اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی مصالحت سے مسائل حل کریں، شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ یہ چھوٹی چھوٹی آتش بازیاں ہیں، جس سے کوئی فرق نہیں پڑنا، بانی پی ٹی آئی نے رتی برابر برا نہیں منایا کہ ٹیم کو ملاقات نہیں کرنے دی گئی، بانی پی ٹی آئی کہا کہ مطالبات تحریری طور پر دے دیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی مصالحت سے مسائل حل کریں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ حکومت کے اپنے کچھ ریزرویشن اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہیں، یہ ریززویشن پورا کرنے کے چکر میں مذاکرات میں رکاوٹیں سامنے آرہی ہیں، جب یہ ٹیبل پر بیٹھیں گے تو اس میٹنگ کا اعلامیہ سرپرائز ہوگا۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ یہ چھوٹی چھوٹی آتش بازیاں ہیں، جس سے کوئی فرق نہیں پڑنا، بانی پی ٹی آئی نے رتی برابر برا نہیں منایا کہ ٹیم کو ملاقات نہیں کرنے دی گئی، بانی پی ٹی آئی کہا کہ مطالبات تحریری طور پر دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ نہیں سمجھتا کہ مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہے، فریقین سمجھتے ہیں کہ مذاکرات کو انجام تک پہنچانا ہے، شاید نون لیگ اور اتحادیوں کو خدشات ہیں کہ صلح کی صورت میں کہیں اور قربتیں نہ بڑھ جائیں۔ شیر افضل مروت نے یہ بھی کہا کہ علی امین گنڈاپور کی پی ٹی آئی کے مسائل حل کرنے میں اہم خدمات ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی شیر افضل مروت ہیں کہ کہا کہ
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کا متبادل کوئی نہیں، بات ختم، عمران اسماعیل
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا متبادل کوئی نہیں ہوسکتا ہے، یہ بات ختم ہوگئی۔
میڈیا سے گفتگو میں عمران اسماعیل نے کہا کہ پتا نہیں کیوں کہا جاتا ہے کہ شاہ محمود قریشی بانی پی ٹی آئی کے متبادل بن جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی رائے اور ان کی رائے لینے شاہ محمود سے ملنے گئے تھے، انہوں نے بھی وہی بات کی، جو ہم کرنے گئے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو چیک اپ کےلیے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) لایا گیا۔
سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ہمیں ملاقات سے قبل 6-7 منٹ انتظار کروایا گیا، اس کے بعد شاہ محمود قریشی نے 2 منٹ مزید انتظار کروایا کیونکہ ان کے گھر کی خواتین تھیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ شاہ محمود نے جب ہم سے ملاقات کی تو کہا کہ سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی ضرورت ہے، ہم بھی یہی بات کرنے گئے تھے۔
عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ کئی بار ہم بانی پی ٹی آئی کی بات نہیں مانتے تھے ہم دوسری رائے دیتے تھے، یہاں اب ہر شخص بانی پی ٹی آئی کو خوش کرنے میں لگا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی ٹوئٹ سے سامنے آنے والی باتیں انتہائی خوفناک ہیں۔
سابق گورنر سندھ نے استفسار کیا کہ شیخ وقاص اکرم کون ہیں؟ کیا ان کی پارٹی کےلیے 30 سالہ خدمات ہیں؟
اُن کا کہنا تھا کہ شیخ وقاص اکرم جیسے لوگ خود خیبر پختونخوا میں چھپے ہوئے ہیں اور دوسرے لوگوں کو باہر نکلنے کا کہتے ہیں۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ آج بھی پی ٹی آئی کے سینئر لوگوں سے ملاقات ہوئی، سب چاہتے ہیں کہ درجہ حرارت میں کمی آنی چاہیے، اگر بانی پی ٹی آئی تیار ہوجاتے ہیں تو پھر ہم دوسری طرف بھی بات کریں۔