرام دہ ہوں۔
رام کے انٹرویو کے بعد، ایکتا نے انسٹاگرام پر لکھا: "غیر پیشہ ورانہ اداکاروں کو میرے شوز کے بارے میں جھوٹ بولنا بند کرنا چاہیے! غلط معلومات اور جھوٹی کہانیاں... لیکن خاموشی میں بھی وقار ہوتا ہے۔"
ڈرامہ "بڑے اچھے لگتے ہیں" نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے۔ اس کی کہانی درمیانی عمر کے دو افراد کے گرد گھومتی ہے، جو ایک سمجھوتہ شدہ شادی میں محبت تلاش کرتے ہیں۔
رام کپور اور ساکشی تنور کی جوڑی کو ناظرین نے بے حد پسند کیا، خاص طور پر ان کی کیمسٹری نے مداحوں کو متاثر کیا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز بھی جیت لی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے جنوبی افریقا کوشکست دے کر میچ اور سیریز اپنے نام کرلی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹ سے مات دی اور 3 میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی ہے۔
پاکستان نے جنوبی افریقا کا 140 رنز کا ہدف 6 وکٹ کے نقصان پر 19 اوورز میں حاصل کرلیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے وہئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 139 رنز بنائے۔ریزا ہینڈریکس34، کپتان ڈونون فریرا 29 اور ڈیوالڈ بریوس21 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔
میچ کے آغاز سے پاکستانی بولنگ لائن جنوبی افریقی بیٹرز پر حاوی رہی، پہلے ہی اوور میں شاہین آفریدی نے 2 وکٹ لے لی۔ شاہین آفریدی نے میچ میں مجموعی طور پر 3 وکٹ لیں۔ فہیم اشرف اور عثمان طارق نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔