UrduPoint:
2025-07-26@01:06:42 GMT

سوئس شہری کی ایران کی جیل میں مبینہ خود کشی

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

سوئس شہری کی ایران کی جیل میں مبینہ خود کشی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جنوری 2025ء) میزان نیوز ایجنسی نے ایران کے صوبہ سمنان کے چیف جسٹس کے حوالے سے بتایا کہ ایران میں جاسوسی کے الزام میں زیر حراست سوئس شہری نے جمعرات کو جیل میں خودکشی کر لی۔ سوئس شہری کو تہران کے مشرق میں تقریباً 180 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سمنان کی ایک جیل میں رکھا گیا تھا۔

میزان نے صوبے کے محکمہ انصاف کے سربراہ محمد صدیق اکبری کے حوالے سے کہا، "آج صبح، ایک سوئس شہری نے سمنان جیل میں خودکشی کر لی۔

اس سوئس شہری کو سکیورٹی ایجنسیوں نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا.

.. اور ان کے کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔"

ایران نے پھانسی مخالف ٹویٹ پر سوئس سفیر کو طلب کر لیا

میزان نے صدیق اکبری کے حوالے سے کہا، "اس شخص کو بچانے کی کوششیں ناکام رہیں۔

(جاری ہے)

"

سوئس شہری کی موت کی خبر ایرانی جیل سے ایک اطالوی شہری کی رہائی کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔

تاہم ہلاک ہونے والے قیدی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ سوئس حکام ایران کے ساتھ رابطے میں

سوئس فارن افیئر ڈیپارٹمنٹ (ایف ڈی ایف اے) نے ایک ای میل میں اپنے اس شہری کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ ایف ڈی ایف اے نے کہا کہ تہران میں اس کا سفارت خانہ مقامی حکام سے رابطے میں ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اصل میں کیا ہوا۔

ایران میں جاسوسی کے الزامات پر گرفتار مغربی شہری کون ہیں؟

ایف ڈی ایف اے کے ترجمان پیئر آلاں ایلٹشنگر نے ای میل میں لکھا، "تہران میں سوئس سفارت خانہ مقامی حکام سے ایرانی جیل میں موت کے حالات کو واضح کرنے کے لیے رابطے میں ہے"۔

سوئٹزرلینڈ امریکہ اور ایران کے درمیان ایک اہم ثالثی کا کردار ادا کرتا ہے۔

یہ وسطی یورپی ملک اس وقت سے واشنگٹن کے لیے اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، جب 1979 میں ایرانی انقلاب اور یرغمالیوں کے بحران کی حمایت میں امریکہ نے اپنے سفارت خانے پر قبضے کے بعد تہران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کر دیے تھے۔

ج ا ⁄ (اے پی، روئٹر‍ز، اے ایف پی)

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: جیل میں شہری کی

پڑھیں:

ڈبل کیبن گاڑی سمندر میں ڈوب گئی

کراچی میں سی ویو کے مقام پر سمندرمیں ڈبل کیبن گاڑی ڈوب کر الٹ گئی، حادثے کے کئی گھنٹوں بعد ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے گاڑی کو نکال لیا۔

رپورٹ کے مطابق بوٹ بیسن تھانے کے علاقے سی ویو پرسمندرمیں ڈبل کیبن گاڑی ڈوبی، گاڑی ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پرپہنچ گئی اورریسکیوٹیم نے گاڑی کو نکالا۔

ایس ایچ اوبوٹ بیسن محمد ریاض نیازی نے بتایا کہ ڈبل کیبن گاڑی مہران سومرو نامی شہری کی ملکیت ہے اور شہری صفورا اسکیم 33 کا رہائشی ہے۔

مہران سومرو نامی شہری بدھ اورجعمرات کی درمیانی شب فیملی کے ہمراہ سی ویو آیا تھا اور اپنی گاڑی سمندر کنارے لے گیا تھا۔

سمندر کا پانی چڑھنے اوراونچی لہروں کے باعث گاڑی پانی میں ڈوب کر الٹ گئی، جمعرات کی دوپہر ریسکیو 1122 کو موقع پرطلب کیا گیا۔

گاڑی کو نکالنے کے دوران رسی ٹوٹنے سے ریسکیو 1122 کا ایک اہلکار معمولی زخمی بھی ہوا۔

انھوں نے بتایا کہ حادثے میں ڈبل کیبن گاڑی کو نقصان پہنچا ہے جبکہ گاڑی سوار تمام افراد محفوظ رہے، حادثے سے متعلق مزید بھی معلومات لی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی لاش برآمد، 2 مبینہ ملزم گرفتار
  • پاکپتن: نامعلوم افراد نے کمسن بچے کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا
  • ڈبل کیبن گاڑی سمندر میں ڈوب گئی
  • بھارت: تقریباﹰ دس سال سے چلنے والا جعلی سفارت خانہ بے نقاب
  • تہران بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی ٹیم کے دورہ ایران پر رضامند
  • بھارت: جعلی سفارت خانہ چلانے والا ملزم گرفتار
  • ایمنسٹی کا اسرائیل پر جنگی جرائم کا الزام: تہران جیل پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ
  • کوئٹہ: غیرت کے نام پر قتل، کہانی کا نیا موڑ، مقتولہ بانو کی مبینہ والدہ کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آگیا
  • چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ایک ہی طرز کے مبینہ پولیس مقابلوں پر سوالات اٹھادیے
  • لودھراں کے مدرسے میں مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے 9 بچوں کی حالت غیر، ایک جاں بحق