’’بلبل سندھ‘‘ گلو کاروزیر علی عمرانی انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: سندھ کے معروف لوک گلوکار وزیرعلی عمرانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، وہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور ”بلبل سندھ“ کے نام سے مشہور تھے۔
مرحوم وزیرعلی عمرانی نے سندھی، بلوچی، اردو سمیت چھ مختلف زبانوں میں ہزاروں گیت گائے اور اپنی آواز کے ذریعے دلوں میں جگہ بنائی۔
وزیرعلی عمرانی کی آخری رسومات ان کے آبائی گاؤں سرمست عمرانی میں ادا کی جائیں گی۔
سندھ میں فصلوں کا بیمہ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
ان کی وفات سے سندھ کی لوک موسیقی کا ایک اہم باب بند ہوگیا، اور ان کے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سینئر اداکار محمد احمد بھائی کے انتقال کے لمحے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار اور مصنف محمد احمد انٹرویو کے دوران اپنے بڑے بھائی کے انتقال کے دلخراش واقعے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔
اداکار محمد احمد کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ فلم ’کیک‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے محمد احمد نے بتایا کہ انہیں گھر سے بھائی کی موت کی خبر ملی جو سن کر وہ بلکل سُن ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں فلم کیک کی شوٹنگ کے دوران ایک مزاحیہ سین کر رہا تھا جب موبائل فون پر ایک پیغام آیا کہ ’بھائی جان انتقال کر گئے‘۔ یہ پڑھ کر میں سن ہو گیا‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہدایتکار عاصم عباسی فوراً سمجھ گئے کہ کچھ گڑبڑ ہے۔ میں نے اُن سے چند منٹ بریک کی اجازت لی اور باہر جا کر بہت رویا۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا میں شوٹنگ روکنا چاہتا ہوں، لیکن میں نے کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔‘
محمد احمد کے مطابق وہ بڑے بھائی کے جنازے میں شریک نہ ہو سکے اور ان کے انتقال کے صرف تیسرے دن اسلام آباد جا کر اسی دن واپس کراچی آ گئے۔ محمد احمد نے شیکسپیئر کے قول ’The show must go on‘ کو ایک تلخ حقیقت قرار دیا۔
یاد رہے کہ اداکار محمد احمد سبات، بیٹیاں، ہم تم، برات سیریز سمیت کئی مشہور ڈراموں کا حصہ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں تاخیر سے ادائیگیوں کے مسئلے کو اجاگر کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔