غزہ، القسام بریگیڈ کے حملے میں 4 صیہونی فوجی ہلاک، 7 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
القسام بریگیڈز نے بتایا کہ اس نے مرکاوا ٹینک کو "یٰسین 105” گولے سے نشانہ بنایا۔ ایک مکان میں قابض فوج کو "105 اینٹی پرسنل” شیل سے نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں مزاحمت کاروں کے حملے میں چار صیہونی فوجی ہلاک ہو گئے۔ قابض اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائی میں 4 فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجیوں کو شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حانون کے علاقے میں ایک مشکل سکیورٹی واقعے میں مارا گیا، جب مزاحمت نے پیادہ فوج اور ٹینکوں کی فوج کے خلاف کئی بارودی آلات کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ فوجیوں کو مقبوضہ بیت المقدس کے شعارز زیڈک میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اس نے شمالی غزہ کی پٹی میں قابض فوج کو نشانہ بنانے کے لیے ایک حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔ القسام بریگیڈز نے بتایا کہ اس نے مرکاوا ٹینک کو "یٰسین 105” گولے سے نشانہ بنایا۔ ایک مکان میں قابض فوج کو "105 اینٹی پرسنل” شیل سے نشانہ بنایا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سے نشانہ بنایا
پڑھیں:
صیہونی جنگی جنون ختم نہ ہو سکا، یمن کے ساحلی شہر پر پھر بمباری
SANAA:مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر جنگ کی دہلیز پر آ گیا ہے اسرائیلی جنگی جنون ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے، گزشتہ رات یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ پر اسرائیل نے دوبارہ مہلک فضائی حملہ کیا، جس سے متاثرہ علاقے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔
جوابی کارروائی میں حوثیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ دیا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے الحدیدہ بندرگاہ کو نشانہ بناتے ہوئے 12 بمباری حملے کیے جو لگ بھگ 10 منٹ تک جاری رہے۔
یہ حملے بندرگاہ کے ان تین اہم ڈوکس پر کیے گئے جو گزشتہ حملوں کے بعد بحال کیے گئے تھے۔
صیہونی فوج نے دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی حوثیوں کی فوجی سرگرمیوں کے ردعمل میں کی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ الحدیدہ کی بندرگاہ ایران سے اسلحہ کی ترسیل کا مرکز بن چکی ہے، اسرائیلی فوج نے کارروائی سے قبل بندرگاہ اور لنگر انداز جہازوں کو خالی کرنے کا انتباہ بھی جاری کیا تھا۔
دوسری جانب اسرائیلی حملے کے فوری بعد حوثی فورسز نے بیلسٹک میزائل سے اسرائیل پر جوابی حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں اسرائیل کے متعدد علاقوں میں سائرن بجنے لگے اور شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
حوثی ترجمان نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی جارحیت کا ہر قیمت پر جواب دیتے رہیں گے اور اپنی سرزمین کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔