بیرونِ ملک پاکستانیوں نے عمران خان کی کال مسترد کردی: مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
مریم اورنگزیب— فائل فوٹو
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کو ترقی سے ہم کنار کرنے کی قائد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی روایت پھر دہرا رہے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے دسمبر 2024ء میں 3.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ رقم پاکستان بھیج کر عمران خان کی کال مسترد کردی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریکارڈ ترسیلاتِ زر اور یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کے آغاز پر قوم کو مبارک باد دیتی ہوں۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جب عمران خان نے باہر آنا ہوا تو انشاء اللّٰہ فجر کے وقت جیل کا دروازہ کھل جائے گا۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ نالائق نااہل چوروں کے پہلے ایک سال19ء-2018ء کا موازنہ شہباز شریف کے پہلے ایک سال سے کرلیں جواب مل جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بزدار کے پہلے ایک سال کا موازنہ کریں اور مریم نواز کے ایک سال کا موازنہ کریں جواب مل جائے گا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب جائے گا
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ پنجاب کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد
لاہور:الیکشن ٹربیونل لاہور نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔
پی ٹی آئی کے امیدوار مہر شرافت علی نے درخواست دائر کی تھی جنہوں نے لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 159 سے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔
الیکشن ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست گزار نے الیکشن ایکٹ 2017 کے رول 144 کی شرائط پوری نہیں کیں، اس لیے درخواست قابلِ سماعت نہیں۔
فیصلے کے مطابق، درخواست گزار کے الیکشن پٹیشن کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں تھے، جبکہ بیانِ حلفی میں اوتھ کمشنر کی تصدیق والے صفحے پر درخواست گزار کا نام اور والد کا نام درج نہیں تھا۔
وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل بیرسٹر اسداللہ چھٹہ نے قانونی نکات پر دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست ناقابلِ سماعت ہے اور اس میں بنیادی قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ بیرسٹر اسداللہ چھٹہ کے دلائل میں وزن ہے، اور یہ کہ درخواست کو باقاعدہ ٹرائل کے لیے پیش نہیں کیا جا سکتا۔
الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے ساتھ ہی وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پی پی-159 سے کامیابی برقرار رہی۔